• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

شاہین آفریدی کا مینجمنٹ سے رویہ نامناسب ،وہاب ریاض کو عہدے سے کیوں فارغ کیا گیا ،گرین شرٹس کے نئے اندرونی راز سامنے آگئے

by ویب ڈیسک
جولائی 10, 2024
in تازہ ترین, کھیل
0
شاہین آفریدی کا مینجمنٹ سے رویہ نامناسب ،وہاب ریاض کو عہدے سے کیوں فارغ کیا گیا  ،گرین شرٹس کے نئے اندرونی راز سامنے آگئے
0
SHARES
802
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے حالیہ ٹوورز میں سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض اور عبدالرزاق نے کچھ کھلاڑیوں کی غیر ضروری طرفداری کی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کوچز کے ساتھ دو سیشن مکمل کر لیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کوچز کی رپورٹ میں کئی کھلاڑیوں کو غیر سنجیدہ قرار دیا گیا، کوچز نے چیئرمین پی سی بی کو تمام صورتحال سے آگاہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد وہاب ریاض اور عبد الرزاق کو ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ جن کھلاڑیوں کی وہاب ریاض اور عبدالرزاق نے حمایت کی انہوں نے ہی پرفارم نہیں کیا، جن کرکٹرز کی ان دونوں نے حمایت کی دیگر سلیکٹرز نے ان کی مخالفت کی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ شاہین آفریدی نے حالیہ ٹورز کے دوران کوچز اور مینجمنٹ اسٹاف سے مبینہ طور پر برا برتاؤ کیا لیکن مینیجر اور وہاب ریاض نے شاہین آفریدی کے خلاف کوئی ایکشن نہ لیا، ٹورز کے دوران ٹیم ڈسپلن برقرار رکھنا منیجرز کی ذمہ داری تھی، اس چیز کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ شاہین آفریدی کے خلاف ایکشن کیوں نہ لیا گیا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق جن جن کھلاڑیوں کی لابیز ہیں ان کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں، اس چیز کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ ان لابیز سے کیا کیا فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق حالیہ دوروں میں ڈسپلن کی کئی خلاف ورزیاں ہوئیں، کوچز نے لابیز کا بھی تذکرہ کیا، کوچز کا کہنا تھا کھلاڑی ایک دوسرے کے خلاف باتیں کرتے ہیں جس سے ماحول خراب ہوتا ہے، فیملیز کو ساتھ لے جانے اور پھر کھیل پر فوکس ہونے پر بھی تفصیلی بات ہوئی۔ خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور دیگر ٹوررز میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔ اس کے علاوہ پی سی بی نے قومی ٹیم کے مینیجر منصور رانا کو بھی ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن بارے وزارت خزانہ کا نوٹیفکیشن جاری

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن بارے وزارت خزانہ کا نوٹیفکیشن جاری

عمران خان کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر عدم اعتماد، کیس سے الگ ہونے کی استدعا

مخصوس نشستوں کا کیس ، محفوظ فیصلہ کب سنایا جائے گا ؟ اہم خبر

ماہانہ 200 یونٹ کے صارفین  کے لیے  ٹیرف  میں اضافہ واپس لینے کی تجویز؟ خبر کے حقائق جانیں 

بجلی بلوں میں70فیصد اضافی چارجزوصول کیے جانے کا انکشاف‘بلوں میں صارفین کی استعمال شدہ بجلی کی قیمت صرف30فیصد ہوتی ہے، وائس آف امریکہ کی رپورٹ 

ماہانہ 200 یونٹ کے صارفین  کے لیے  ٹیرف  میں اضافہ واپس لینے کی تجویز؟ خبر کے حقائق جانیں 

بجلی کا ایک اور جھٹکا ، حکومت نے کمرشل، زرعی اور بلک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت پھر بڑھانےکی منظوری دیدی

ایجنسیوں کے معاملات میں کوئی ہاتھ نہیں ڈالنا چاہتا اس میں خطرہ ہے، خرم دستگیر

ایجنسیوں کے معاملات میں کوئی ہاتھ نہیں ڈالنا چاہتا اس میں خطرہ ہے، خرم دستگیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In