• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, مئی 11, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

کیا مریم نواز کو لاحق بیماری پیراتھائرائیڈکا علاج پاکستان میں ممکن ہے؟حقائق سامنے آگئے

by ویب ڈیسک
نومبر 14, 2024
in پاکستان
0
مریم نواز نے 6ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی
0
SHARES
213
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا ہے کہ انہیں کینسر ہونے کی افواہیں جھوٹی ہیں، انہیں پیراتھائیرائیڈ کا مسئلہ ہے جس کا علاج صرف سوئٹزرلینڈ اور امریکا میں ہے۔
گزشتہ روز لندن میں پارٹی کارکنان سےگفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے اپنی صحت سے متعلق کہا کہ میرے بیماری پر سوشل میڈیا پر جھوٹی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، ویلاگز بنائے جا رہے ہیں اور جھوٹا پروپیگنڈا کرنے کے لیے پوچھا جا رہا ہے کہ میں نے اپنا علاج پاکستان سے کیوں نہیں کروایا تو انہیں بتانا چاہتی ہوں کہ میرا سارا علاج پاکستان میں ہی ہوتا ہے لیکن پیراتھائیرائیڈ ایسی بیماری ہے جس کا علاج پوری دنیا میں صرف دو ممالک میں ہی ہوتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پیرا تھائیرائیڈ کا علاج انگلینڈ میں بھی نہیں ہوتا اور صرف سوئٹزرلینڈ اور امریکا ایسے ممالک ہیں جہاں اس بیماری کا علاج ممکن ہے۔ مریم نواز نے بتایا کہ گزشتہ برس جنوری میں سوئٹزر لینڈ میں ان کی سرجری ہوئی تھی، اب بھی وہ علاج کروانے کے بعد چند روز میں پاکستان پہنچ رہی ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ وہ اپنی بیماری سے متعلق بات نہیں کرنا چاہتی تھیں، ان کی ایسی تربیت ہی نہیں کہ وہ وکٹم بن کر لوگوں کی ہمدردیاں سمیٹنے کی کوشش کریں لیکن جھوٹی افواہوں کی وجہ سے انہیں اس پر بات کرنا پڑی۔
اس حوالے سے امریکی ریاست ویسٹ ورجینیا میں شعبہ اینڈوکرائنالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر متین ہوتیانہ نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو بتایا کہ ہماری گردن کے سامنے والے حصے میں ایک گلینڈ ہوتا ہے جسے تھائیرائیڈ گلینڈ کہتے ہیں، اس کے پیچھے چار پیرا تھائیرائیڈ گلینڈز ہوتے ہیں، ان کا بنیادی کام جسم میں کیلشیم کی مقدار کو کنٹرول کرنا ہوتا ہے، اگر ان چاروں میں سے کوئی ایک گلینڈ بھی غیر متوازن ہوجائے تو زیادہ پیراتھائیرائیڈ ہارمون پیدا کرتا ہے اور وہ ہارمون ہماری ہڈیوں میں سے کیلشیم کو نکالتا ہے۔ اس سے خون میں کیلشیم کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔
کیا اس مرض کا علاج پاکستان میں ممکن ہے؟
پاکستان کے دو ڈاکٹر وں نے نام نہ بتانے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا کہ پیراتھائیرائیڈ کے مرض کا علاج پاکستان کے ہر بڑے شہر میں موجود ہے۔ ’علاج کے لیے ادویات اور انجیکشن بھی پاکستان میں دستیاب ہیں اور اگر سرجری کرنی ہو تو وہ بھی پاکستان میں ممکن ہے۔
تاہم ڈاکٹر متین ہوتیانہ نے بی بی سی کو بتایا کہ اس مرض کی بنیادی سرجری تو پاکستان میں ممکن ہے، لیکن دنیا کے بڑے ملکوں میں متعارف کرائی گئی نئی سرجری minimally invasive surgery (MIS) فی الحال پاکستان میں ممکن نہیں ہے۔
ڈاکٹر متین ہوتیانہ کا کہنا تھا کہ ہزاروں مریض یہ سرجری کرواتے ہیں لیکن جدید سرجری کی سہولت پاکستان میں ابھی میسر نہیں، یہ صرف امریکا اور چند بڑے ممالک میں موجود ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
اسموگ: لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، ہفتے میں تین دن مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

اسموگ: لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، ہفتے میں تین دن مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

فوج کی عمران خان ساتھ ڈیل اور مذاکرات کی خبریں ، برطانوی اخبار’’ گارڈین‘‘ کی سنسنی خیز رپورٹ سامنے آگئی

فوج کی عمران خان ساتھ ڈیل اور مذاکرات کی خبریں ، برطانوی اخبار’’ گارڈین‘‘ کی سنسنی خیز رپورٹ سامنے آگئی

اے این پی رہنما اور سابق سینیٹر الیاس احمد بلور انتقال کر گئے

اے این پی رہنما اور سابق سینیٹر الیاس احمد بلور انتقال کر گئے

اے سی سی اے کی 120 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستانی خاتون صدر منتخب

اے سی سی اے کی 120 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستانی خاتون صدر منتخب

بھارتی دباؤ پر آئی سی سی نے پاکستان میں ٹرافی ٹور سے اسکردو، ہنزہ اور مظفر آباد نکال دیے

بھارتی دباؤ پر آئی سی سی نے پاکستان میں ٹرافی ٹور سے اسکردو، ہنزہ اور مظفر آباد نکال دیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In