• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, مئی 12, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

حکومتی اخراجات پر بیرون ملک علاج اور گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد

by ویب ڈیسک
ستمبر 6, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
محض90سیکنڈ ، دنیا کی مختصر ترین پرواز کس ملک میں اڑتی ہے؟
0
SHARES
42
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے کفایت شعاری کے فیصلوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے گزشتہ 3 سال سے خالی تمام آسامیاں ختم کر دیں۔
وزارت خزانہ کی جانب سے اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق وفاقی حکومت نے نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی عائد کر دی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ہر قسم کی گاڑیوں، مشینری اور آلات کی خریداری پر پابندی ہوگی جبکہ حکومتی اخراجات پر بیرون علاج بھی نہیں کروایا جا سکے گا۔
علاوہ ازیں، حکومتی خرچے پر غیر ضروری بیرونی دوروں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔ وزارت خزانہ نے فیصلوں پر عمل کیلیے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو نوٹیفکیشن بھیج دیا۔
یاد رہے کہ سالانہ بجٹ 25-2024 کے بعد قوم سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے خسارے میں جانے والے ادارے بیچنے اور کرپشن کا مرکز بن چکی وزارتیں ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو اشاریے ہیں اس سے آئندہ بھی مزید ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
شہباز شریف نے کہا تھا کہ پاکستان ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن ہو رہا ہے، اب تک جو خدمت انجام دی ہے اس کے نتیجے میں مہنگائی 38 فیصد سے آج 12 فیصد تک گر گئی، قرضوں پر 22 فیصد شرح سود تھی جو آج 20 فیصد پر آگئی۔
وزیر اعظم نے کہا تھا کہ میری حکومت کا یہ فرض اولین ہے کہ ہم شاہانہ اخراجات کا خاتمہ کریں، ہم ایسی وزارتوں اور اداروں کا خاتمہ کریں جس کا عوامی خدمت سے تعلق نہیں، پاک پی ڈبلیو ڈی دیکھ لیں جس کا نام معتبر ہے لیکن یہ ان اداروں میں شامل ہیں جو زمانے بھر میں کرپشن کے نام پر بدنام ہیں، اس وزارت کا سالانہ خرچہ 2 ارب ہے مگر ترقیاتی کاموں کے فنڈز وہ کئی سو اربوں میں ہے، پی ڈبلیو پی کے پاس 100 ارب کے فنڈز ہیں تو 50 ارب کرپشن کی نذر ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ فیصلہ کیا ہے اس قسم کی تمام وزارتیں اور ادارے ختم کر دیں گے، جو وزارتیں اور ادارے عوام پر بوجھ اور کرپشن کا منبع بن چکے ہیں ان کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے، ایک وزارتی کمیٹی بنا دی گئی ہے ڈیڑھ دو ماہ میں مثبت نتائج لے کر آؤں گا، وعدہ ہے آئندہ ڈیڑھ ماہ میں وزارتوں اور اداروں کے خاتمے سے متعلق اہم فیصلے کروں گا۔
’ایف بی آر میں نالائق لوگوں کو ایک طرف کر دیا۔ ایف بی آر کو 100 فیصد ریفارم کیلیے عالمی کمپنی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اس ادارے میں اچھے اور بہترین لوگوں کو آگے لے کر آئے ہیں۔ خوشی ہے رواں سال گزشتہ سال کے مقابلے 30 فیصد زیادہ ریونیو جمع ہوا جبکہ آئندہ مالی سال میں محصولات کے ٹارگٹ مقرر کیے ہیں جو دیکھنے میں مشکل ہیں لیکن ہم محصولات کی وصولی کیلیے جدوجہد کریں گے۔‘

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
آئی ایم ایف کا دبائو ، بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ، تفصیلات سامنے آگئیں 

نیپرا نے بجلی ایک بار پھر مہنگی کر دی

 ضمنی الیکشن: پنجاب کے 13 اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ بند کرنے کی سفارش، نام سامنے آگئے

وزارت آئی ٹی نے انٹرنیٹ سروس میں خلل ٹھیک کرنے کی تاریخ دیدی

انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف کی 9 مئی کے مقدمات کی مزید سماعت سے معذرت

نیب ترامیم بحال ہونے سے کن رہنمائوں اور اعلیٰ افسران کو ریلیف ملے گا ؟ جانیں

عوام کیلئے خوشی کی خبر ،پاکستانی سمندر میں دنیا کے چوتھے بڑے تیل و گیس کے ذخیرے کی نشاندہی، دوست ملک کے ہمراہ جیوگرافک سروے مکمل

عوام کیلئے خوشی کی خبر ،پاکستانی سمندر میں دنیا کے چوتھے بڑے تیل و گیس کے ذخیرے کی نشاندہی، دوست ملک کے ہمراہ جیوگرافک سروے مکمل

عمر ایوب مستعفی ، سلمان اکرم راجہ تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری نامزد،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر لاعلم ، ماجرا کیا ہے ؟

عمر ایوب مستعفی ، سلمان اکرم راجہ تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری نامزد،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر لاعلم ، ماجرا کیا ہے ؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In