• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو 3سال توسیع کا معاملہ ، رانا ثنا اللہ نے بڑا انکشاف کر دیا

by ویب ڈیسک
اگست 27, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے: رانا ثنااللہ
0
SHARES
1.9k
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )مسلم لیگ نواز کے رہنما اور وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو توسیع دی بھی گئی تو وہ قبول نہیں کریں گے ۔
سماء کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا ءاللہ کا کہنا تھا کہ کسی جج کے بارے یا خلاف بات نہیں کرتا ، تمام ججز قابل احترام ہیں، عدالتی نظام میں بہت سی تبدیلیاں ہونی چاہئیں، عدالتی نظام میں انتظامی مشینری اور بعض لوگوں نے نظام روکا ہوا ہے ۔وزیر اعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ ججز کی تعداد بڑھانے کا بل حکومت کی طرف سے پیش نہیں ہوا، حکومت کی منشا ہوئی تو بل آگے چلے گا ورنہ واپس ہو جائے گا، حکومت کو ججز کی تعداد کا بل پیش کرنا ہوتا تو خود پیش کر سکتی تھی۔
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر 62 سال ہے جبکہ سپریم کورٹ کے ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سال ہے ،3 سال کا وقت لینے کیلئے ہر جج ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ آنا چاہتا ہے، نمبر ون والے کو نہیں لایا جاتا ، نمبر ٹو ، تھری اور 4 والے کو لایا جاتا ہے۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65 ہو جائے تو کوئی حرج نہیں، ریٹائرمنٹ کی عمر ایک ہونے پر کسی جج کو اعتراض نہیں، عمر کی حد بڑھی تو سب کی بڑھے گی، ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے، آئین میں ترمیم کیلئے ہمارے پاس نمبرز نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے متعلق کوئی بات نہیں، انہیں توسیع دی بھی گئی تو قبول نہیں کریں گے، پچھلی بار چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن 2 سے 3 مہینے پہلے ہوا تو تنقید کی گئی، نئے چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی کا اعلان وقت پر ہوگا ۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا جلسہ انتظامی سطح پر ملتوی ہوا، اسلام آباد کی انتظامیہ پی ٹی آئی کے ساتھ آن بورڈ تھی، انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو کہا تھا صورتحال بگڑ سکتی ہے، جلسہ ملتوی کیلئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے پہلا رابطہ ہوا اور جلسہ ملتوی کرنے کے ساتھ ہی 8 ستمبر کا این او سی انتظامیہ نے جاری کیا ۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
بھاری بھرکم بجلی بلوں اور ٹیکسوں کیخلاف تاجروں کی ہڑتال، کراچی سے خیبر تک کاروباری مراکز بند

بھاری بھرکم بجلی بلوں اور ٹیکسوں کیخلاف تاجروں کی ہڑتال، کراچی سے خیبر تک کاروباری مراکز بند

نوازشریف آج رات کس ملک روانہ ہو رہے ہیں ؟ بڑا دعویٰ

نواز شریف کی لندن روانگی کی خبریں ، حقائق سامنے آگئے

سولر سسٹم پر منتقل ہونیوالے صارفین کیلئے مجموعی میٹرنگ متعارف کرائے جانے کا امکان

وہ سولرمصنوعات جو صارفین اورمعیشت کیلئےزہرقاتل ہیں: چیئرمین پی اے سی کا اہم بیان

بنگلادیش کی عبوری حکومت نے جماعت اسلامی پر پابندی ہٹادی

بنگلادیش کی عبوری حکومت نے جماعت اسلامی پر پابندی ہٹادی

مبینہ طور پر وزارت داخلہ کو فون کرنے والے بدنام زمانہ ڈاکو شاہد لونڈ سمیت کچے کے مزید ڈاکوئوں کی یوٹیوب پر انٹری

مبینہ طور پر وزارت داخلہ کو فون کرنے والے بدنام زمانہ ڈاکو شاہد لونڈ سمیت کچے کے مزید ڈاکوئوں کی یوٹیوب پر انٹری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In