• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

حکومت کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بحالی سے انکار، حیرت انگیز وجہ بھی بتا دی

by ویب ڈیسک
جولائی 8, 2024
in پاکستان, تازہ ترین, ٹیکنالوجی
0
حکومت کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بحالی سے انکار، حیرت انگیز وجہ بھی بتا دی
0
SHARES
116
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ملک میں انٹرنیٹ اور ایکس کی بندش کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ میں جواب جمع کرواتے ہوئے وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ایکس بحال نہیں ہوسکتا۔
ڈان نیوز کے مطابق اپنی رپورٹ میں وزارت داخلہ نے ایکس کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ وزارتِ داخلہ کا کام پاکستان کے عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے، ایکس پر پابندی سے پہلے تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ایکس پر پابندی آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی نہیں ہے، آرٹیکل 19 آزادی اظہار رائے کی اجازت دیتا ہے، تاہم آزادی اظہار رائے پر قانون کے مطابق کچھ پابندی بھی ہوتی ہیں، سوشل میڈیا اور ایکس پر ملکی اداروں کےخلاف نفرت انگیز مواد اپ لوڈ کیا جاتا ہے، ایکس ایک غیر ملکی کمپنی ہے جس کو متعدد بار قانون پر عمل درآمد کا کہا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کے جواب میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان پاس عارضی طور پرایکس کی بندش کے علاؤہ کوئی راستہ نہیں تھا، 17 فروری کو وزارت داخلہ نے ایکس فوری طور بند کرنے کا کہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ایکس ایک غیر ملکی کمپنی ہے، جس نے پاکستان کےساتھ کوئی ایم او یوسائن نہیں کر رکھا تھا تاہم بعد میں ایم او یو سائن کرنے اور ملکی قوانین پر عملدرآمد کی یقین دہانی پر اسے کھول دیا گیا، بعد ازاں ملکی قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں ایکس پر پابندی کے سوائے کوئی راستہ نہیں تھا۔
وزارت داخلہ کے مطابق ملکی سیکیورٹی اور وقار کے لیے ایکس پر پابندی لگائی ہے، حساس اداروں کی رپورٹ کی روشنی میں ایکس پر پابندی عائد کی گئی ہے، کچھ عناصر ایکس کے ذریعے ملک میں عدم استحکام پھیلانا چاہتے ہیں۔
وزارت داخلہ نے بتایا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک بھی سوشل میڈیا پرپابندی لگاتے رہتے ہیں۔
انہوں نے استدعا کی کہ درخواست ناقابل سماعت ہے ، ملکی مفاد میں اسے مسترد کی جائے۔
یاد رہے کہ رواں سال17 اپریل کو سندھ ہائی کورٹ نے ایک ہفتے میں ایکس کی بندش سے متعلق جواب جمع کرانے کی ہدایت جاری کی تھی۔
واضح رہے کہ 5 مارچ کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ کی بندش پر سندھ ہائی کورٹ میں جواب جمع کروادیا تھا۔
قبل ازیں 22 فروری کو سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو ملک بھر میں سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ کو مکمل طور پر بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔
سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی اے اور دیگر فریقین سے اس حوالے سے آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے پی ٹی اے کو بلا جواز انٹر نیٹ ویب سائٹس ایکس سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کرنے سے روک دیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں رواں سال 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے چند دن بعد ہی ایکس کی سروس بند کردی گئی تھی جو تاحال بند ہے۔
پاکستان بھر میں 17 فروری سے بند ہونے والی ’ایکس‘ کی سروس تاحال بلا تعطل بحال نہیں ہوسکی ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
سولر سسٹم پر منتقل ہونیوالے صارفین کیلئے مجموعی میٹرنگ متعارف کرائے جانے کا امکان

روشن گھرانہ اسکیم کے تحت عوام کو سولر پینلز کیلئے قرضہ دینے کا فیصلہ ،ماہانہ آسان قرضوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

آئی ایم ایف کا دبائو ، بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ، تفصیلات سامنے آگئیں 

گرمی میں بجلی کا زیادہ استعمال پروٹیکٹڈ صارفین کی کمی کا باعث، پرو ڈیٹا سسٹم کی 30 دن کی بلنگ کی وجہ سے صارفین کو فائدہ ہوا: لیسکو ،آئیسکو

حکومتی ٹیکسز کا شاخسانہ ،دودھ کی فی کلو قیمت 300 روپے تک پہنچنے کا خدشہ

حکومتی ٹیکسز کا شاخسانہ ،دودھ کی فی کلو قیمت 300 روپے تک پہنچنے کا خدشہ

ماہانہ 200 یونٹ کے صارفین  کے لیے  ٹیرف  میں اضافہ واپس لینے کی تجویز؟ خبر کے حقائق جانیں 

ماہانہ 200 یونٹ کے صارفین کے لیے ٹیرف میں اضافہ واپس لینے کی تجویز؟ خبر کے حقائق جانیں 

قومی ٹیم کے کپتان کی تبدیلی کا فیصلہ؟ گیری کرسٹن /محسن نقوی ملاقات بعد اہم خبر سامنے آگئی

قومی ٹیم کے کپتان کی تبدیلی کا فیصلہ؟ گیری کرسٹن /محسن نقوی ملاقات بعد اہم خبر سامنے آگئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In