• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, مئی 12, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

حکومت نے سرکاری ملازمین کے بغیر اجازت سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کردی

by ویب ڈیسک
ستمبر 3, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
حکومت نے سرکاری ملازمین کے بغیر اجازت سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کردی
0
SHARES
163
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے بغیر اجازت سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کردی ہے، اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے آفس میمورنڈم بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری آفس میمورنڈم کے مطابق، سرکاری ملازمین بغیر اجازت میڈیا پلیٹ فارم اور کوئی ایپلی کیشن استعمال نہیں کرسکتے، یہ فیصلہ سرکاری معلومات و دستاویزات افشا ہونے سے روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔
میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین گورنمنٹ سرونٹس (کنڈکٹ) رولز 1964 کی پاسداری کریں، سرکاری ملازم بغیر اجازت سوشل میڈیا پر اظہار رائے یا بیان بازی نہیں کرسکتا، ہدایات کی خلاف ورزی پر سرکاری ملازم کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازم سرکاری دستاویزات، معلومات غیر متعلقہ افراد کے ساتھ شیئر نہیں کرسکتا، سرکاری ملازم ایسی رائے یا حقائق بیان نہیں کرسکتے جس سے حکومتی ساکھ متاثر ہو، ملازمین کو حکومتی پالیسی، فیصلوں، ملکی خودمختاری اور وقار کے منافی بات کی اجازت نہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے میمورنڈم میں مزید کہا گیا کہ ملازمین میڈیا پر ایسی بات نہیں کرسکتے جس سے دیگر ممالک سے تعلقات متاثر، امن عامہ کے مسائل پیدا ہونے، اخلاقی اقدار پامال یا توہین عدالت ہونے کا خدشہ پیدا ہو یا پھر کسی فرقہ کی نمائندگی کا عنصر نمایاں ہورہا ہو۔
میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ہدایات کے باوجود دیکھا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین عموماً فیس بک، ایکس (سابقہ ٹوئٹر)، واٹس ایپ، انسٹاگرام سمیت ایسی سوشل میڈیا ایپلی کیشنز اور ویب سائٹس کا استعمال کرتے ہیں اور سوشل نیٹ ورکنگ، ورچوئل کمیونیٹیز یا آن لائن گروپوں میں مواد شیئر کرتے ہیں اور ایسے خیالات کا اظہار کرتے ہیں جو دفتری قواعد و ضوابط کے خلاف ہے۔
وفاقی حکومت نے مذکورہ میمورنڈم کے ذریعے تمام ملازمین کے کسی بھی آن لائن بحث یا بزنس پروموشن یا ٹرینڈز میں حصہ لینے پر پابندی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہدایات ان ملازمین کے لیے بھی ہیں جو عوامی فورمز پر بات کرتے ہیں یا جن کے اخبارات و جرائد میں مضامین یا کالم شائع ہوتے ہیں۔
میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ہدایات کا مقصد سرکاری اداروں کے عوام سے رابطے اور خدمات میں بہتری سے متعلق ان کی رائے حاصل کرنے کے لیے سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کی حوصلہ شکنی کرنا نہیں، تاہم ایسے اداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً قابل اعتراض اور غیرمناسب کمنٹس کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ختم کرتے رہیں۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
ججز ، بیوروکریٹس اور وزرا کی سیکیورٹی کیلئے  44 گاڑیاں اور 532 پولیس افسران مامور،اپریل 2024میں 4کروڑ 78لاکھ خرچ ہوئے ، تفصیلات سامنے آگئیں 

ججز ، بیوروکریٹس اور وزرا کی سیکیورٹی کیلئے 44 گاڑیاں اور 532 پولیس افسران مامور،اپریل 2024میں 4کروڑ 78لاکھ خرچ ہوئے ، تفصیلات سامنے آگئیں 

آئی ایم ایف سے نئے پروگرام کیلئے 30 لاکھ ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدامات شروع

عوام کیلئے بُری خبر ،آئی ایم ایف نے صوبائی حکومتوں کو بجلی بلوں پر سبسڈی دینے سے روک دیا

بنگلادیش کی تاریخی فتح، پہلی بار پاکستان کو ٹیسٹ فارمیٹ میں کلین سوئپ کردیا

بنگلادیش کی تاریخی فتح، پہلی بار پاکستان کو ٹیسٹ فارمیٹ میں کلین سوئپ کردیا

سیاست سے بہتر ہے پکوڑے بیچوں ، اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

سیاست سے بہتر ہے پکوڑے بیچوں ، اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

کمیشن کے ممبران، ملازمین کی تنخواہیں، اخراجات اور عام انتخابات کے اخراجات !! الیکشن کمیشن نے قائمہ کمیٹی کو اخراجات پر بریفنگ دینے سے معذرت کرلی

کمیشن کے ممبران، ملازمین کی تنخواہیں، اخراجات اور عام انتخابات کے اخراجات !! الیکشن کمیشن نے قائمہ کمیٹی کو اخراجات پر بریفنگ دینے سے معذرت کرلی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In