• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

میرے سے سب سے بڑی غلطی بس ایک یہ ہوئی کہ میں نے فوج سے ۔۔۔۔! فواد چوہدری کے بڑے انکشافات

by ویب ڈیسک
جون 27, 2024
in پاکستان, تازہ ترین, ویڈیوز
0
میرے سے سب سے بڑی غلطی بس ایک یہ ہوئی کہ میں نے فوج سے ۔۔۔۔! فواد چوہدری کے بڑے انکشافات
0
SHARES
2.3k
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (رافعہ زاہد سے ) عمران خان جس روز جیل سے نکلیں گے اس روز پشاور سے لاہور تک جی ٹی روڈ اور موٹر وے پر سر ہی سر ہونگے ، ان کی مقبولیت کو کون برداشت کر سکے گا ، فواد چوہدری انٹرنیشل میڈیا کو انٹرویو دینے کے بعد خبروں میں ، محمد مالک کے شو میں اہم انکشافات کر دیے ۔ سینئر اینکر پرسن محمد مالک کے شو بریکنگ بیریئر میں فواد چوہدری آج کے مہما ن ہوئے ۔ محمد مالک کے عدت کیس بارے پہلے سوال کا جواب دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فیصلہ متوقع تھا ۔ پاکستان میں عدالتیں سیاسی لیڈرز کو صرف سزائیں ہی سنا سکتی ہیں ، رہائی ان کے بس کی نہیں۔ فواد کا کہنا تھا کہ عمران خان کے باہر آنے کا مطلب ہے کہ سسٹم لپیٹا گیا ۔ عمران خان جس روز جیل سے نکلیں گے اس روز پشاور سے لاہور تک جی ٹی روڈ اور موٹر وے پر سر ہی سر ہونگے ، ان کی مقبولیت کو کون برداشت کر سکے گا۔ انہوں نے پوری کوشش کرنی ہے خان کو اندر رکھنے کی اور عدت کیس کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ اس کیس سے عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ میں تلخیاں بڑھی ہیں ۔ جس قسم کی جرح کی گئی عمران خان کی موجودگی میں وہ اس قدر شرمناک تھی کہ عمران خان جیسا عزت والا آدمی اسے برداشت نہیں کر سکتا ۔ میں اب بھی سمجھتا ہوں کہ اس کیس کو واپس لے کر خان سے معافی مانگنی چاہئے ۔
محمد مالک نے سوال کیا کہ آپ ہیں کون ؟ پی ٹی آئی ہیں یا کچھ اور ؟ اس پر فواد نے انکشاف کیا کہ میری کتاب آرہی ہے اس میں آپ کو بہت سے سوالات کے جوابات ملیں گے ۔ 9مئی بعد اپنے ٹوئٹ بارے فواد چوہدری نے وضاحت پیش کی کہ میں نے کبھی پی ٹی آئی نہیں چھوڑی ۔ آئی پی پی والا تو بس ایک مذاق تھا ، میں نے اس وقت اپنے دوستوں علیم خان ، جہانگیر ترین کو کہا تھا کہ آپ ہمیں خراب کر رہے ہیں ، جہانگیر ترین نے کہا کہ ہمیں آرام سے 40سیٹیں مل جائیں گی ۔ میں نے کہا کہ آپ کو چالیس مل جائیں گی تو نواز شریف کو کیا ملے گا ؟۔
محمد مالک نے سوال کیا کہ بندہ کہیں واپس آتا ہے تو وہ کہتا ہے ریڈ کارپٹ ہو جس پر چل کر میں آئوں ۔ آپ نے ریڈ کارپٹ اپنا خود بچھا یا ہے واپس پارٹی میں آنے کیلئے مگر آپ کے کارپٹ پر خون کی چھینٹیں ہیں ، جتنی لیڈرشپ ہے اس کا خون آپ نے اس کارپٹ پر ڈال دیا ہے ۔ اس پر فواد چوہدری بولے آپ نے تو گیم آف تھرون کا سین بنادیا ہے ۔محمد مالک نے فواد چوہدری کے چوہوں ،بونوں والے بیان بارے سوال کیا کہ کوئی چوہا پلٹ کر یہ پوچھ لے کہ ہماری پارٹی کی Fat Catsکہاں تھیں ؟ وہ کیوں چھوڑ کر چلی گئیں ۔ فواد نے جواب دیا کہ کہاں چھوڑ کر چلے گئے ؟ اب آپ بتائیں کہ شبلی فراز سے اتنا پرانا تعلق ہے ، میری 6ماہ کی قید دوران کسی نے میرے گھر فون تک کرکے نہیں پوچھا ۔ اور ان کے ساتھ ہوا کیا ؟ اصل مظالم تو پنجاب میں ہو رہے تھے ۔ میں تو کچھ نہیں بولا تھا انہوںنے ہی ایک کے بعد ایک پریس کانفرنس کر ڈالی ۔ یہ لوگ ہیں کیا ؟۔
مالک نے سوال کیا کہ کہا جاتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات خراب کرانے میں آپ کا بڑا ہاتھ تھا ۔ آپ خان صاحب کے قریب تھے اور آپ ہی انہیں مشورے دیتے تھے کہ میڈیا کو بھی دبائیں ، سیاستدانوں کو اور فوج کوبھی دبائیں ۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میرے سے ایک غلطی ہوئی کہ ہمیں کہا گیا کہ فوج سے تعلق ختم کر لیں ۔ ہمیں وہ تعلق ختم نہیں کرنا چاہئے تھا ، اس سے ایک خلا پیدا ہوا ۔فواد چوہدری نے مزید کیا کہا ؟ ویڈیو ملاحظہ کیجئے : 

Tags: Fawad Ch InterviewMohammad Malick Views
ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
اپوزیشن لیڈر کون؟نیا تنازعہ ، سنی اتحاد کونسل کے 2 گروپ بن گئے

پی ٹی آئی لیڈر عمر ایوب اپنے عہدے سے مستعفی

فواد چوہدری اور کھوسہ میں شدید لفظی جنگ چھڑ گئی۔ خوفناک ٹکرائو۔ فواد نے کھوسہ پر سستی شراب پی کر ٹی وی شو کرنے کا سنگین الزام لگا دیا

فواد چوہدری اور کھوسہ میں شدید لفظی جنگ چھڑ گئی۔ خوفناک ٹکرائو۔ فواد نے کھوسہ پر سستی شراب پی کر ٹی وی شو کرنے کا سنگین الزام لگا دیا

آئی ایم ایف کا دبائو ، بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ، تفصیلات سامنے آگئیں 

بجلی فی یونٹ 3 روپے41 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

شیر افضل مروت کو بڑا دھچکا ، تحریک انصاف نے مروت خلاف بڑا ایکشن لے لیا

شبلی فرازکے استعفے سے ہی پارٹی قبضہ مافیا کے چنگل سے آزاد ہوگی: شیر افضل مروت

مالدیپ کے صدر پر کالا جادو کرنے کے الزام میں خاتون اور دو وزراء گرفتار

مالدیپ کے صدر پر کالا جادو کرنے کے الزام میں خاتون اور دو وزراء گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In