• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 22, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

کوٹہ سسٹم کیخلاف طلبہ احتجاج میں شدت، پورے بنگلہ دیش میں کرفیو نافذ، فوج طلب

by ویب ڈیسک
جولائی 19, 2024
in تازہ ترین, دنیا
0
کوٹہ سسٹم کیخلاف طلبہ احتجاج میں شدت، پورے بنگلہ دیش میں کرفیو نافذ، فوج طلب
0
SHARES
130
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ڈھاکہ (نیوز ڈیسک ) بنگلادیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کرگیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بنگلادیش میں حکومت نے احتجاج سے نمٹنے کے لیے ملک بھر میں کرفیو نافذ کرکے فوج کو طلب کرلیا۔ بنگلادیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے دفتر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں کرفیو نافذ کرنے اور فوج طلب کرنے کا فیصلہ سول انتظامیہ کی مدد کے لیے کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ بنگلادیش میں سرکاری نوکریوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف طلبہ کے مظاہروں میں ہلاکتوں کی کل تعداد 100 سے زائد ہوگئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعے کے روز ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں کم و بیش 75 افراد ہلاک ہوئے جبکہ صرف ڈھاکا شہر میں 52 افراد کی ہلاکتیں ہوئیں۔خبررساں ایجنسی کے مطابق طلبہ کے احتجاج کے دوران رواں ہفتے اب تک کم از کم 105 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بنگلادیش میں 1971 کی جنگ لڑنے والوں کے بچوں کو سرکاری نوکریوں میں 30 فیصد کوٹہ دیے جانے کے خلاف گزشتہ کئی روز سے طلبہ کا احتجاج جاری ہے اورکوٹہ سسٹم مخالف طلبہ کی پولیس اور حکمران جماعت عوامی لیگ کے طلبہ ونگ سے جھڑپیں ہورہی ہیں۔
بنگلا دیش میں سرکاری ملازمتوں کا 56 فیصد حصہ کوٹے میں چلا جاتا ہے جس میں سے 30 فیصد سرکاری نوکریاں 1971کی جنگ میں لڑنے والوں کے بچوں، 10 فیصد خواتین اور 10فیصد مخصوص اضلاع کے رہائشیوں کے لیے مختص ہے۔
طلبہ کا مطالبہ ہےکہ سرکاری نوکریاں میرٹ پر دی جائیں اور صرف 6 فیصد کوٹہ جو اقلیتوں اور معذور افراد کے لیےمختص ہے اسے برقرار رکھا جائے۔
بنگلا دیش میں سرکاری نوکریوں میں کوٹہ سسٹم 2018 میں ختم کردیا گیا تھا جس کے بعد ملک میں اسی طرح کے مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔ گزشتہ ماہ ہائیکورٹ نے سرکاری نوکریوں میں 1971 کی جنگ میں لڑنے والوں کے بچوں کے لیے 30 فیصد کوٹہ بحال کرنے کا فیصلہ دیا تھا جس کے بعد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
دوسری جانب بنگلادیشی وزیر اعظم حسینہ واجد نے کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو ’رضاکار‘ قرار دیا۔
خیال رہے کہ بنگلا دیش میں ’رضاکار‘ کی اصطلاح 1971 کی جنگ میں پاکستانی فوج کا ساتھ دینے والوں کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے: رانا ثنااللہ

پی ٹی آئی کے غیر ملکی ایجنسیوں کے ایما پر ریاست پر حملے کے ثبوت موجود ہیں، رانا ثنا اللہ

شیخ مجیب ویڈیو معاملہ سنگین ہو گیا ؟بیرسٹر گوہر، عمر ایوب اور رؤف حسن کو طلب کرلیا گیا

تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کیس 23 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر، بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو نوٹس جاری

تب ڈالر 184آج 280، تب پٹرول150روپے آج 275، تب چینی 86روپے کلو آج 148، تب بجلی کا یونٹ  ساڑھے 9روپے ، آج ساڑھے 35روپے ۔۔!منصور علی خان کا عمران /شہباز حکومت درمیان موازنہ

تب ڈالر 184آج 280، تب پٹرول150روپے آج 275، تب چینی 86روپے کلو آج 148، تب بجلی کا یونٹ ساڑھے 9روپے ، آج ساڑھے 35روپے ۔۔!منصور علی خان کا عمران /شہباز حکومت درمیان موازنہ

فوج سے مذاکرات پہلا فیز اس کے بعد پی ٹی آئی کیا کرے گی ؟ فیصل واوڈا کی بڑی پیش گوئی

پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی ، عمران خان کی پسندیدگی پی ڈی ایم سے نفرت کی وجہ سے، پی ڈی ایم کتنا عرصہ نکالے گی ؟فیصل واوڈا کی بڑی پیش گوئی

ہم آئی ایم ایف کے غلام ، ہمارا بچہ بچہ قرض دار ،ہر الیکشن میں دھاندلی کی باتیں ہوتی ہیں، عوام کھڑے ہو جائیں تو حکومت گھٹنے ٹیک دے گی: مفتی تقی عثمانی

ہم آئی ایم ایف کے غلام ، ہمارا بچہ بچہ قرض دار ،ہر الیکشن میں دھاندلی کی باتیں ہوتی ہیں، عوام کھڑے ہو جائیں تو حکومت گھٹنے ٹیک دے گی: مفتی تقی عثمانی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In