• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

قومی اسمبلی میں امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کیخلاف قرارداد منظور، سنی اتحاد کی مخالفت

by ویب ڈیسک
جون 28, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
قومی اسمبلی میں امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کیخلاف قرارداد منظور، سنی اتحاد کی مخالفت
0
SHARES
121
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) قومی اسمبلی نے امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظورکرلی تاہم سنی اتحاد کونسل نے قرارداد کی مخالفت کی۔
قومی اسمبلی میں امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے خلاف قرارداد پیش کی گئی۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے انتخابات میں کروڑوں پاکستانیوں نے ووٹ دیے ہیں اور امریکی قرارداد مکمل طور پر حقائق پر مبنی نہیں۔
قرارداد کے متن کے مطابق پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے، پاکستان اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کرے گا۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کو غزہ اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر توجہ دینی چاہیے۔
امریکی ایوان نمائندگان نے پاکستان کے عام انتخابات کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا
قرارداد میں کہا ہے کہ ایوان چاہتا ہے کہ پاک امریکا تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہوں۔
قومی اسمبلی نے امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظورکی تاہم سنی اتحاد کونسل نے قرارداد کی مخالفت کی اور ایوان میں شدید نعرے بازی کی۔
سنی اتحاد کونسل کے ارکان نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور سائفر سائفر اور شیم شیم کے نعرے لگائے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں اچھال دیں۔
قبل ازیں وزیردفاع خواجہ آصف نے امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد پر پیش قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہناتھا کہ میں نےکہا افغانستان سے دہشت گردی ہوئی تو جواب دیں گے، عوام اور ملک کی حفاظت کےلیے ہمیں حق ہےکہ اس کا جواب دیں۔
خیال رہےکہ گزشتہ دنوں امریکی ایوان نمائندگان نے قرار داد منظور کی تھی جس میں پاکستان کے عام انتخابات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیاتھا۔
امریکی ایوان نمائندگان سے 7 کے مقابلے میں 368 ووٹوں سے منظور نان بائنڈنگ قراراداد میں کہا گیا تھا کہ 8 فروری کے الیکشن میں مداخلت اور بے ضابطگیوں کے دعوؤں کی آزادانہ اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔
امریکی حکومت اس نان بائنڈنگ قرارداد پر عمل کرنے کی پابند نہیں ہے۔
پاکستان نے ردعمل میں امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کو پاکستان میں انتخابی عمل سے نامکمل واقفیت کا نتیجہ قرار دیا تھا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
عزم استحکام کس قسم کا آپریشن ہو گا ، اہم تفصیلات سامنے آگئیں 

عزم استحکام کس قسم کا آپریشن ہو گا ، اہم تفصیلات سامنے آگئیں 

پٹرولیم لیوی میں فی لیٹر 20 روپے تک اضافے کا امکان

پٹرولیم لیوی میں اضافے کے خبریں ، حقائق سامنے آگئے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمت چالیس ، پچاس لاکھ نہیں بلکہ کتنے لاکھ ؟ جان کر آپ بھی یقین نہیں کریں گے

بابراعظم کو بڑا دھچکا ، بھارتی کرکٹر روہت شرما نے بابر کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

وہ 35  اسمارٹ فونز جن پر واٹس ایپ بند ہونے والا ہے

وہ 35 اسمارٹ فونز جن پر واٹس ایپ بند ہونے والا ہے

5لاکھ ، 10لاکھ اور15لاکھ ، فارم ہائوسز اور گھروں پر کیپیٹل ویلیو ٹیکس لگا دیا گیا

5لاکھ ، 10لاکھ اور15لاکھ ، فارم ہائوسز اور گھروں پر کیپیٹل ویلیو ٹیکس لگا دیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In