• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اکتوبر 19, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

مخصوص نشستیں ملنے کے بعد پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت بننے کا امکان، نمبر گیم انتہائی دلچسپ صورتحال اختیار کر گیا

by ویب ڈیسک
جولائی 12, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
مخصوص نشستیں ملنے کے بعد پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت بننے کا امکان، نمبر گیم انتہائی دلچسپ صورتحال اختیار کر گیا
0
SHARES
1.8k
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی میں نمبر گیم انتہائی دلچسپ صورتحال اختیار کر گیا۔ مخصوص نشستیں ملنے کے بعد پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت بننے کا امکان ہے۔
23 مخصوص نشستیں ملنے کے بعد پی ٹی آئی ارکان کی قومی اسمبلی میں تعداد 109 ہونے کا امکان ہے لیکن پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں ملنے کے باوجود مسلم لیگ ن کے حکمران اتحاد کو برتری رہے گی۔
مسلم لیگ ن کا حکمران اتحاد 209 ارکان کے ساتھ ایوان میں سادہ اکثریت رکھتا ہے لیکن مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو ملیں تو اپوزیشن اتحاد 120 ارکان پر مشتمل ہونے کا امکان ہے۔
اس وقت قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی سمیت مجموعی اپوزیشن 97 ارکان پر مشتمل ہے، پی ٹی آئی کے اس وقت 86 ارکان قومی اسمبلی ایوان میں موجود ہیں، پی ٹی آئی کے سنی اتحاد کونسل میں 84 جبکہ دو آزاد امیدوار بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب ہیں۔
اپوزیشن اتحاد میں جے یو آئی ف 8، بی این پی مینگل ایک، ایم ڈبلیو ایم ایک، پی کے میپ کی ایک نشست ہے، پی ٹی آئی کو تمام مخصوص نشتیں ملیں تو پی ٹی آئی کی کل تعداد 109 ہو سکتی ہے، مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو ملیں تو اپوزیشن اتحاد 120 ارکان پر مشتمل ہو جائیگا۔
چھ دیگر آزاد امیدوار قومی اسمبلی میں آزاد حیثیت میں موجود ہیں۔
قومی اسمبلی میں حکمران اتحاد کی تعداد 209 ہے جس میں مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد 108 اور پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 68 ہے۔ اس کے علاوہ ایم کیو ایم 21 ارکان بھی حکومتی اتحاد میں شامل ہیں جبکہ ایک اقلیتی نشست معطل ہے۔
قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ کی پانچ، آئی پی پی کی چار نشستیں ہیں، مسلم لیگ ضیا کی ایک، بلوچستان عوامی پارٹی کی ایک اور نیشنل پارٹی کی بھی ایک نشست ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
مخصوص نشستوں کا معاملہ، چیف جسٹس سمیت کس کس جج نے فیصلے کی مخالفت کی ، جسٹس یحییٰ آفریدی نے اختلافی نوٹ میں کیا لکھا؟

مخصوص نشستوں کا معاملہ، چیف جسٹس سمیت کس کس جج نے فیصلے کی مخالفت کی ، جسٹس یحییٰ آفریدی نے اختلافی نوٹ میں کیا لکھا؟

اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے اسمبلیاں اور لوگ انکے مطابق ہوں، ان سے ملک نہیں چلے گا،سسٹم کے اندر رہنے والے روئیں گے ، مولانا فضل الرحمان بہت کچھ کہہ گئے

مخصوص نشستوں کا فیصلہ ، مولانا فضل الرحمان کا آج کے فیصلے پر رد عمل سامنے آگیا

الیکشن کمیشن ویب سائٹ پر کچھ حلقوں کے فارم 45 کی غیرموجودگی کی خبریں، حقائق سامنے آگئے

پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینا سمجھ سے بالاتر ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان

فوج سے مذاکرات پہلا فیز اس کے بعد پی ٹی آئی کیا کرے گی ؟ فیصل واوڈا کی بڑی پیش گوئی

فیصل واوڈا کی پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بننے کی پیش گوئی، عمران خان کب رہا ہونگے ؟ بڑا دعویٰ کر دیا

شیر افضل مروت کو بڑا دھچکا ، تحریک انصاف نے مروت خلاف بڑا ایکشن لے لیا

شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل کیوں کی گئی، اصل وجہ اب سامنے آئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In