بہاولپور(نیوز ڈیسک ) زیرتعمیر فلائی اوورکیلئےکھودےگئےگڑھے میں جمع بارش کے پانی میں بچہ ڈوب گیا بہاولپور میں 9 سال کا بچہ زیرتعمیر فلائی اوور کے لیےکھودے گئےگڑھے میں جمع بارش کے پانی میں ڈوب گیا۔ ریسکیو ٹیم نےایک گھنٹےکےسرچ آپریشن کے بعد بچے کی لاش نکال لی، بچےکی لاش تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردی گئی۔ واقعے پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔





