اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) انڈیا کے خلاف میچ میں شعیب اختر کو کھلانے کے لیے وقار یونس کو ڈراپ کیا تھا جس پر وقار نے مجھ سے ڈیرہ ماہ تک بات نہیں کی تھی، وسیم اکرم کا انکشاف ۔ ایک پروگرام میں اینکر نے سوئنگ کے سلطان سے سوال کیا کہ کوئی ایسا واقعہ جس میں آپ نے کپتان کے طور پر کسی کو ڈراپ کیا ہو اور وہ غصےمیں آگئے ہوں ۔ وسیم کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک دم تو کوئی غصہ نہیں ہوتا ، میں چھ فٹ تین انچ کا تھا ، مجھ سے کس نے غصہ ہونا تھا ، ہاں ناراض ہو ئے تھے ، ہوا یہ کہ 99بھارت ٹور کے دوران پہلا ٹیسٹ تھا چنائی میں جہاں میں او ر وقار اکٹھے کھیلے ،دہلی میں بھی میں اور وقار کھیلے لیکن تیسرا میچ جو ایشیئن ٹیسٹ چیمپئن شپ کا انڈیا کیخلاف پہلا میچ تھا۔ تب جاوید میانداد ہمارے کوچ تھے ، میں نے محسوس کیا کہ میں اور وقار 135،38 تقریبا سیم پیس تھے لیکن شعیب اختر 145سے 150سپیڈ پر تھے ، تب ہم نے فیصلہ کیا کہ وقار کو ریسٹ کرائیں گے ، حالانکہ وقار بیسٹ بائولر تھے لیکن شعیب کی وجہ سے وقار کو ڈراپ کیا اور وقار نے ناراض ہو کر مجھ سے ڈیڑھ مہینہ بات نہیں کی تھی تاہم بعد میں شاید انہیں بھی احساس ہو گیا تھا کہ گیم میں ایسے فیصلے ضروری ہوتے ہیں اور پھر وہ ٹھیک ہو گئے ۔





