• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, مئی 3, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

بجلی محکمے کا ڈیوٹی کی مد میں عوام سے وصول 30 ارب حکومت کو دینے سے انکار

by ویب ڈیسک
ستمبر 18, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
آئی ایم ایف کا دبائو ، بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ، تفصیلات سامنے آگئیں 
0
SHARES
74
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی (نیوز ڈیسک) کے الیکٹرک کا ڈیوٹی کی مد میں عوام سے وصول 30 ارب سندھ حکومت کو دینے سے انکار
کراچی میں بجلی کی تقسیم کار نجی کمپنی کے الیکٹرک نے ڈیوٹی کی مد میں وصول کردہ 30 ارب روپے سندھ حکومت کو دینے سے انکار کردیا۔
سندھ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اسمبلی کمیٹی روم میں اجلاس ہوا جس کی صدارت چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نثار کھوڑو نے کی۔
اجلاس میں سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی، سیکرٹری توانائی ، سیکرٹری خزانہ نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں مونس علوی نے ڈیوٹی کی مد میں وصول 30 ارب روپے سندھ حکومت کو دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ کے الیکٹرک کے واٹربورڈ پر 33 ارب روپے واجب الاداہیں، کےالیکٹرک کے واجبات کی ادائیگی تک وصول ڈیوٹی ادا نہیں کرینگے۔
اس موقع پر نثار کھوڑو کا کہنا تھاکہ کے ای کا ڈیوٹی کی رقم کو بلوں سے مشروط کرنا غیر قانونی ہے۔
سیکرٹری توانائی نے کہا کہ سندھ حکومت کے 30 ارب روپے کے الیکٹرک کے پاس پڑے ہیں۔ رکن کمیٹی قاسم سراج کا کہنا تھاکہ سندھ حکومت کے الیکٹرک کو ڈیوٹی کی وصولی سے روکے، میئرکراچی بھی کےالیکٹرک کے ذریعے ڈیوٹی وصول نہ کرائے۔
انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کے الیکٹرسٹی ڈیوٹی کی مدمیں کے الیکٹرک پر 29 ارب 23 کروڑ روپے واجب الاداہیں، الیکٹرسٹی ڈیوٹی تمام بجلی صارفین حکومت سندھ کو ادا کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ بجلی فراہم کرنے والی کمپنیاں یہ ڈیوٹی وصول کر کے سندھ حکومت کو دیتی ہیں، کے الیکٹرک نے 2020 سےاب تک وصول کی گئی ڈیوٹی سندھ حکومت کو نہیں دی۔
ذرائع کے مطابق یہ ڈیوٹی کراچی میں کے الیکٹرک کے علاوہ حیسکو اور سیسکو بھی وصول کرتے ہیں۔
سیکرٹری خزانہ فیاض جتوئی نے کہا کہ کے الیکٹرک نے غیر قانونی راستہ اختیار کیا۔ اس موقع پر نثار کھوڑو نے کہاکہ کے الیکٹرک نے وعدہ کیا کہ پچھلے ماہ کی ڈیوٹی ادا کرے گی۔
بعدازاں سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرنے سے انکار کردیا۔
خیال رہے کہ کراچی میں میونسپل ٹیکس کے الیکٹرک بجلی کے بلوں میں عوام سے وصول کرتا ہے اور اس حوالے سے سٹی کونسل نے ہی قرارداد پاس کی تھی۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
لبنان میں پیجرز کے بعد واکی ٹاکیز میں بھی دھماکے، 3 شہید، 100 زخمی

لبنان میں پیجرز کے بعد واکی ٹاکیز میں بھی دھماکے، 3 شہید، 100 زخمی

چیف جسٹس پاکستان کے عہدےکی مدت کا تعین کرنےکی تجویز کی خبریں ، وزیر اطلاعات کا بیان سامنے آگیا

اگلے چیف جسٹس پاکستان کون ہونگے ؟ بلاول بھٹو کا اہم بیان سامنے آگیا

پرتگال کا رونالڈو کے نام کا سکہ جاری کرنے کا فیصلہ، جانتے ہیں اس سکے کی خاصیت کیا ہے؟

پرتگال کا رونالڈو کے نام کا سکہ جاری کرنے کا فیصلہ، جانتے ہیں اس سکے کی خاصیت کیا ہے؟

ماہانہ 200 یونٹ کے صارفین  کے لیے  ٹیرف  میں اضافہ واپس لینے کی تجویز؟ خبر کے حقائق جانیں 

بجلی صارفین کیلئے 487 ارب کا سبسڈی پلان، 300 سے 700 اور اس سے زائد یونٹس والوں کی 73ارب کی سبسڈی ختم

بڑا بریک تھرو ! عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی کو کن اراکین سے حلف لینے سے روک دیا؟ تفصیلات جانیں 

الیکشن ایکٹ کے تحت مخصوص نشستیں دی جائیں، اسپیکر قومی اسمبلی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In