• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

بلوچستان سے بچہ اغوا ، افسران جوابدہی سے بالاتر؟داخلہ کمیٹی میں پیش نہ ہوئے، اہم تفصیلات

by ویب ڈیسک
جنوری 14, 2025
in پاکستان
0
بلوچستان سے بچہ اغوا ، افسران جوابدہی سے بالاتر؟داخلہ کمیٹی میں پیش نہ ہوئے، اہم تفصیلات
0
SHARES
648
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (عمران مگھرانہ)بلوچستان سے بچے کے اغوا ، لیوی اور پولیس انضمام کے معاملہ پر اعلیٰ افسران جوابدہی کے لیے سینیٹ داخلہ کمیٹی میں پیش نہ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ داخلہ کمیٹی نے نوٹس میں ہوم سیکرٹری بلوچستان،چیف سیکرٹری بلوچستان،آئی جی بلوچستان، ڈی جی لیویز بلوچستان کو کمیٹی اجلاس کے لیے طلب کیا ہوا تھا۔
اعلیٰ افسران کے کمیٹی اجلاس میں نہ آنے پر سینیٹر عمر فاروق برس پڑے۔ ان کا کہنا تھا لگتا ہے بلوچستا ن ٹھیکے پر دیا ہوا ہے۔چیئرمین کمیٹی فیصل سلیم رحمان کا کہنا تھا وہ پلان کر کے کمیٹی میں نہیں آئے ہیں۔
چیئرمین کمیٹی نے بتایا انہیںکہا گیا ہے ہمیں زوم پر لے لیں۔سینیٹر عمر فاروق نے کہاآئی جی بلوچستان سے پوچھ لیں وہ کسی آپریشن میں مصروف ہیں؟ وہ چیف منسٹر کے ملازم ہوں گے ہم نہیں ہیں۔سینیٹر ثمینہ زہری نے سوال کیا کہ کمیٹی میں نہ آنے کی اصل وجہ کیا بتائی ہے؟ سینیٹر عمر فاروق نے کہا جلد سے جلد بلائیں۔ وہ آ کریہ بتائیں بچے کے ساتھ کیا کیا ہے۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے بچے کی اغوا کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جو بچہ اغوا ہوا ہے اس فیملی نے 2 ارب روپے کی جائیداد فروخت کی تھی۔مخصوص جگہ سے میسج آنا شروع ہو گئے تھے۔مجھے تو سب پہچان سکتے ہیں میرے بچوں کو کیسے پہچان سکتے ہیں۔وین سے صرف ایک مخصوص بچے کو اٹھایا گیا ہے۔یہ ایسی بات ہے جس کو ہضم نہیں کیا جا سکتا۔اسی طرح کے حالات کی وجہ سے 1971 کا نتیجہ نکلا تھا۔چیزیں پک رہی ہیںپکنے کا انجام ہو گا۔
چیئرمین کمیٹی نے کہا بچے کے اغوا والا معاملہ بڑا سنجیدہ ہے۔ایک میٹنگ بلوچستان کے معاملے پر رکھ لیتے ہیں۔سینیٹر پلوشہ خان نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ایک میٹنگ بلوچستان میں رکھ لیں۔سینیٹر نسیمہ احسان نے کہا اب ایسے لگ رہا ہے بلوچستان میں ہمارے بچے محفوظ نہیں ہیں۔بچے کے اغوا کا اتنا سنجیدہ مسئلہ ہے ، چیف سیکرٹری کی بے حسی دیکھیں، وہ زوم پر آنا چاہتے ہیں۔وہاں روڈ بند ہے وہ اہم مسئلہ ہے یا بچے کا مسئلہ اہم ہے۔میں بغیر سکیورٹی کے اپنے گھر سے نہیں نکل سکتی۔
چیئرمین کمیٹی نے کہا ساری کمیٹی ناراض ہے وہ کب آسکتے ہیں؟ سینیٹرعمر فاروق نے کہا آپ ان کے خلاف منٹس لکھ دیں، ہم سائن کر لیتے ہیں، باقی ہمارا کام ہے۔وہاں ان کا کیا کام ہے، کام کوئی اور کر رہا ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں بچوں اور خواتین کورہائش میں مشکلات ،  مساج سنٹرز، شیشہ کیفے کی بھر مار ہو گئی

اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں بچوں اور خواتین کورہائش میں مشکلات ،  مساج سنٹرز، شیشہ کیفے کی بھر مار ہو گئی

بھارتی آرمی چیف کا بیان بھارت کے پٹے ہوئے مؤقف کے مردے گھوڑے میں جان ڈالنےکی ناکام مشق ہے: آئی ایس پی آر

بھارتی آرمی چیف کا بیان بھارت کے پٹے ہوئے مؤقف کے مردے گھوڑے میں جان ڈالنےکی ناکام مشق ہے: آئی ایس پی آر

بجلی کی فی یونٹ قیمت 35 روپے ، ٹیکسز اس کے علاوہ ہیں ، توانائی سیکٹرکے قرضوں کا بوجھ بجلی صارفین سے لیا جا رہا ہے: وزیر توانائی کے بڑے انکشافات

چارجنگ اسٹیشنز کیلئے بجلی کا یونٹ 71 روپے سے کم کرکے 39 روپے کردیا گیا

نگران حکومت کا جاتے جاتے عوام کو بڑا جھٹکا ، کل سے پٹرول کی قیمت میں کتنا بڑا اضافہ متوقع ؟ اوگرا نے سمری حکومت کو بھیج دی

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

فیکٹ چیک : قائد اعظم محمد علی جناح کے نام سے منسوب ہسپتال کا نام بدل کر مریم نواز آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز رکھ دیا گیا؟

مریم نواز اور یو اے ای کے مہمان کی فیک ویڈیو بنانے اور وائرل کرنیوالے8 ملزمان گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In