• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو نئے توشہ خانہ کیس میں گرفتار کرلیا

by ویب ڈیسک
جولائی 13, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو نئے توشہ خانہ کیس میں گرفتار کرلیا
0
SHARES
238
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری ڈال دی۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محسن ہارون کی سربراہی میں نیب ٹیم نے دونوں کو گرفتار کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں دونوں میاں بیوی کی گرفتاری ڈالی، انہیں نئے توشہ خانہ ریفرنس میں گرفتار کیا۔
نیب ذرائع کے مطابق بطور وزیراعظم بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ نے توشہ خانہ سےتحائف حاصل کیے، الزام ہےکہ تحائف کم قیمت پرحاصل کرکے مہنگے داموں فروخت کردیے۔
قبل ازیں لاہور میں درج 9 مقدمات کے تفتیشی افسران بھی اڈیالہ جیل پہنچے، لاہور پولیس کی ٹیم انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی سے اجازت لے کر اڈیالہ جیل پہنچی۔
ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے بانی بی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالے جانے کا امکان ہے۔
لاہور پولیس کی ٹیم قانونی ضابطے مکمل کرنےکے بعد اڈیالہ جیل کےاندر چلی گئی اور ابتدائی طورپرلاہورپولیس کے 3 ممبران اڈیالہ جیل اندر روانہ ہوئے۔
اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہونے والے افسران میں انسپکٹر منیر،ارحم اور اکمل شامل ہیں۔
دوسری جانب 9 جولائی کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی 9 مئی کے تین مقدمات میں عبوری ضمانت خارج کر دی تھی۔
ذرائع نے بتایاکہ 9 مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی منسوخی کے بعد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی گرفتاری نہیں ڈالی۔
ذرائع نے بتایاکہ لاہورکی انسداددہشت گردی عدالت نے ضمانتیں منسوخی کا تحریری فیصلہ دوروزقبل جاری کیا۔
ذرائع نے بتایاکہ اڈیالہ جیل کے ریکارڈ میں بانی پی ٹی آئی ان کیسوں میں گرفتار نہیں۔
اُدھر پی ٹی آئی کارکنان اڈیالہ جیل پہنچنا شروع ہوگئے، پی ٹی آئی کے کارکنان کو اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر ایک پر روک دیا گیا۔
خیال رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں بری کردیا ہے تاہم فوری طور پر عمران خان کی رہائی ممکن نہیں ہے۔
اسلام آباد کی سیشن عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی عدت کیس میں رہائی کی روبکار تو جاری کردی ہےتاہم 5 دیگر کیسز میں روبکار جاری نہ ہونے کے سبب بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان 9 مئی کے راولپنڈی میں درج 12 کیسز میں ضمانت پر ہیں، ان کی راولپنڈی میں درج 5 مقدمات میں ابھی تک روبکار جاری نہیں ہوئیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اڈیالہ جیل انتطامیہ کو بانی پی ٹی آئی کی سائفرکیس میں بھی روبکار موصول نہیں ہوئی ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات ،ایف بی آر نے 65 ارب روپےکے ریفنڈز جاری کردیے، تفصیلات جانیں 

استعفیٰ دے دوں گا مگر دباؤ میں نہیں آؤں گا، وزیراعظم کا بیان ، شہباز شریف پر کون پریشر ڈال رہا ہے ؟

9مئی واقعات میں ملوث افراد کو کڑی سزا ، کورکمانڈرزکانفرنس کے اعلامیے پر عمران خان کا رد عمل بھی سامنے آگیا ، بڑا اعلان

عمران کی دوبارہ گرفتاری، روبکار جاری ہونےکے بعد جیل سےقانونی طور پر رہائی لازمی قرار

بہاولپور: زیرتعمیر فلائی اوورکیلئےکھودےگئےگڑھے میں جمع بارش کے پانی میں بچہ ڈوب کر جاں بحق

بہاولپور: زیرتعمیر فلائی اوورکیلئےکھودےگئےگڑھے میں جمع بارش کے پانی میں بچہ ڈوب کر جاں بحق

دبائو میں بنی حکومت کے سربراہ کو دبائو بھاری کیوں لگ رہا ہے ، استعفیٰ دینا کہیں ’’ باس ‘‘ کا حکم تو نہیں ؟ حافظ حمد اللہ نے شہباز شریف کے بیان کی وضاحت مانگ لی

دبائو میں بنی حکومت کے سربراہ کو دبائو بھاری کیوں لگ رہا ہے ، استعفیٰ دینا کہیں ’’ باس ‘‘ کا حکم تو نہیں ؟ حافظ حمد اللہ نے شہباز شریف کے بیان کی وضاحت مانگ لی

سولر سسٹم پر منتقل ہونیوالے صارفین کیلئے مجموعی میٹرنگ متعارف کرائے جانے کا امکان

سولر پینلز، بیٹریوں اور انورٹر کی قیمتوں میں بڑی کمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In