• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اکتوبر 19, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

عدت نکاح کیس کی سماعت جاری، مرکزی اپیلوں پر فیصلہ کرنے کا آج آخری روز

by ویب ڈیسک
جولائی 12, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
عدت میں نکاح کیس: جج فیصلہ سنائے بغیر چلے گئے، کیس دوسری عدالت منتقل کرنیکی درخواست
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق مرکزی اپیلوں پر فیصلہ کرنے کا آج آخری روز ہے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت کر رہے ہیں۔ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے وکیل کی جانب سے دلائل دیے جارہے ہیں۔
وکیل خاور مانیکا کا دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا ریاست کا سربراہ عوامی نمائندے ہونے کے ناطے عوام کو ہر طرح سے جواب دہ ہوتا ہے۔ سلمان اکرم راجہ کے ٹرائل کورٹ میں جرح کے دوران دیے گئے فیصلوں پر کچھ گزارشات کرنا چاہوں گا۔
وکیل نے کہا کہ ٹرائل کورٹ میں دوسرے خاوند کے فوت ہونے کے بعد خاتون کا جائیداد میں حصہ لینے کے حوالے سے ایک ججمنٹ دی گئی۔ اس عدالتی فیصلے کو بطور ریفرنس دینا سمجھ سے بالاتر ہے، اگر جیل میں ان کے مؤکل کو پتا لگے کہ ان کے وکلا نے یہ عدالتی فیصلے دیے، انہیں ہارٹ اٹیک ہو جائے۔
اس پر جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیے کہ میں نے وہ عدالتی فیصلہ پڑھ لیا ہے۔ جس پر خاور مانیکا کے وکیل نے ٹرائل کورٹ کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے دیے گئے عدالتی فیصلوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ جو عدالتی فیصلے ریفرنس کے طور پر دیے گئے ان فیصلوں میں اور اس کیس کے گراؤنڈز الگ الگ ہیں۔
خاور مانیکا کے وکیل نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے قوم سے معافی مانگی جاتی تو شکایت کنندہ خاور مانیکا بھی معاف کرسکتے ہیں۔ اس عدالت نے دیکھنا کہ شکایت تاخیر سے جان بوجھ کر درج کرائی گئی یا نہیں، قانون میں کوئی قدغن نہیں کہ شکایت کتنے عرصے بعد درج کرائی گئی۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
ریلیف SICمانگنے گئی تھی ، سپریم کورٹ نے PTIکو دیدیا ، وزیر قانون نے سپریم کورٹ کا فیصلہ سیاسی قرار دیدیا

ریلیف SICمانگنے گئی تھی ، سپریم کورٹ نے PTIکو دیدیا ، وزیر قانون نے سپریم کورٹ کا فیصلہ سیاسی قرار دیدیا

مخصوص نشستیں ملنے کے بعد پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت بننے کا امکان، نمبر گیم انتہائی دلچسپ صورتحال اختیار کر گیا

مخصوص نشستیں ملنے کے بعد پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت بننے کا امکان، نمبر گیم انتہائی دلچسپ صورتحال اختیار کر گیا

مخصوص نشستوں کا معاملہ، چیف جسٹس سمیت کس کس جج نے فیصلے کی مخالفت کی ، جسٹس یحییٰ آفریدی نے اختلافی نوٹ میں کیا لکھا؟

مخصوص نشستوں کا معاملہ، چیف جسٹس سمیت کس کس جج نے فیصلے کی مخالفت کی ، جسٹس یحییٰ آفریدی نے اختلافی نوٹ میں کیا لکھا؟

اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے اسمبلیاں اور لوگ انکے مطابق ہوں، ان سے ملک نہیں چلے گا،سسٹم کے اندر رہنے والے روئیں گے ، مولانا فضل الرحمان بہت کچھ کہہ گئے

مخصوص نشستوں کا فیصلہ ، مولانا فضل الرحمان کا آج کے فیصلے پر رد عمل سامنے آگیا

الیکشن کمیشن ویب سائٹ پر کچھ حلقوں کے فارم 45 کی غیرموجودگی کی خبریں، حقائق سامنے آگئے

پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینا سمجھ سے بالاتر ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In