• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

پی ٹی آئی قیادت کے مطابق عمران خان کی سول نافرمانی کی کال قابل عمل نہیں، بڑیٰ دعویٰ سامنے آگیا

by ویب ڈیسک
دسمبر 7, 2024
in پاکستان
0
9مئی واقعات میں ملوث افراد کو کڑی سزا ، کورکمانڈرزکانفرنس کے اعلامیے پر عمران خان کا رد عمل بھی سامنے آگیا ، بڑا اعلان
0
SHARES
207
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی موقر روزنامہ جنگ کے ویب پورٹل کی ایک رپورٹ میں دی نیوز کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے سول نافرمانی کی تازہ ترین کال پارٹی کےلیے حیران کن ہے اور زیادہ ترکے خیال میں یہ قابل عمل نہیں ہے۔ زیادہ ترپارٹی رہنماؤں نے اپنے داخلی وٹس ایپ گروپ میں بات کرتے ہوئے سول نافرمانی پر اپنے تحفظا ت کا اظہار کیا ہے۔ ان کے خیال میں یہ کال نہ تو قابل عمل ہے اورنہ ہی بروقت۔
پی ٹی آئی کے ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ وہ عمران خان کے سامنے اس معاملے کو اٹھائیں گے اور اسے واپس کرائیں گے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اعلیٰ ترین پارٹی قیادت میں شامل رہنما جن میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، علی امین گنڈاپور اور اسد قیصرکے مطابق انہیں سول نافرمانی کی کال کے حوالے سے ایکس پر عمران خان کی پوسٹ سے پتہ چلا۔
ایک ذریعے کہنا تھا کہ یہ تو قابل عمل نہیں ہے نہ تو بیرون ملک مقیم پاکستانی پاکستان میں اپنے اہل خانہ کو رقم بھجوانا بند کریں گے اور نہ ہی وہ بجلی اور گیس کے بلوں کی ادائیگی بند کریں گے۔ حتیٰ کہ پی ٹی آئی کے رہنما بھی ایسا نہیں کرپائیں گے کیونکہ بطور رکن پارلیمنٹ سول نافرمانی میں حصہ لینے سے وہ نااہل ہو جائیں گے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں میں سے ایک کا کہنا تھا کہ جو عمران خان کو ان خطوط پر مشاورت دے رہا ہے وہ پارٹی اور بانی چئیرمین کا نقصان کر رہا ہے، 24 نومبرکو احتجاج کی آخری کال بھی عمران خان نے پارٹی قیادت سے مشاورت کیے بغیر دی تھی۔ اس پر پی ٹی آئی کے متعدد سینئر رہنما ناراض تھے اور وہ عمران خان سے مل کر اس فیصلے پر نظرثانی چاہتے تھے لیکن یہ نہ ہوسکا کیونکہ حکام نے انہیں جیل میں بند لیڈر سے ملنے نہیں دیا۔
اس حوالے سے جب پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علی محمد خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت اس حوالے سے مزید ہدایات کے حصول کے لیے بانی چیئرمین سے ملاقات کرے گی۔
علی محمد خان نے مزید کہا کہ اسی اثنا میں عمران خان کی تشکیل دی گئی کمیٹی اپنا کام کرنا شروع کر دے گی۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
میں نے پی ٹی آئی نہیں چھوڑی ، شہباز کے پاس کچھ نہیں، نواز شریف سے بہتر مذاکرات ہوسکتے ہیں: فواد چوہدری

مولانا فضل الرحمان چاہیں تو حکومت گھر جا سکتی ہے، فواد چوہدری

آزادکشمیر میں صدارتی آرڈیننس پر مذاکرات ناکام، عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مارچ شروع

آزادکشمیر میں صدارتی آرڈیننس پر مذاکرات ناکام، عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مارچ شروع

صدر آزاد کشمیر کی حکومت کو آرڈیننس فوری واپس لینے اور گرفتار افراد کی رہائی کی ہدایت

صدر آزاد کشمیر کی حکومت کو آرڈیننس فوری واپس لینے اور گرفتار افراد کی رہائی کی ہدایت

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کر دیا، عادل بازئی کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کر دیا، عادل بازئی کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال

چیف جسٹس پاکستان کے عہدےکی مدت کا تعین کرنےکی تجویز کی خبریں ، وزیر اطلاعات کا بیان سامنے آگیا

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو کیسز کا فیصلہ سنانے کی اجازت دینے کی حکومتی استدعا مسترد کر دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In