• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 26 جولائی کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا

by ویب ڈیسک
جولائی 20, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
قومی اسمبلی کے اجلاس میں محمود خان اچکزئی کے خطاب دوران ایسا کیا ہوا کہ پی ٹی وی نے لائیو نشریات دکھانا بند کر دیں ، ویڈیو سامنے آگئی
0
SHARES
82
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام(نیوز ڈیسک )تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 26 جولائی کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی صورتحال اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی اور اسیران کی رہائی کےلیے متفقہ قرارداد کی منظوری دی گئی۔
قرارداد کے متن میں تحریر کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی سمیت تمام پارٹی قائدین اور کارکنان کو فوری رہا کیا جائے۔ عہدیداروں کے خلاف قائم مقدمات قوانین اور انصاف کے اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔اس میں مزید کہا گیا کہ بنوں امن مارچ میں پیدا کشیدہ صورتحال کی تحقیقات کا مطالبہ بھی قرارداد کا حصہ ہے۔ بنوں امن مارچ میں جانی نقصان کی تحقیقات کےلیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ حاضر سروس جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ آئی جی اور چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا امن قائم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں، انہیں برطرف کیا جائے۔قرارداد میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا اور کہا گیا کہ حکومت مہنگائی کم کر کے عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کرے۔قرارداد میں مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا اور کہا گیا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کی فتح ہے۔
ملک میں فوری نئے انتخابات کا مطالبہ بھی قرارداد کا حصہ ہے جبکہ کہا گیا ہے کہ عوام کی غیر منتخب حکومت فوری مستعفی ہو۔ اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، شبلی فراز اور رؤف حسن، صاحبزادہ حامد رضا، علامہ ناصر عباس اور جے یو آئی شیرانی گروپ کے سربراہ سید قاسم آغا اجلاس میں شریک ہوئے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے اسمبلیاں اور لوگ انکے مطابق ہوں، ان سے ملک نہیں چلے گا،سسٹم کے اندر رہنے والے روئیں گے ، مولانا فضل الرحمان بہت کچھ کہہ گئے

بڑی خبر ،نئے انتخابات کیلئے پی ٹی آئی کے پی اسمبلی تحلیل اور قومی اسمبلی سے استعفے دینے کو تیار ، مولانا فضل الرحمان

گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری ، کہاں گرج چمک کے ساتھ برکھا برسے گی اور کہاں موسم خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات نے بتا دیا

آئندہ ہفتہ موسلا دھار بارشوں ، تیز آندھی اور گرج چمک سے بھرپور ، ملک میں کہاں کہاں خوب برکھا برسے گی ؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ن لیگ کو بڑا دھچکا ، نواز شریف کے قریبی ساتھی کا ن لیگ چھوڑنے کا اعلان

ن لیگ کو بڑا دھچکا ، نواز شریف کے قریبی ساتھی کا ن لیگ چھوڑنے کا اعلان

راولپنڈی: محکمہ موسمیات کا جاپان سے منگوایا سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والا سسٹم چور لے کر پُھر ہو گئے

راولپنڈی: محکمہ موسمیات کا جاپان سے منگوایا سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والا سسٹم چور لے کر پُھر ہو گئے

بارشوں کا نیا سلسلہ ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In