اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ن لیگ کے باغی رہنما محمد زبیر کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی خواہش ، رئوف حسن نے سینئر اینکر پرسن کاشف عباسی کے شو میں بڑا انکشاف کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر اینکر پرسن کاشف عباسی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں انہوں نے محمد زبیر کے تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق سوال کیا کہ محمد زبیر نے مجھے انٹرویو دیا ، ان کی باتوں سے لگا کہ وہ تحریک انصاف میں شامل ہونا چاہتے ہیں ، آپ اس بارے کیا کہیں گے ، رئوف حسن نے جواب دیا کہ مجھے عارف علوی صاحب نے پیغام دیا تھا کہ محمد زبیر ان سے ملاقات کیلئے آئے تھے ، انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا ارادہ ظاہر کیا ہے تاہم ان کی شمولیت کے حوالے سے عمران خان ہی بتا سکتے ہیں کہ انہیں شامل کیا جائے گا یا نہیں ۔