اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مارخورز نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
چیمپئنز ون ڈے کپ کا ایلیمنیٹر 2 بارش کی وجہ سے نہیں کھیلا جاسکا،ایلیمنیٹر 2 کا میچ مارخورز اور لائنز کے درمیان کھیلا جانا تھا۔
مارخورز نے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہونے کے باعث فائنل میں جگہ بنائی،فائنل 29 ستمبر کومارخورز اور پینتھرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