• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 29, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home دنیا

مارشل لا کا نفاذ جنوبی کورین صدر کو لے ڈوبا مواخذے کی تحریک کامیاب

by ویب ڈیسک
دسمبر 14, 2024
in دنیا
0
مارشل لا کا نفاذ جنوبی کورین صدر کو لے ڈوبا مواخذے کی تحریک کامیاب
0
SHARES
56
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کے خلاف ملک میں مارشل لگانے پر چند روز میں دوسری مرتبہ مواخذے کے لیے ووٹنگ ہوئی جو کامیاب ہو گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کے خلا مواخذے کی تحریک پر ووٹنگ سے قبل دارالحکومت سیئول میں ہزاروں کی تعداد میں شہری صدر کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

مواخذے کی تحریک پر ووٹنگ کے لیے حکمران جماعت اور اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ پہنچے جبکہ جنوبی کورین اسمبلی کے اسپیکر نے تمام قانون سازوں سے مواخذےکی تحریک پر ووٹنگ میں شامل ہونے کی اپیل کی، مواخذے کی تحریک میں 300 اراکین نے حصہ لیا اور صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک کامیاب ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک کی کامیابی کے لیے ایوان کے دو تہائی ارکان یعنی 200 ووٹ درکار تھے جبکہ اپوزیشن کو صدر کے خلاف مواخذے کے لیے حکومتی بینچز سے بھی کم از کم 8 ووٹ درکار تھے۔ حکومتی بینچز سے صدر کے خلاف ووٹ پڑنے پر مواخذے کی تحریک کامیاب ہو گئی۔

قبل ازیں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے پارلیمانی لیڈر پارک کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کی صورتحال ملکی معیشت اور سفارتکاری کو متاثر کر رہی ہے، امریکا اور دیگر ممالک کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اپوزیشن رہنما کا کہنا تھا صدر کے خلاف مواخذے کے ذریعے ہم دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ جمہوریت اب بھی کام کر رہی ہے جیسے اسے کرنا چاہیے، میرا ساتھی قانون سازوں کو مشورہ ہے کہ یہ ہمارے لیے آخری موقع ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل جنوبی کوریا کے صدر نے ملک میں مارشل لا نافذ کیا تھا تاہم اپوزیشن جماعتوں اور عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آنے پر صدر نے چند گھنٹوں بعد ہی مارشل لا واپس لے لیا تھا۔

اپوزیشن جماعتوں نے صدر یون سک یول سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کے خلاف پارلیمان میں تحریک عدم اعتماد بھی پیش کی تھی تاہم صدر یون سک یول کے خلاف مواخذے کی تحریک ناکام ہو گئی تھی۔

پہلی مواخذے کی تحریک ناکام ہونے کے بعدمرکزی اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی اور دیگر چھوٹی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے صدر کے خلاف دوسری مواخذے کی تحریک جمع کرائی گئی تھی۔

اپنے خلاف دوسری مواخذے کی تحریک پیش کیے جانے پر جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے آخری وقت تک ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
سندھ میں زمینوں پرقبضےکی شکایتیں تھیں، اب آرمی چیف کا ڈنڈا چلا تو چیزیں بہتر ہونا شروع ہوئیں: تاجررہنما

سندھ میں زمینوں پرقبضےکی شکایتیں تھیں، اب آرمی چیف کا ڈنڈا چلا تو چیزیں بہتر ہونا شروع ہوئیں: تاجررہنما

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

ایل پی جی قوت خرید سے باہر ، قیمت میں بھاری اضافہ کر دیا گیا

ایل پی جی سرکاری قیمت سے 36 روپے کلو مہنگی فروخت ہونے لگی

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ کا ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار، ججز کمیٹی اجلاس میں بغیر شرکت چلےگئے

ہم ٹرک کی بتی کے پیچھے لگے ہیں، اب سو موٹو نہیں لے سکتے: جسٹس منصور علی

پاکستان میں انٹرنیٹ بدستور گھونگے کی چال ، سپیڈ بہتر ہونے کا حکومتی دعویٰ پورا نہ ہوسکا

کوئی وی پی این بلاک کیا اور نہ ہی کریں گے: چیئرمین پی ٹی اے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In