اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) فواد چوہدری اور کھوسہ میں شدید لفظی جنگ چھڑ گئی۔ خوفناک ٹکرائو۔ فواد نے کھوسہ پر سستی شراب پی کر ٹی وی شو کرنے کا سنگین الزام لگا دیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر قانون دان اور تحریک انصاف رہنما لطیف کھوسہ کا سینئر اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ کا کلپ اور اس پر فواد چوہدری کا ٹوئٹ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں لطیف کھوسہ سینئر اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ کو ان کےٹی وی شو میں یہ کہتے دکھائی دیتے ہیں کہ
فواد چوہدری گڑ گڑا کر معافیاں مانگ رہے ہیں کہ انکو واپس تحریک انصاف میں شامل کیا جائے۔ وہ فرسٹریشن میں ایسی باتیں کر رہے ہیں تاہم میں کیوں کہ کور کمیٹی کا ممبر ہوں تو میرے پاس یہ مسئلہ آیا مگر ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان خود ان کا فیصلہ کریں گے ۔ اس مختصر ویڈیو کلپ کو پر فواد چوہدری نے بھی اپنا رد عمل دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’ جو لوگ دس بجے سستی شراب لگا کے TV پر بیٹھ جاتے ہیں مجھ ان سے سخت نفرت ہے، بھائی ضروری ہے پروگرام کرنا۔۔ گھر پر بیٹھو‘‘ ۔ ویڈیو ملاحظہ کیجئے :
جو لوگ دس بجے سستی شراب لگا کے TV پر بیٹھ جاتے ہیں مجھ ان سے سخت نفرت ہے، بھائ ضروری ہے پروگرام کرنا۔۔ گھر پر بیٹھو https://t.co/hBbuItUHA0
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 27, 2024





