• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اکتوبر 19, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

بنوں میں چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ، مقابلے میں 12 جوان شہید

by ویب ڈیسک
نومبر 20, 2024
in پاکستان
0
بنوں میں چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ، مقابلے میں 12 جوان شہید
0
SHARES
109
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بنوں میں چیک پوسٹ پر خوارج کے حملے میں 12 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں کے علاقے میں مشترکہ چیک پوسٹ پر خوارجیوں کی جانب سے حملے کی کوشش کی گئی تھی جس کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارجی ہلاک کر دیے گئے۔
خوارجیوں کے خود کش حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 2 اہلکار شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارجیوں کی چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی تھی جس پر خوارج نے بارود سے بھری گاڑی پوسٹ کی دیوار سے ٹکرا دی۔
خوارج کے خودکش دھماکے سے چیک پوسٹ کی دیوار کا ایک حصہ گر گیا تھا، خودکش دھماکے سے ملحقہ انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچا جس سے 12 شہادتیں ہوئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا، اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
شہید ہونے والوں میں گوجرانوالہ کے صوبیدار عمران احمد فاروقی، سرگودھا کے حوالدار محمد جاوید اقبال، ایبٹ آباد کے نائیک طہماس احمد، ہری پور کے 39 سال کے نائیک باسط فرید شامل ہیں۔
شہداء میں بارکھان اور کوہلو کے سپاہی صفدر علی اور اسد بشیر شامل ہیں جبکہ ڈی آئی خان اور میانوالی کے سپاہی اعجاز حسین اور عاطف خان نے بھی جامِ شہادت نوش کیا۔
شہید ہونے والوں میں ضلع کرک اور لوئر دیر کے سپاہی امان اللّٰہ اور شاہ زمان شامل ہیں۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
پیپلز پارٹی نے پبلک اکائونٹس کی سربراہی مانگ لی

پیپلز پارٹی نے پبلک اکائونٹس کی سربراہی مانگ لی

بورڈز امتحانات میں پاسنگ اور گریس مارکس بڑھا دیئے گئے

بورڈز امتحانات میں پاسنگ اور گریس مارکس بڑھا دیئے گئے

پچھلا جلسہ موخر ، اب کی بار جلسہ یا دھرنا ؟ چیئرمین پی ٹی آئی کا بڑا سرپرائز ، جولائی کی تاریخ دے دی

خیبرپختونخوا سے 50 ہزار نوجوان احتجاج میں شرکت کیلئے رجسٹریشن کراچکے ہیں، پی ٹی آئی

حکومت نے سرکاری ملازمین کے بغیر اجازت سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کردی

تحریک انصاف کا احتجاج ،انٹرنیٹ ، موبائل فون سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ ، آڈیو ویڈیوز ڈائونلوڈ نہیں ہوسکیں گی

سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر انتقال کرگئے

سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر انتقال کرگئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In