• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

استعفیٰ دے دوں گا مگر دباؤ میں نہیں آؤں گا، وزیراعظم کا بیان ، شہباز شریف پر کون پریشر ڈال رہا ہے ؟

by ویب ڈیسک
جولائی 13, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات ،ایف بی آر نے 65 ارب روپےکے ریفنڈز جاری کردیے، تفصیلات جانیں 
0
SHARES
1.1k
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ استعفیٰ دے دوں گا مگر دباؤ میں نہیں آؤں گا، فیڈرل بورڈ ریونیو (ایف بی آر) میں اصلاحات کا عمل جاری رہے گا۔ وزیراعظم شہبازشریف فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ہیڈکوارٹر پہنچے اور یادگار شہداء پرپھول رکھے اورفاتحہ خوانی کی۔ وزیراعظم کو ایف بی آر میں جاری اصلاحات پر بریفنگ دی گئی اور طویل مدتی ڈیجیٹائزیشن حکمت عملی سے آگاہ کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان کسٹمز کی تمام سروسزکی جدید تقاضوں کےمطابق ڈیجیٹائزیشن جاری ہے۔
وزیراعظم کو ایف بی آرتاجر دوست موبائل ایپلی کیشن کے پہلے مرحلے کی تکمیل پربھی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ گھربیٹھے ٹیکس نظام میں رجسٹریشن، ٹیکس جمع کرانے تک تمام عمل کی سہولت دی گئی ہے، ٹیکس دینے کی صلاحیت رکھنے والے49 لاکھ افراد کی نشاندہی کی گئی ہے۔
وزیر اعظم نے ٹیکس بیس بڑھانے اور نشاندہی شدہ افراد کو فوری ٹیکس نیٹ میں لانے کی ہدایت کی، اس کے علاوہ شہباز شریف نے چیئر مین ایف بی آر کو ہدایت کی کہ فلور ملز مالکان سے ملیں اور ان کے تمام جائز مسائل حل کریں۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ایف بی آر کی آٹومیشن اور ڈیجیٹائزیشن حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
شہباز شریف نے ویب بیسڈ ون کسٹمزسسٹم کےلیے 2 ارب روپے فوری جاری کرنےکی ہدایت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر افسران کو دوٹوک بتایا کہ استعفیٰ دے دوں گا مگر دباؤ میں نہیں آؤں گا اور ایف بی آر میں اصلاحات کا عمل جاری رہے گا۔
انہوں نے کہاکہ کوئی سفارش قبول نہیں، کوئی ذاتی پسند ناپسند بھی نہیں، قومی مفاد سب سے اوپر ہے، کوئی غلطی ہے تو درست کرینگے، چیئرمین ایف بی آر نے ڈیجیٹائزیشن پرچند دن پہلے سرپرائز دیا، تین ماہ پہلے بتادیتے تو سوچتے غیر ملکی فرم میکانزی کو لانا ہے یا نہیں؟
ان کا کہنا تھاکہ چیئرمین ایف بی آر کو پھر کہتا ہوں اب بھی کوئی سرپرائز ہے تو دے دیں کوئی ایکشن نہیں لوں گا لیکن اس کے بعد چھپن چھپائی کی تو برداشت نہیں کروں گا۔
وزیر اعظم نے آئی ایم ایف معاہدے کونئی ذمہ داریوں کا آغاز قرار دیتے ہوئے کہاکہ اب ٹیکس کا نفاذ ان افرادپر کریں جو ایک دھیلے کا ٹیکس نہیں دیتے، ٹیکس لینے کے نام پر تاجروں اور صنعتکاروں کو تنگ کرنے کی بھی اجازت نہیں دوں گا، نہیں چاہتا کہ آپ میری بدنامی کریں۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
9مئی واقعات میں ملوث افراد کو کڑی سزا ، کورکمانڈرزکانفرنس کے اعلامیے پر عمران خان کا رد عمل بھی سامنے آگیا ، بڑا اعلان

عمران کی دوبارہ گرفتاری، روبکار جاری ہونےکے بعد جیل سےقانونی طور پر رہائی لازمی قرار

بہاولپور: زیرتعمیر فلائی اوورکیلئےکھودےگئےگڑھے میں جمع بارش کے پانی میں بچہ ڈوب کر جاں بحق

بہاولپور: زیرتعمیر فلائی اوورکیلئےکھودےگئےگڑھے میں جمع بارش کے پانی میں بچہ ڈوب کر جاں بحق

دبائو میں بنی حکومت کے سربراہ کو دبائو بھاری کیوں لگ رہا ہے ، استعفیٰ دینا کہیں ’’ باس ‘‘ کا حکم تو نہیں ؟ حافظ حمد اللہ نے شہباز شریف کے بیان کی وضاحت مانگ لی

دبائو میں بنی حکومت کے سربراہ کو دبائو بھاری کیوں لگ رہا ہے ، استعفیٰ دینا کہیں ’’ باس ‘‘ کا حکم تو نہیں ؟ حافظ حمد اللہ نے شہباز شریف کے بیان کی وضاحت مانگ لی

سولر سسٹم پر منتقل ہونیوالے صارفین کیلئے مجموعی میٹرنگ متعارف کرائے جانے کا امکان

سولر پینلز، بیٹریوں اور انورٹر کی قیمتوں میں بڑی کمی

حکومتی کرسی کانٹوں کی سیج،سابق امریکی صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ ، دنیا کے وہ بڑے لیڈرز ، صدر اور وزرائے اعظم، قتل یا قاتلانہ حملہ جن کا مقدر بنا ، رافعہ زاہد کی سنسنی خیز رپورٹ 

حکومتی کرسی کانٹوں کی سیج،سابق امریکی صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ ، دنیا کے وہ بڑے لیڈرز ، صدر اور وزرائے اعظم، قتل یا قاتلانہ حملہ جن کا مقدر بنا ، رافعہ زاہد کی سنسنی خیز رپورٹ 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In