• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home دنیا

وہ گاؤں جہاں گالی دینے اور بچوں کے فون استعمال کرنے پر جرمانہ ہوگا

by ویب ڈیسک
دسمبر 12, 2024
in دنیا
0
وہ گاؤں جہاں گالی دینے اور بچوں کے فون استعمال کرنے پر جرمانہ ہوگا
0
SHARES
245
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارت کے ایک گاؤں میں چائلڈ لیبر، گالم گلوچ اور بچوں میں موبائل فون کی لت کو روکنے کے لیے ایک منفرد اقدام شروع کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے گاؤں سونڈالہ میں اب اگر کوئی شخص گالی دیتے ہوئے پکڑا گیا، اسکول کے طالب علم کو گھر میں موبائل فون استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا یا گاؤں میں کسی نے بچوں سے مزدوری کرائی تو اس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ گاؤں میں پنچایت نےکیا ہے جس کے بعد نئے احکامات نافذ العمل ہو چکے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے پنچایت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ گالم گلوچ کرنے والوں، بشمول ماں اور بہن کے خلاف زبان استعمال کرنے والوں پر 500 بھارتی روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
گاؤں میں دیکھا گیا کہ موبائل فون کے ضرورت سے زیادہ استعمال کی وجہ سے اسکول کے طلبا کی کارکردگی پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔ تاہم پنچایت کی جانب سے والدین سے کہا گیا کہ وہ اپنے بچوں کو موبائل فون استعمال نہ کرنے دیں۔
پنچایت کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ شام 7 بجے سے 9 بجے کے درمیان اسکول کے طلبا کو گھر میں موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اگر کسی بچے کو اس وقت کے دوران موبائل فون استعمال کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خاندان پر 500 روپے کا جرمانہ عائد ہوگا۔
اسکول کے اساتذہ پر مشتمل ایک ٹیم روزانہ شام 7 سے 9 بجے کے دوران گاؤں میں گشت کرے گی تاکہ موبائل فون کے استعمال کی نگرانی کی جا سکے۔
اس کے علاوہ گاؤں میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے ایک مہم چلائی گئی ہے، جس کے تحت ایک منفرد نعرہ بنایا گیا ہے، ‘چائلڈ لیبر دکھائیں اور 1000 روپے انعام پائیں’۔ اگر کوئی بچہ مزدوری کرتا ہوا دکھائی دے تو اس کی تصویر کھینچ کر پنچایت کے دفتر لے آئیں۔ تصویر لانے والے شخص کو 1000 روپے انعام دیا جائے گا۔
گاؤں کے لوگوں کو پنچایت کے ان فیصلوں سے آگاہ کرنے کے لیے مختلف مقامات پر بینرز لگائے گئے ہیں۔
پنچایت کی جانب سے گاؤں میں گالم گلوچ کرنے والوں پر جرمانہ لگانے کا فیصلہ تو کیا گیا لیکن یہ ثابت کرنا مشکل ہوگا کہ کس نے گالی دی ہے۔
تاہم اس کے لیے گاؤں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں جن میں لوگوں کی آوازیں بھی ریکارڈ ہوتی ہیں۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
ڈگری جعلی ثابت ہونے پر نادرا ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار احمد ملازمت سے برطرف

ڈگری جعلی ثابت ہونے پر نادرا ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار احمد ملازمت سے برطرف

عماد وسیم کے بعد محمد عامر نے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

عماد وسیم کے بعد محمد عامر نے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

مارشل لا کا نفاذ جنوبی کورین صدر کو لے ڈوبا مواخذے کی تحریک کامیاب

مارشل لا کا نفاذ جنوبی کورین صدر کو لے ڈوبا مواخذے کی تحریک کامیاب

سندھ میں زمینوں پرقبضےکی شکایتیں تھیں، اب آرمی چیف کا ڈنڈا چلا تو چیزیں بہتر ہونا شروع ہوئیں: تاجررہنما

سندھ میں زمینوں پرقبضےکی شکایتیں تھیں، اب آرمی چیف کا ڈنڈا چلا تو چیزیں بہتر ہونا شروع ہوئیں: تاجررہنما

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In