• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

بنگلہ دیش : حالات بے قابو، امن و امان کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنےکا حکم

by ویب ڈیسک
جولائی 20, 2024
in تازہ ترین, دنیا
0
بنگلہ دیش : حالات بے قابو، امن و امان کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنےکا حکم
0
SHARES
166
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ڈھاکہ(نیوز ڈیسک ) بنگلا دیش میں سرکاری ملازمتوں کےکوٹہ سسٹم کے خلاف طلبہ کے احتجاج میں شدت آگئی ہے، احتجاج پر قابو پانے کے لیے ملک بھر میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور امن و امان کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنےکا حکم دے دیا گیا ہے۔
عوامی لیگ کی حکومت نے مظاہرے روکنےکے لیے ملک بھر میں کرفیو نافذ کردیا ہے، سڑکوں پر فوج گشت کر رہی ہے اور امن و امان کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنےکا حکم دے دیا گیا ہے۔ حکومت کے اگلے فیصلے تک کرفیو کل صبح 10 بجے تک نافذ رہےگا۔
فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ہفتے کے روز احتجاج کے دوران پولیس نے مظاہرین پر فائر کھول دیا جس میں مزید ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیش میں 5 روز سے جاری پُرتشدد مظاہروں میں اموات کی تعداد 123 ہوگئی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پہلے دن صرف پولیس میدان میں تھی لیکن پھر بارڈرگارڈ فورس کو ان کی مدد کے لیے لایا گیا لیکن اس کے باوجود حالات قابو میں نہیں آسکے جس کے بعد کرفیو نافذ کرکے فوج کو تعینات کر دیا گیا۔
اس کے علاوہ ملک بھر میں انٹرنیٹ اور ٹیکسٹ میسج سروسز جمعرات سے معطل ہیں۔ اوورسیز ٹیلی فون کال سروس بھی تعطلی کا شکار ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی اپ ڈیٹ نہیں ہو رہے۔
کشیدہ صورتحال پر وزیراعظم حسینہ واجد نے بیرون ملک دورے منسوخ کردیے ہیں۔ملکی صورتحال کے پیش نظر بنگلادیشی حکومت نے اتوار اور پیر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
احتجاج کیوں ہو رہا ہے؟
بنگلادیش میں 1971 کی جنگ لڑنے والوں کے بچوں کو سرکاری نوکریوں میں 30 فیصد کوٹہ دیے جانے کے خلاف گزشتہ کئی روز سے طلبہ کا احتجاج جاری ہے اورکوٹہ سسٹم مخالف طلبہ کی پولیس اور حکمران جماعت عوامی لیگ کے طلبہ ونگ سے جھڑپیں ہورہی ہیں۔
بنگلا دیش میں سرکاری ملازمتوں کا 56 فیصد حصہ کوٹے میں چلا جاتا ہے جس میں سے 30 فیصد سرکاری نوکریاں 1971کی جنگ میں لڑنے والوں کے بچوں، 10 فیصد خواتین اور 10فیصد مخصوص اضلاع کے رہائشیوں کے لیے مختص ہے۔
بنگلا دیش میں سرکاری نوکریوں میں کوٹہ سسٹم 2018 میں ختم کردیا گیا تھا جس کے بعد ملک میں اسی طرح کے مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔ گزشتہ ماہ ہائی کورٹ نے سرکاری نوکریوں میں 1971 کی جنگ میں لڑنے والوں کے بچوں کے لیے 30 فیصد کوٹہ بحال کرنے کا فیصلہ دیا تھا جس کے بعد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
دوسری جانب بنگلادیشی وزیر اعظم حسینہ واجد نےکوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو ’رضاکار‘ قرار دیا ہے جس پر طلبہ مزید مشتعل ہوگئے ہیں۔
خیال رہےکہ بنگلا دیش میں ’رضاکار‘ کی اصطلاح 1971 کی جنگ میں پاکستانی فوج کا ساتھ دینے والوں کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
قومی اسمبلی کے اجلاس میں محمود خان اچکزئی کے خطاب دوران ایسا کیا ہوا کہ پی ٹی وی نے لائیو نشریات دکھانا بند کر دیں ، ویڈیو سامنے آگئی

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 26 جولائی کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا

اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے اسمبلیاں اور لوگ انکے مطابق ہوں، ان سے ملک نہیں چلے گا،سسٹم کے اندر رہنے والے روئیں گے ، مولانا فضل الرحمان بہت کچھ کہہ گئے

بڑی خبر ،نئے انتخابات کیلئے پی ٹی آئی کے پی اسمبلی تحلیل اور قومی اسمبلی سے استعفے دینے کو تیار ، مولانا فضل الرحمان

گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری ، کہاں گرج چمک کے ساتھ برکھا برسے گی اور کہاں موسم خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات نے بتا دیا

آئندہ ہفتہ موسلا دھار بارشوں ، تیز آندھی اور گرج چمک سے بھرپور ، ملک میں کہاں کہاں خوب برکھا برسے گی ؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ن لیگ کو بڑا دھچکا ، نواز شریف کے قریبی ساتھی کا ن لیگ چھوڑنے کا اعلان

ن لیگ کو بڑا دھچکا ، نواز شریف کے قریبی ساتھی کا ن لیگ چھوڑنے کا اعلان

راولپنڈی: محکمہ موسمیات کا جاپان سے منگوایا سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والا سسٹم چور لے کر پُھر ہو گئے

راولپنڈی: محکمہ موسمیات کا جاپان سے منگوایا سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والا سسٹم چور لے کر پُھر ہو گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In