• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, اپریل 20, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

میری بیوی کو کچھ ہوا تو جن لوگوں کا نام لیا تھا انہیں چھوڑوں گا نہیں ، پیپلز پارٹی سے بات چیت بارے عمران خان کا بڑا بیان ، افواہوں کا ڈراپ سین

by ویب ڈیسک
جولائی 20, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
9مئی واقعات میں ملوث افراد کو کڑی سزا ، کورکمانڈرزکانفرنس کے اعلامیے پر عمران خان کا رد عمل بھی سامنے آگیا ، بڑا اعلان
0
SHARES
461
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

راولپنڈی(نیوز ڈیسک )  بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سمیت کسی بھی مسئلے پر پیپلز پارٹی سے کوئی بات نہیں ہوگی۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان سے صحافی نے سوال کیا کہ وفاق میں تحریک عدم اعتماد کے لیے آپ کی پارٹی قیادت نے پیپلز پارٹی سے مذاکرات کا عندیہ دیا ہے، جس پر سابق وزیراعظم نے جواب دیا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں کوئی فرق نہیں۔ یہ ایک ہی ہیں۔ یہ دونوں فارم 47 کی پیداوار ہیں۔ تحریک عدم اعتماد سمیت کسی بھی مسئلے پر پیپلز پارٹی سے کوئی بات نہیں ہوگی ۔ تحریک عدم اعتماد کے لیے پیپلز پارٹی سے تب بات کروں جب میں نے اقتدار میں آنا ہو۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی جمہوریت کا قتل ہے۔ ہماری پارٹی پر پہلے سے ہی پابندی تھی اسے الیکشن ہی نہیں لڑنے دیا گیا ۔ پارٹی کا چیئرمین وائس چیئرمین اور صدر پہلے سے ہی جیل میں تھے یہ پھر بھی کہتے ہیں کہ پارٹی پر پابندی لگائیں گے ۔ مریم نواز کہتی ہے کہ ججز ٹھیک نہیں،ججز تب ٹھیک تھے جب ان کے کیسز ختم کیے گئے؟۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ اس مخصوص ایلیٹ طبقے کی 60 سال سے ملک پر قبضہ اور حکمرانی جاری ہے۔ ایلیٹ نے اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ملک کو داؤ پر لگا دیا ہے ۔ یہی ایلیٹ ملک میں صاف شفاف انتخابات کا انعقاد نہیں چاہتا ۔
انہوں نے کہا کہ بنوں واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ اس سے حالات مزید خراب ہوں گے ۔ سب کو پتا ہے بنوں واقعے کے دوران ملٹری نے نہتے لوگوں پر فائرنگ کی ۔ میرا مطالبہ ہے کہ بنوں واقعے کی جوڈیشل انکوائری کی جائے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ اس وقت تک نہیں جیتی جا سکتی جب تک قوم ساتھ نہ ہو ۔
صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ کے پی حکومت کا بیان ہے کہ بنوں میں امن مارچ کے اندر سے شرپسندوں نے فائرنگ کی، جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ سب کو پتا ہے ریلی پر فائرنگ کس نے کی، وزیراعلیٰ کے پی جب ملے گا، ان سے کہوں گا کہ بنوں واقعے پر سخت مؤقف اختیار کریں۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ موجودہ وفاقی حکومت آگ سے کھیل رہی ہے۔ آصف زرداری نے کس حیثیت میں صدر ہاؤس کا بجٹ بڑھا کر 88 کروڑ کر دیا ؟۔ موجودہ حکمران اپنے اخراجات کم کرنے کو تیار نہیں اور عوام سے قربانی مانگتے ہیں ۔
صحافی نے سوال کیا کہ حکومتی وزرا کہتے ہیں کہ ملک میں آئینی بریک ڈاؤن ہو رہاہے،ایمرجنسی کی صورتحال ہے؟، جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ ملک میں پہلے ہی مارشل لا کا نفاذ ہے ایس آئی ایف سی کیا ہے،حکومت کسی اور کے کنٹرول میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری بحران سے نکلنے کا واحد حل صاف شفاف انتخابات کا انعقاد اور بہتر معاشی اصلاحات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فچ کی رپورٹ بھی منظر عام پر آئی ہے، لیکن مجھے علم ہے موجودہ حکومت انتخابات کی جانب نہیں جائے گی۔ یہ کہتے ہیں 9 مئی ہم نے کیا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے، کیوں نہیں بنا ؟ یہ 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنا رہے؟۔ اس دن کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کیوں سامنے نہیں لائی جا رہیں؟۔
صحافی نے پوچھا کہ حکومت کہہ رہی ہے کہ آپ نے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کو اسمبلی توڑنے کا کہا جو کہ غیر آئینی اقدام تھا، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں نے کہا تھا کہ ڈونلڈ لو کے بیان پر تحقیقات ہونی چاہیے ہم نے اس کے بعد الیکشن کے لیے 2 حکومتیں خود ختم کیں۔ ہمارے حکومتیں ختم کرنے کے باوجود انہوں نے 90 دن میں الیکشن نہیں کرائے۔ آرٹیکل6 تو ان پر لگنا چاہیے۔
صحافی نے سوال کیا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ آپ نے اسمبلیاں توڑ کر غیر آئینی کام کیا ہے، جس پر عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آرٹیکل 6 لگانے کی بات نہیں کی،یہ کہا تھا الیکشن ہونے چاہییں۔ آرٹیکل 6 الیکشن کمیشن پر لگنا چاہیے ۔
عمران خان نے کہا کہ میں ساری زندگی جیل میں بیٹھنے کوتیار ہوں،اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے سے متعلق باتیں بے بنیاد ہیں ۔ انہیں ڈر ہے کہ کہیں حلقے نہ کھل جائیں یہ اسی لیے ججز تبدیل کر رہے ہیں ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود اگر الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی کو سیٹیں نہ ملیں تو الیکشن کمیشن پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔ اگر میری بیوی کو کچھ ہوا تو جن لوگوں کے میں نے نام لیے تھے ان کو نہیں چھوڑوں گا۔ جب تک میں زندہ ہوں ان کا پیچھا کروں گا۔ جیل میں کرنل نے بلا چھوڑ دیا تاکہ وہ اس بلی کو لے جائے جو میرے ساتھ مانوس ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
آئی ایم ایف کا دبائو ، بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ، تفصیلات سامنے آگئیں 

