• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

عمران خان کی رہائی مشکل ، سپریم کورٹ فیصلے بعد اسمبلی کے پی ٹی آئی آزاد رہنمائوں کو کل رات سے وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے دبائو ڈالا جانے لگا ، سینئر صحافی حامد میر نے بڑے انکشافات کر دیے

by ویب ڈیسک
جولائی 13, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
عمران خان کی رہائی مشکل ، سپریم کورٹ فیصلے بعد اسمبلی کے پی ٹی آئی آزاد رہنمائوں کو کل رات سے وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے دبائو ڈالا جانے لگا ، سینئر صحافی حامد میر نے بڑے انکشافات کر دیے
0
SHARES
393
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (احمد ارسلان سے ) سزا کیخلاف اپیلیں منظور، عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدت میں نکاح کیس سے بری کردیا، تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں بری کردیا۔
اس حوالے سے جیو نیو زکے لائیو میں سینئر صحافی حامد میر سے سوال کیا گیا کہ عدالت کی جانب سے آج عمران خان اور بشریٰ کی رہائی کے روبکار جاری کرنے کا کہا گیا ہےاور وہ دوسرے کسی مقدمے میں نامزد نہیں تو انہیں رہا کیا جائے، کیا خان کو رہائی مل جائے گی ؟ حامد میر نے اس حوالے سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ عوام میں یہی خبریں ہیں کہ عمران خان آج رہا ہو جائیں گے تاہم یہ بھی یاد رکھیں کہ عمران خان کی لڑائی شہباز شریف یا نواز شریف سے نہیں ان کی لڑائی کسی اور کےساتھ ہے اور پھر انسداد دہشت گردی نے عمران خان بارے جس قسم کے ریمارکس دیے ہیں اور نیب نے توشہ خانہ کا ایک اور کیس کھول لیا ہے جبکہ اور بھی کچھ مقدمات پائپ لائن میں ہیں ، تو عمران خان کو ہر صورت ابھی اندر رکھنے کی کوشش کی جائے گی ۔
حامد میر کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں یہ بالکل غلط روایت قائم کی جا رہی ہے۔ میں کل کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ توقع کر رہا تھا کہ اداروں درمیان جو محاذ آرائی ہے شاید یہ کم ہو جائے مگر کل جو فیصلہ کیا گیا ہے اس میں مجھے یہ پتہ چلا ہے کہ حکومت کے پاس اس فیصلے پر عملدرآمد کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں لیکن اب کوشش کی جائے گی کہ پی ٹی آئی کے و ہ ایم این ایز جو ابھی بھی قومی اسمبلی میں تحریک انصاف ہی کے بیچوں میں بیٹھتے ہیں ، سنی اتحاد کونسل کے بینچوں میں بیٹھتے ہیں ، اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں ، اپنی جماعت کا ساتھ نہیں چھوڑا ان کی وفاداریاں تبدیل کرائی جائیں۔
ان میں سے جنہوں نے اپنے اپنے نومینیشن کاغذات میں پی ٹی آئی کا ذکر نہیں کیا تھا اور وہ ابھی بھی آزاد ہیں ، ان میں سے بہت سے لوگ ہمیں بتا رہے ہیں کہ انہیں کل رات سے مختلف حیلے بہانوں سے پریشرائز کیا جا رہاہے کہ وہ اپنی وفاداریاں تبدیل کریں، کسی اور پارٹی میں چلے جائیں یا اپنی آزاد حیثیت برقرار رکھیں اور پی ٹی آئی کیساتھ شامل نہ ہو ں ۔ تو اگر کل رات سے یہ سلسلہ شروع ہو چکا ہے تو اس کامطلب یہ ہے کہ آج عدت کیس میں عمران خان کی بریت اور رہائی کے حکم پر عملدرآمد نہیں ہوگا ،پوری کوشش کی جائے گی عمران خان کو اندر ہی رکھا جائے ۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
عدت نکاح کیس: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی اور ضمانت پر رہائی کی درخواست

نیب ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی، توشہ خانہ کے نئے کیس میں بشریٰ بی بی کی گرفتاری کا امکان

نوازشریف آج رات کس ملک روانہ ہو رہے ہیں ؟ بڑا دعویٰ

نوازشریف کا مخصوص نشستوں کے فیصلے پر رد عمل سامنے آگیا، پارٹی رہنماؤں کا اجلاس بلالیا

لاڑکانہ میں چوری کا انوکھا واقعہ ، چور’’ دیو قامت موبائل فون ٹاور‘‘ لے اُڑے

کل پاکستان میں کہاں کہاں موبائل سگنلز بند ہونگے ؟ 

نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو نئے توشہ خانہ کیس میں گرفتار کرلیا

نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو نئے توشہ خانہ کیس میں گرفتار کرلیا

وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات ،ایف بی آر نے 65 ارب روپےکے ریفنڈز جاری کردیے، تفصیلات جانیں 

استعفیٰ دے دوں گا مگر دباؤ میں نہیں آؤں گا، وزیراعظم کا بیان ، شہباز شریف پر کون پریشر ڈال رہا ہے ؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In