• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, مئی 12, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

عوام کیلئے خوشی کی خبر ،پاکستانی سمندر میں دنیا کے چوتھے بڑے تیل و گیس کے ذخیرے کی نشاندہی، دوست ملک کے ہمراہ جیوگرافک سروے مکمل

by ویب ڈیسک
ستمبر 7, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
عوام کیلئے خوشی کی خبر ،پاکستانی سمندر میں دنیا کے چوتھے بڑے تیل و گیس کے ذخیرے کی نشاندہی، دوست ملک کے ہمراہ جیوگرافک سروے مکمل
0
SHARES
339
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے سمندر میں دنیا کے چوتھے بڑے گیس اور تیل کے ذخیرے کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔
مؤقر روزنامے کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ اعلیٰ سیکیورٹی حکام نے اس بڑی خوشخبری کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ دوست ملک کے ساتھ مل کر جیوگرافک سروے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، سروے میں تقریباً 3 سال سے زائد کا عرصہ لگا۔
سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ سمندر میں موجود تیل اور گیس کے ذخائر کی جگہ کی نشاندہی بھی کرلی گئی ہے جبکہ تیل و گیس کے ذخائر کا اندازہ بھی لگا لیا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق کہ پاکستان کے سمندر میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہونا یقیناً بہت بڑی خبر ہے لیکن اس کے ہر مرحلے پر بہت اگر اور مگر بھی موجود ہیں، اگر دوست ملک کے ساتھ مل کر اتنے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں تو ہم ان شااللہ انہیں نکال بھی لیں گے۔
ماہرین کے مطابق اس سے قبل بھی زیر سمندر تیل و گیس کے ذخائر دریافت کرنے کی کئی بار کوششیں ہوچکی ہیں لیکن ہماری کمزور معیشت کی وجہ سے ہم ڈرلنگ کے اخراجات برداشت نہیں کر پاتے اور جتنی بار ڈرلنگ ہونی چاہیے تھی اتنی بار نہیں ہوئی، اب اگر پہلے سے زیادہ ڈیٹا دستیاب ہے تو جلد از جلد دوبارہ ڈرل ہونی چاہیے کیونکہ یہ ہو نہیں سکتا کہ پاکستان کے آف شور میں کوئی ذخائر نہ ہوں۔
رپورٹ کے مطابق تیل کے ذخائر کی دریافت گیم چینجر ثابت ہوگی، جبکہ گیس کے ذخائر ملنے سے معاشی لحاظ سے قسمت بدل سکتی ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق ان ذخائر کو سسٹم میں لانے کے لیے درکار عرصے سے متعلق کہا کہ یہ ذخائر کے رقبے کے سائز پر منحصر ہے، اگر ایک ہی دریافت ایسی جس کی پیداوار اور سائز دونوں زیادہ ہو تو پاکستان کی قسمت بدل سکتی ہے اور پاکستان کا تمام بیرونی قرضہ بھی اتر سکتا ہے۔ قوی امکان کے باوجود اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہوتی کہ جہاں ذخائر کا پتا چلا ہے وہاں سے وہ دریافت بھی ہوں گے لیکن اگر آپ کے پاس معیاری ڈیٹا ہو تو دریافت کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
خیال رہے کہ اگر آف شور کی دریافت ہو بھی جاتی ہے تو ذخائر کو سسٹم میں لانے کے لیے 4 سے 5 سال لگتے ہیں کیونکہ پھر سمندر کے اندر آپ کو پیداوار کا پلیٹ فارم بنانا پڑتا ہے، وہاں سے پائپ لائنز لانی پڑتی ہیں، گیس پروسیسنگ پلانٹس لگانے پڑتے ہیں، لیکن اگر یہ دریافت ہوگئی تو اس کے اعلان کے ساتھ ہی پاکستان کی معیشت کے ڈائنامکس تبدیل ہوجائیں گے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
عمر ایوب مستعفی ، سلمان اکرم راجہ تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری نامزد،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر لاعلم ، ماجرا کیا ہے ؟

عمر ایوب مستعفی ، سلمان اکرم راجہ تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری نامزد،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر لاعلم ، ماجرا کیا ہے ؟

صدر مملکت نے آزادکشمیر کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

صدر مملکت نے اسلام آباد میں جلسے ،جلوسوں کو ریگولیٹ کرنے سے متعلق بل پر دستخط کردئیے

پشاور پولیس اہلکار کی خودکشی کا ڈراپ سین، اہلیہ قاتل نکلی، وجہ کیا بنی ؟ 

پشاور پولیس اہلکار کی خودکشی کا ڈراپ سین، اہلیہ قاتل نکلی، وجہ کیا بنی ؟ 

ایران سے معاہدے، امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہی کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا: اسحاق ڈار

پی ڈی ایم دورحکومت میں آئی ایم ایف چاہتا تھا پاکستان ڈيفالٹ کر جائے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا دعویٰ

3رکنی ریگولر بینچ کے 9بجے فیصلہ سنائے جانے کے اعلان میں تبدیلی،اب فُل کورٹ بینچ 12بجے فیصلہ سنائے گا

سپریم کورٹ سے 2 عدد کمپیوٹر چوری، مقدمہ کس پر درج کیا گیا ہے؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In