بجلی صارفین کو نیا دھچکا ، بجلی فی یونٹ مزید 5روپے 45 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

بنگلہ دیش : حالات بے قابو، امن و امان کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنےکا حکم

بنگلہ دیش : حالات بے قابو، امن و امان کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنےکا حکم

قومی اسمبلی کے اجلاس میں محمود خان اچکزئی کے خطاب دوران ایسا کیا ہوا کہ پی ٹی وی نے لائیو نشریات دکھانا بند کر دیں ، ویڈیو سامنے آگئی

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 26 جولائی کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا

اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے اسمبلیاں اور لوگ انکے مطابق ہوں، ان سے ملک نہیں چلے گا،سسٹم کے اندر رہنے والے روئیں گے ، مولانا فضل الرحمان بہت کچھ کہہ گئے

بڑی خبر ،نئے انتخابات کیلئے پی ٹی آئی کے پی اسمبلی تحلیل اور قومی اسمبلی سے استعفے دینے کو تیار ، مولانا فضل الرحمان

گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری ، کہاں گرج چمک کے ساتھ برکھا برسے گی اور کہاں موسم خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات نے بتا دیا

آئندہ ہفتہ موسلا دھار بارشوں ، تیز آندھی اور گرج چمک سے بھرپور ، ملک میں کہاں کہاں خوب برکھا برسے گی ؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In