• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, مئی 11, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

فوج کی عمران خان ساتھ ڈیل اور مذاکرات کی خبریں ، برطانوی اخبار’’ گارڈین‘‘ کی سنسنی خیز رپورٹ سامنے آگئی

by ویب ڈیسک
نومبر 15, 2024
in پاکستان
0
فوج کی عمران خان ساتھ ڈیل اور مذاکرات کی خبریں ، برطانوی اخبار’’ گارڈین‘‘ کی سنسنی خیز رپورٹ سامنے آگئی
0
SHARES
2.1k
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) برطانوی اخبار گارڈین میں شائع رپورٹ میں کہا ہے کہ پاک فوج نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے مذاکرات سے انکار کردیا اور صاف کہہ دیا کہ بانی پی ٹی آئی سے کسی قسم کی ڈیل نہیں ہوگی۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے فوج کی قیادت کے ساتھ بات چیت پر رضا مندی ظاہر کرنے کے بعد سینیئر فوجی ذرائع نے برطانوی جریدے سے بات کرتےہوئے کہا کہ فوج بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات یا معاہدہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔
گارڈین میں شائع رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی چند ماہ سے فوج سے بات چیت کے لیے تیار ہیں اورانہوں نے غیر مشروط مذاکرات کی پیشکش بھی کی جس میں انہوں نے اپنی رہائی کے لیے فوج سے ڈیل کی کوشش کی تھی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قانونی ٹیم کے ذریعے گارڈین کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جیل جانے کے بعد فوج سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی لیکن وہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل کرنے سے انکار نہیں کریں گے۔
عمران خان کا کہنا تھاکہ فوج کے ساتھ بات چیت اصولوں اور عوام کےمفاد میں ہو گی نہ کہ کسی ذاتی فائدے کیلئے جس سے پاکستا ن کی جمہوری اقدار کو نقصان پہنچے، انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے اصولوں پر سمجھوتا کرنے کے بجائے جیل میں زندگی گزارنا پسند کریں گے۔
اپنے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کے معاملےکو مضحکہ خیزقرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فوجی عدالت میں سویلین پر مقدمہ چلانے کی وجہ صرف یہ ہے کہ کوئی دوسری عدالت مجھے مجرم نہیں ٹھہرائے گی، میرا عزم توڑنے کے لیے مجھے الگ تھلگ رکھا گیا، 15 دن تک کسی سے بھی رابطے سے منع کیا گیا، سیل میں بجلی نہیں تھی، مجھے 24 گھنٹے لاک اپ میں رکھا گیا۔
خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی ماضی میں اپنی حکومت گرانے اور اپنی قید کی ذمے داری اسٹیبلشمنٹ پر عائد کرچکے ہیں۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
اے این پی رہنما اور سابق سینیٹر الیاس احمد بلور انتقال کر گئے

اے این پی رہنما اور سابق سینیٹر الیاس احمد بلور انتقال کر گئے

اے سی سی اے کی 120 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستانی خاتون صدر منتخب

اے سی سی اے کی 120 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستانی خاتون صدر منتخب

بھارتی دباؤ پر آئی سی سی نے پاکستان میں ٹرافی ٹور سے اسکردو، ہنزہ اور مظفر آباد نکال دیے

بھارتی دباؤ پر آئی سی سی نے پاکستان میں ٹرافی ٹور سے اسکردو، ہنزہ اور مظفر آباد نکال دیے

40سال کا تجربہ ہے ، پی ٹی آئی قیادت پاس وقت ہے تو ہمارے پاس بھی آجائے ، بہتر مشورہ دے دیں گے ، شاہ محمود قریشی

40سال کا تجربہ ہے ، پی ٹی آئی قیادت پاس وقت ہے تو ہمارے پاس بھی آجائے ، بہتر مشورہ دے دیں گے ، شاہ محمود قریشی

عمران خان پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کا معاملہ ، برطانوی وزیر خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا

عمران خان پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کا معاملہ ، برطانوی وزیر خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In