اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) نو مئی ہنگاموں کے 33ملزمان کا ذاتی سامان (موبائل ) بازار میں بیچ کر لمبا مال بنانے والا سپاہی گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی گرفتاری بعد شروع ہونے والے 9مئی ہنگاموں کے 33ملزمان کی جامہ تلاشی پر ملنے والی ان کی ذاتی اشیا بازار میں بیچ کر لمبا مال بنانے کا عجیب و غریب کیس سامنے آگیا ، رہائی پانے والے ملزمان کو جب ان کا سامان نہ ملا تو انہوںنے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کیا ۔ عدالت کے حکم پر ایس پی راول فیصل سلیم نے ایس ایچ اوتھانہ نیو ٹاؤن لقمان جاوید کو تفتیش کرنے کا حکم دیدیا،انکوائری میں ثابت ہوا کہ کانسٹیبل صداقت نے ملزمان سے برآمد ہونے والی 33اشیاء کو فروخت کر دیا ہے ،انکوائری پر سب انسپکٹر عمر صدیق نے مقدمہ درج کر کے کانسٹیبل صداقت کو گرفتار کر لیا گیا ۔ اشیامیں موبائل فونز،برطانوی ویزاکارڈ، پاسپورٹ،ڈیبٹ کارڈز ، گاڑیوں کی رجسٹریشن بکس اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔





