• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے آئینی عدالت کے قیام سے پیچھے ہٹنے پر رضامندی کی خبریں 

by ویب ڈیسک
اکتوبر 17, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے آئینی عدالت کے قیام سے پیچھے ہٹنے پر رضامندی کی خبریں 
0
SHARES
105
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئینی ترمیم پر اتفاقِ رائے کے لیے قائم پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں جمعییت علمائے اسلام کی تجویز پر حکومت اور پیپلزپارٹی نے آئینی عدالت کے قیام سے پیچھے ہٹنے پر رضامندی ظاہر کردی۔
ذرائع کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کے لیے قائم پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کی زیر صدارت ہوا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارلیمانی جماعتوں کی جانب سے آئینی ترمیمی مسودوں پر اتفاقِ رائے کے قیام اور پارلیمانی جماعتوں کے مسودوں کو یکجا کرنے پر گفتگو ہوئی۔
پیشرفت سے باخبر باوثوق ذرائع نے دعویٰ کیا کہ حکومت اور پیپلزپارٹی نے آئینی عدالت کے قیام سے پیچھے ہٹنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔
جے یو آئی ایف نے حکومت اور پیپلزپارٹی کو آئینی عدالت کا مسودہ واپس لینے کی تجویز دی جس پر پیپلزپارٹی اور حکومت نے آئینی عدالت کا مسودہ واپس لینے پر رضامندی ظاہر کردی۔
اجلاس میں تجویز پیش کی گئی کہ آئینی عدالت کے بجائے آئینی بینچ تشکیل دیا جانا چاہیے۔
اجلاس کے بعد صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)، پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام اور ایم کیو ایم آئینی کے مابین آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہے اور ایک دو روز میں مکمل طور پر اتفاق رائے ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے آج اجلاس میں اپنی تجاویز پیش نہیں کیں۔
اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے دعویٰ کیا ہے کہ مجوزہ آئینی ترمیم کے معاملے پر اتفاق رائے کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بس اب ایک پھونک کی دیر ہے، یہ پھونک کمیٹی مارے گی، تقریباً سب کا اتفاق ہوگیا ہے۔
اس موقع پر ان کے ساتھ موجود پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے مسودہ نہیں دیا اور آج شام پی ٹی آئی، جمیعت علمائے اسلام کے ساتھ بیٹھے گی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کا مسودے پر اتفاق ہوگیا ہے۔
دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم نے اپنا مسودہ تیار کر لیا ہے لیکن بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اپنا مسودہ پیش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے آج ملاقات ہوگی اور امید ہے کہ وہ عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
انہوں نے ہمارے رہنماؤں کو گرفتار کیا جا رہا ہے جس کے خلاف ہم کل احتجاج کریں گے۔
اس حوالے پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ ہم آئینی ترامیم پر مخالفت کررہے ہیں اور حکومت کے پاس آئینی ترمیم کے لیے نمبرز پورے نہیں ہیں۔
عمر ایوب نے دعویٰ کیا کہ آئینی ترمیم منظور کروانے کے لیے حکومت کے پاس نمبرز پورے نہیں ہیں اور اسی وجہ سے ارکان کو ایک، ایک ارب روپے تک آفر کی جارہی ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
مریم نواز نے 6ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی

کالج کی طالبہ سے زیادتی کا کوئی ثبوت نہیں ملا، خصوصی کمیٹی نے وزیراعلیٰ کو رپورٹ دیدی

سمندر پار پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کی تجویز پر اتفاق،پارلیمان کی خصوصی کمیٹی نے آئینی مسودہ متفقہ طور پر منظور کر لیا

سمندر پار پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کی تجویز پر اتفاق،پارلیمان کی خصوصی کمیٹی نے آئینی مسودہ متفقہ طور پر منظور کر لیا

کمیشن کے ممبران، ملازمین کی تنخواہیں، اخراجات اور عام انتخابات کے اخراجات !! الیکشن کمیشن نے قائمہ کمیٹی کو اخراجات پر بریفنگ دینے سے معذرت کرلی

الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں کے حوالے سے الیکشن ایکٹ ترمیم پر عملدرآمد کا امکان

آئینی پیکج منظور ہونے کی صورت میں یحییٰ آفریدی اگلے چیف جسٹس؟ بڑا دعویٰ

آئینی پیکج منظور ہونے کی صورت میں یحییٰ آفریدی اگلے چیف جسٹس؟ بڑا دعویٰ

ماہانہ 200 یونٹ کے صارفین  کے لیے  ٹیرف  میں اضافہ واپس لینے کی تجویز؟ خبر کے حقائق جانیں 

پاکستانی ہوشیار ، حکومت نے بجلی کے بلوں پر جرمانے کی پالیسی تبدیل کر دی، اس ماہ سے بجلی صارفین پر نیا ٹیرف لاگو ، نیا بل کتنا آئے گا ؟ 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In