• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, اپریل 20, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

تب ڈالر 184آج 280، تب پٹرول150روپے آج 275، تب چینی 86روپے کلو آج 148، تب بجلی کا یونٹ ساڑھے 9روپے ، آج ساڑھے 35روپے ۔۔!منصور علی خان کا عمران /شہباز حکومت درمیان موازنہ

by ویب ڈیسک
جولائی 20, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
تب ڈالر 184آج 280، تب پٹرول150روپے آج 275، تب چینی 86روپے کلو آج 148، تب بجلی کا یونٹ  ساڑھے 9روپے ، آج ساڑھے 35روپے ۔۔!منصور علی خان کا عمران /شہباز حکومت درمیان موازنہ
0
SHARES
262
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (احمد ارسلان سے ) سینئر اینکر پرسن منصور علی خان نے اپنے پروگرام میں عمران خان اور لیگی حکومت کے درمیان ان کی کارکردگی کا موازنہ کیا ۔منصور علی خان نے کہا کہ میرے شیر کی سلطنت میں ڈر اور خوف کی فضا قائم ہے ، جس کے ایک اشارے پر پوری سلطنت کا نظام ہل جاتا ہے ، اس سلطنت میں جو بھی اس کے خلاف کھڑا ہوگا اسے کڑی پابندیوں کا سامنا کرناپڑے گا ۔ سوشل میڈیا پر میرے شیر کے خلاف آوازیں اٹھیں تو اس نے سوشل میڈیا کا گلا گھونٹ دیا ، مخالف پارٹی نے ان کے خلاف بیان بازی کی تو اس پارٹی پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا گیا ۔ شیر کی سلطنت میں اگر منصفوں نے اس کے خلاف فیصلہ دیا تو اس نے فوراً بڑے منصف کی جانب دیکھنا شروع کر دیا ۔ اب سلطنت میں منصفوں کی تعداد بڑھانے کی باتیں ہو رہی ہیں ۔ شیر کے لشکر نے بھی منصفوں کے خلاف کھل کر بولنا شروع کر دیا ہے۔ منصفوں کے فیصلوں کو ماننے میں لیت و لعل سے کام لیا جا رہا ہے ۔ میرے شیر کی سلطنت میں خوف کا تسلط قائم ہے ۔ کون، کب، کیا بولے گا، اس کا فیصلہ میرا شیر کرے گا ۔
تحریک عدم اعتماد سے قبل میرے کپتان کی حکومت قائم تھی ، شیر کے لشکر نے مہنگائی کو بنیاد بناکر مہنگائی مکائو مارچ کیا اور ملک کے ہر کونے میں یہ بات پھیلا دی گئی کہ اگر میرے کپتان کی حکومت کچھ عرصہ رہی تو سلطنت کا دیوالیہ نکل جائے گا ۔ جب ہر طرف ڈیفالٹ ، ڈیفالٹ کی صدائیں بلند ہوئیں تو میرے کپتان کی کشتی سے 2درجن کے قریب کھلاڑی اتر کر شیر کے لشکر میں شامل ہو گئے ۔ میرے کپتان کی حکومت ختم کرکے شیر نے ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی ۔ میر اشیر جو مہنگائی مکائو مہم مارچ کرتے ہوئے اقتدار کے ایوانوں تک پہنچا تھا آج اگر اس کی 2سال کی حکومت کا جائزہ لیا جائے تومیرے کپتان کے خلاف شیر کے لشکر کے بیانیہ کی حقیقت کھل کر سامنے آجائے گی ۔ سب سے پہلے بات مہنگائی کی ۔ اپریل 2022میں جب میرے کپتان کی حکومت ختم ہوئی تو مہنگائی کی شرح 12.1فیصد تھی ،آج میرے شیر کی سلطنت میں مہنگائی کی شرح ساڑھے 24فیصد تک پہنچ چکی ہے ۔ تب ڈالر کی قدر 184روپے تھی ، آج ڈالر 280پر جا پہنچا ہے ۔ تب پٹرول کی قیمت 150روپے تھی،آج پٹرول کی قیمت 275روپے سے تجاوز کر چکی ہے ۔ تب ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 144روپے تھی ، آج 284روپے ہو چکی ہے ۔ تب ایک کلو چکن کی قیمت 277روپے تھی ، آج 560روپے کلو تک جا پہنچی ہے ۔ عمران خان کے ساڑھے تین سالہ دور حکومت میں ملکی قرضوں کا حجم 49ہزار ارب تھا ، آج شیر کی سلطنت کے صرف 2سالوں کے دوران 67ہزار ارب سے زائدہے ۔ تب معاشی شرح نموچھ اعشاریہ دو فیصد تھی ، آج 2.4فیصد ہے ۔ تب فی کس آمدنی 1778ڈالر تھی ، آج فی کس آمدنی 1680ڈالر ہے ۔ تب فی کلو چینی کی قیمت 86روپے تھی ، آج 148روپے کلو ہے ۔ تب 20کلو آٹے کا تھیلا 1172کا تھا اور آج 1780روپے ہے ۔ عمران خان کی حکومت ختم ہوئی تو بجلی کا کم سے کم یونٹ ساڑھے 9روپے اور زیادہ سے زیادہ 16.91روپے تھا ۔ آج میرے شیر کی سلطنت میں کم سے کم بجلی کا یونٹ ساڑھے 35روپے اور زیادہ سے زیادہ ساڑھے 49روپے تک جا پہنچا ہے ۔ دو سال پہلے میرے شیر کا مہنگائی ختم کرنے کا نعرہ آج بھی نعرہ ہی ہے لیکن آج اس شیر کی سلطنت میں جو آواز اٹھائے گا وہ دھر لیا جائے گا ۔ میرے شیر کی سلطنت کے سب دستور نرالے ہیں لیکن کل کی کس خبر ، وقت بڑا بے رحم اور بے لگام ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ کل جب وقت بدلا ، حالات بدلے ، جذبات بدلے تو یہی شیر بھیگی بلی بن جائے گا ۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
فوج سے مذاکرات پہلا فیز اس کے بعد پی ٹی آئی کیا کرے گی ؟ فیصل واوڈا کی بڑی پیش گوئی

پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی ، عمران خان کی پسندیدگی پی ڈی ایم سے نفرت کی وجہ سے، پی ڈی ایم کتنا عرصہ نکالے گی ؟فیصل واوڈا کی بڑی پیش گوئی

ہم آئی ایم ایف کے غلام ، ہمارا بچہ بچہ قرض دار ،ہر الیکشن میں دھاندلی کی باتیں ہوتی ہیں، عوام کھڑے ہو جائیں تو حکومت گھٹنے ٹیک دے گی: مفتی تقی عثمانی

ہم آئی ایم ایف کے غلام ، ہمارا بچہ بچہ قرض دار ،ہر الیکشن میں دھاندلی کی باتیں ہوتی ہیں، عوام کھڑے ہو جائیں تو حکومت گھٹنے ٹیک دے گی: مفتی تقی عثمانی

عمران خان پر مبینہ تشدد کی خبریں ، علی محمد خان حقائق سامنے لے آئے

عمران خان پر مبینہ تشدد کی خبریں ، علی محمد خان حقائق سامنے لے آئے

9مئی واقعات میں ملوث افراد کو کڑی سزا ، کورکمانڈرزکانفرنس کے اعلامیے پر عمران خان کا رد عمل بھی سامنے آگیا ، بڑا اعلان

میری بیوی کو کچھ ہوا تو جن لوگوں کا نام لیا تھا انہیں چھوڑوں گا نہیں ، پیپلز پارٹی سے بات چیت بارے عمران خان کا بڑا بیان ، افواہوں کا ڈراپ سین

آئی ایم ایف کا دبائو ، بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ، تفصیلات سامنے آگئیں 

بجلی صارفین کو نیا دھچکا ، بجلی فی یونٹ مزید 5روپے 45 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In