• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

آئندہ ہفتہ موسلا دھار بارشوں ، تیز آندھی اور گرج چمک سے بھرپور ، ملک میں کہاں کہاں خوب برکھا برسے گی ؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

by ویب ڈیسک
جولائی 20, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری ، کہاں گرج چمک کے ساتھ برکھا برسے گی اور کہاں موسم خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات نے بتا دیا
0
SHARES
1.1k
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے کے دوران آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کیساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ۔ موسلادھار بارشوں سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 22جولائی سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں بالائی علاقوں میں داخل ہونگی، 21 سے27 جولائی کے دوران وادی نیلم، مظفر آباد،راولاکوٹ، پونچھ، باغ میں بارش کاامکان ہے۔حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور میں بھی بارش متوقع ہے۔
موسم کاحال بتانے والوں نے کہا ہے کہ 22سے25 جولائی کے دوران جڑواں شہروں اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک ، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین ، لاہور ، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آبادمیں بارش کاامکان ہے ۔ شیخوپورہ، سیالکوٹ، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بادل برسیں گے۔
23اور24جولائی کوبہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان ، خانیوال، مظفر گڑھ،کوٹ ادو، راجن پور اور لیہ ، دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ ، شانگلہ،بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند میں بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 22سے24 جولائی کے دوران پشاور، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور اوردیگر علاقوں میں بارش متوقع ہے۔
23اور24جولائی کو بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے اس دوران بلوچستان کے شمالی اورمشرقی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
صوبہ سندھ میں 23اور24 جولائی کو سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہنے کی توقع کی جارہی ہے تاہم اس دوران مٹھی، سانگھڑ، عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپور خاص، سکھر میں بارش متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق 23اور24جولائی کو بارشوں سے مری، گلیات اور مانسہرہ کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ، اسی طرح کوہستان ،مالاکنڈ، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر ، کرم خیبر، مہمند، نوشہرہ، صوابی اور کشمیر کے ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 23اور24 جولائی کو بارش سے پنجاب اور خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کیساتھ ساتھ لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے مسافروں اور سیاح سفر کے دوران زیادہ محتاط رہنے ، موسمی حالات کے مطابق سفر کا انتظام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Tags: RainWeather
ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
ن لیگ کو بڑا دھچکا ، نواز شریف کے قریبی ساتھی کا ن لیگ چھوڑنے کا اعلان

ن لیگ کو بڑا دھچکا ، نواز شریف کے قریبی ساتھی کا ن لیگ چھوڑنے کا اعلان

راولپنڈی: محکمہ موسمیات کا جاپان سے منگوایا سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والا سسٹم چور لے کر پُھر ہو گئے

راولپنڈی: محکمہ موسمیات کا جاپان سے منگوایا سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والا سسٹم چور لے کر پُھر ہو گئے

بارشوں کا نیا سلسلہ ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

نور مقدم کے قاتل ظاہر جعفر کی سپریم کورٹ میں بریت کی اپیل ،کیا ظاہر جعفر کو ملک سے باہر بھیجا سکتا ہے ؟ نُور مقدم کے وکیل شاہ خاور اہم تفصیلات سامنے لے آئے

نور مقدم کے قاتل ظاہر جعفر کی سپریم کورٹ میں بریت کی اپیل ،کیا ظاہر جعفر کو ملک سے باہر بھیجا سکتا ہے ؟ نُور مقدم کے وکیل شاہ خاور اہم تفصیلات سامنے لے آئے

90کی دہائی میں رحیم یار خان ، ملتان، مظفر گڑھ کی جیلوں میں جنم لینے والے دہشت ناک ڈکیت گروہ کی ہولناک کہانی ، ان کا سرغنہ صادق شاہ کون تھا

1992 میں جیل میں تشکیل پانے والے خطرناک ڈکیت گروہ اور اس کے سرغنہ صادق شاہ کے شیطانی کارناموں کی دل دہلا دینے والی داستان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In