اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن)کے سابق ممبر قومی اسمبلی حمیر حیات خان روکھڑی انتقال کرگئے ۔
حمیر حیات لاہور سے واپس آ رہے تھے کہ قائدآباد کے قریب دل کا دورہ پڑا،انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جاںبر نہ ہوسکے۔
ہسپتال نے حمیر حیات خان کے انتقال کی تصدیق کردی،حمیر حیات خان روکھڑی سابق صوبائی وزیر مرحوم گل حمید خان روکھڑی کے فرزند تھے۔





