رپورٹ: رافعہ زاہد کی
اسد قیصر نے سابق آرمی قمر جاوید باجوہ کی ایکسٹینشن کے معاملے پر قوم سے معافی مانگ لی۔۔فیض حمید کی پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی قربت نہیں تھی۔۔۔اسد قیصر نے پروگرام میں عالمی عدالت انصاف میں بھی جانے کا عندیہ دیا۔
نجی ٹی وی نیوز کے پروگرام میں پی ٹی آئی کے رہنما اور اسد قیصر کا کہنا تھا کہ فیض حمید کی پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی قربت نہیں تھی، عمران خان کا مقدمہ ملٹری کورٹ کی طرف جانے سے متعلق ہمیں تشویش ہے۔اگر عمران خان کا مقدمہ ملٹری کورٹ میں گیا تو ہم ہر حد تک جائیں گے۔
انہوں نے مزید جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینے سے متعلق بڑا بیان دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ جنرل (ر) باجوہ کو ایکسٹینشن دے کر ہم نے بہت بڑی غلطی کی اور اپنے پاؤں پر کلہاڑا مارا، باجوہ کو ایکسٹینشن دینے پر قوم سے معافی مانگتے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے حکومت کو خبر دار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے دن بہت تھوڑے رہ گئے ہیں، دسمبر تک چیزیں لپیٹی جائینگی۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مدت ملازمت میں توسیع قابل قبول نہیں۔
آخر میں ایک سوال کے جواب میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا مقدمہ اگر فوجی عدالت میں گیا تو پُرامن احتجاج کریں گے۔اسد قیصر نے پروگرام میں عالمی عدالت انصاف میں بھی جانے کا عندیہ دیا۔بانی پی ٹی آئی کا مقدمہ اگر ملٹری کورٹ گیا تو ہمیں عالمی عدالت انصاف کی طرف جانا چاہیے۔





