• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, اپریل 20, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

قیام پاکستان کے بعد سے اب تک صرف 2 سالوں میں بجلی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، بجلی کےفی یونٹ ٹیرف میں 25روپے 76پیسے بڑھائے گئے

by ویب ڈیسک
جولائی 19, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
ماہانہ 200 یونٹ کے صارفین  کے لیے  ٹیرف  میں اضافہ واپس لینے کی تجویز؟ خبر کے حقائق جانیں 
0
SHARES
55
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) شہباز شریف کے وزیراعظم ہوتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں اضافےکے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے اور صرف 2 سال میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ 22 روپے 53 پیسے تک کا تاریخی اضافہ کیا گیا۔
مستقل سرچارج ملاکر 2 سال میں بجلی کےفی یونٹ ٹیرف میں اضافہ 25 روپے 76 پیسے بنتا ہے اور محض 2 سال میں بجلی صارفین پر 2 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ لاددیا گیا۔
ذرائع وزارت توانائی کے مطابق شہباز حکومت میں پہلی بار بجلی کےگھریلو صارفین پر ماہانہ ایک ہزار روپے تک فکسڈ چارجز بھی لگا دیے گئے۔
قیام پاکستان سے لے کرجون 2022 کے ابتدائی 75سال میں کسی بھی وزیر اعظم کےہوتے ہوئے بجلی کی قیمت میں اتنا اضافہ نہیں ہوا جتنا صرف 2 سال میں کیا گیا جس کےنتیجے میں شہری مسلسل بڑھتی قیمتوں کے بوجھ تلے دب چکے ہیں۔
ذرائع کےمطابق جولائی2022 سے لے کر جولائی 2024 کے 2 سال کےدوران بجلی کے فی یونٹ میں مجموعی طورپر فی یونٹ 22 روپے53 پیسے اضافہ بنتا ہے تاہم فی یونٹ 3 روپے 23 پیسے کا مستقل سرچارج ملاکر یہ اضافہ 25 روپے76 پیسے تک بڑھ جاتا ہے۔
اس ہوشربا اضافے پر ایف پی سی سی آئی، ملک بھر کے تمام چیمبرز اور تجارتی تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں جو کہ آج جمعہ سے ملک گیر پریس کانفرنس اور اگلے ہفتے سے احتجاج کا اعلان کرنے جارہی ہیں۔ پیٹرن انچیف اپٹما گوہر اعجاز اور ایف پی سی سی آئی پیٹرن انچیف ایس ایم تنویر اہم اعلان کریں گے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
پچھلا جلسہ موخر ، اب کی بار جلسہ یا دھرنا ؟ چیئرمین پی ٹی آئی کا بڑا سرپرائز ، جولائی کی تاریخ دے دی

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں 38 آزاد اراکین قومی اسمبلی کی فہرست جمع کرا دی، کن تین ارکان کے بیان حلفی تاحال جمع نہیں کرائے گئے ؟

90کی دہائی میں رحیم یار خان ، ملتان، مظفر گڑھ کی جیلوں میں جنم لینے والے دہشت ناک ڈکیت گروہ کی ہولناک کہانی ، ان کا سرغنہ صادق شاہ کون تھا

ایک معمولی سا چور پہلے ڈاکو ، پھر فرمائشی ڈکیت اور پھر سیاسی شخصیات کو قتل کرنے والا کرائے کا خونخوار قاتل کیسے بنا ،صادق شاہ کس کا بیٹاتھا ؟

جوڈیشل کمیشن نے طارق مسعود اور مظہر عالم کو سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج مقرر کرنے کی منظوری دے دی

جوڈیشل کمیشن نے طارق مسعود اور مظہر عالم کو سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج مقرر کرنے کی منظوری دے دی

ماہانہ 200 یونٹ کے صارفین  کے لیے  ٹیرف  میں اضافہ واپس لینے کی تجویز؟ خبر کے حقائق جانیں 

خیبر پختونخوا : بجلی 15 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کی قرارداد منظور

کوٹہ سسٹم کیخلاف طلبہ احتجاج میں شدت، پورے بنگلہ دیش میں کرفیو نافذ، فوج طلب

کوٹہ سسٹم کیخلاف طلبہ احتجاج میں شدت، پورے بنگلہ دیش میں کرفیو نافذ، فوج طلب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In