• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, مئی 12, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

پی ڈی ایم دورحکومت میں آئی ایم ایف چاہتا تھا پاکستان ڈيفالٹ کر جائے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا دعویٰ

by ویب ڈیسک
ستمبر 7, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
ایران سے معاہدے، امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہی کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا: اسحاق ڈار
0
SHARES
54
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے دورحکومت میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) چاہتا تھا پاکستان ڈيفالٹ کر جائے، اس دور میں ہمارے ری ویو ہی نہيں چل رہے تھے۔
لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ برطانیہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات اہمیت کے حامل ہیں، 17لاکھ پاکستانی برطانیہ میں مقیم ہیں، برطانیہ کا دورہ انتہائی مصروف اور اہمیت کا حامل تھا اور برطانوی نائب وزیر اعظم اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں مفید ثابت ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت کے وزیر نے پی آئی اے سے متعلق بہت غیرذمہ دارانہ بیان دیاتھا، برطانوی قیادت سے پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی سے متعلق بھی گفتگو ہوئی، پی آئی اے کی نجکاری پروازوں کی بحالی سے بڑا کام ہے، پروازوں کی بحالی کےمعاملے پر یورپی یونین سےبھی گفتگو جاری ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ پروازوں کی بحالی کیلئے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں، ہوابازی کے شعبے کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پرکوششیں کی جارہی ہیں، پہلے مرحلے میں اسلام آباد ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کی جارہی ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ اوور سیز پاکستانیوں کی سہولتوں کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پارلیمنٹ میں نمائندگی دینا ہمارے ایجنڈے میں ہے۔
ملکی معیشت پر انہوں نے کہاکہ 2013 سے17 کے دوران تمام معاشی اشاریے مستحکم تھے، عالمی سطح پر پاکستان کے جی 20 میں شامل ہونے کی باتیں ہورہی تھیں، سب جانتے ہیں2018کے بعد پاکستان کی معیشت کے ساتھ کیا ہوا، وطن عزیز کو آگے لیکر جانا ہے، اس سلسلے میں مشکل فیصلے بھی ہوں گے، حکومتی اقدامات سے مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے۔
مسئلہ کشمیر و فلسطین پر اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ مسئلہ کشمیرہویا فلسطین پاکستان اپنی ذمہ داریاں اداکرتا رہے گا، اسلامو فوبیا کی روک تھام کیلئے بھی پاکستان نے ہر فورم پر آواز اٹھائی، ہماری کوششوں سے اسلامو فوبیا پراو آئی سی کا خصوصی نمائندہ مقررکیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدارامن دوریاستی حل سےممکن ہے، پاکستان نے نہتے فلسطینیوں کیلئے مصر اوراردن کے ذریعےامدادی سامان بھجوایا، پاکستان نے فلسطینی طلبہ کو میڈیکل کی تعلیم جاری رکھنے کیلئے اپنے ملک میں داخلہ دینے کا فیصلہ کیا۔
قبل ازیں ایک تقریب سے خطاب میں نائب وزيراعظم نے دعویٰ کیا کہ پی ڈی ایم کے دورحکومت میں آئی ایم ایف چاہتا تھاکہ پاکستان ڈيفالٹ کر جائے، اس دور میں ہمارے ری ویو ہی نہيں چل رہے تھے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
3رکنی ریگولر بینچ کے 9بجے فیصلہ سنائے جانے کے اعلان میں تبدیلی،اب فُل کورٹ بینچ 12بجے فیصلہ سنائے گا

سپریم کورٹ سے 2 عدد کمپیوٹر چوری، مقدمہ کس پر درج کیا گیا ہے؟

6ججز کا تہلکہ خیز خط ، چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس اختتام پذیر ،اندرونی کہانی سامنے آگئی

رانا ثنا اللہ کو میرے سامنے لائیں ، مد مت ملازمت میں توسیع کا معاملہ ،صحافی کے سوال پر چیف جسٹس نے خاموشی توڑ دی

آئی ایم ایف کا دبائو ، بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ، تفصیلات سامنے آگئیں 

پاور سیکٹر کے قرض میں مزید 100 ارب روپے اضافہ، آئی ایم ایف کا نیا مطالبہ سامنے آگیا

ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر و تعداد بڑھانے کا معاملہ،حکومتی اتحاد کی نمبر گیم بارے بڑی خبر

ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر و تعداد بڑھانے کا معاملہ،حکومتی اتحاد کی نمبر گیم بارے بڑی خبر

مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے حمیر حیات خان روکھڑی انتقال کرگئے

مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے حمیر حیات خان روکھڑی انتقال کرگئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In