• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home دنیا

تین بیٹیوں کا قاتل خطرناک سابق امریکی فوجی پولیس کی حراست سے فرار، ریاست بھر میں ہائی الرٹ

by ویب ڈیسک
جون 28, 2025
in دنیا
0
تین بیٹیوں کا قاتل خطرناک سابق امریکی فوجی پولیس کی حراست سے فرار، ریاست بھر میں ہائی الرٹ
0
SHARES
417
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن :امریکی ریاست ٹیکساس میں پولیس اور وفاقی ادارے ایک مسلح اور خطرناک سابق فوجی اور اپنی تین معصوم بیٹیوں کے قاتل باپ ٹریوس ڈیکر کی تلاش میں مصروف ہیں، جو چار ہفتے قبل پولیس کی حراست سے پراسرار انداز میں فرار ہو گیا۔فوجی کی تلاش کو چار ہفتے گزر چکے ہیں، مگر اب تک قانون نافذ کرنے والے ادارے یہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ وہ زندہ ہے یا مر چکا ہے۔
ریاست واشنگٹن کے خوبصورت اور پُر فضا علاقے "دی اینچینٹمنٹس” (The Enchantments) میں، جہاں برفانی جھیلوں کا ٹھنڈا، شفاف پانی آئسیکل کریک (Icicle Creek) میں بہتا ہے اور چٹانوں سے ٹکراتا ہوا دلفریب منظر پیش کرتا ہے، ایک اندوہناک واقعے نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
تقریباً ایک ماہ قبل، اس پُرامن اور دلکش وادی میں ایک قیامت برپا ہوئی جب ایک باپ پر جو مبینہ طور پر دماغی امراض میں مبتلا تھاپر اپنی تین چھوٹی بیٹیوں کو قتل کرنے کا الزام لگا۔ پانچ سالہ اولیویا، آٹھ سالہ ایولین، اور نو سالہ پائٹن کو ان کے باپ، ٹریوس ڈیکر (Travis Decker)، نے مبینہ طور پر پلاسٹک بیگز کے ذریعے گھونٹ کر قتل کر دیا۔
یہ اندوہناک واقعہ ایک عارضی کیمپ سائٹ کے قریب پیش آیا، صرف چند گز کے فاصلے پر اس ندی سے جہاں سیاح قدرتی مناظر کا لطف لینے آتے ہیں۔
بچیاں اپنے والد کے ساتھ تھیں، جنہوں نے انہیں ماں سے لینے کے بعد یہ دل دہلا دینے والا قدم اٹھایا(وٹنی اور اور ٹریوس ڈیکر کی علیحدگی ہو چکی تھی )۔
یہ دل دہلا دینے والا واقعہ نہ صرف مقامی کمیونٹی بلکہ پورے ملک میں غم و غصے اور افسوس کی لہر لے آیا ہے۔
یہ صرف تین گھنٹوں کی مشترکہ تحویل کی ملاقات ہونی تھی، مگر 30 مئی کو یہ ملاقات ایک خوفناک جرم کی دریافت اور ایک مایوس کن اور طویل تعاقب میں بدل گئی جو اب تقریباً ایک مہینے سے جاری ہے۔
چیلیان کاؤنٹی کے شیرف مائیک موریسن نے پہلے ہفتے کی ایک پریس کانفرنس میں کہا:”ایسا کوئی مقام نہیں بچا جہاں وہ جا سکے اور ہمارے اہلکار اُس کے انتظار میں نہ ہوں۔ بالآخر وہ تھک جائے گا، وہ کوئی نہ کوئی غلطی ضرور کرے گا۔”یہ معاملہ اب محض ایک فرار شخص کا نہیں رہا، بلکہ پورا علاقہ اس واقعے سے لرزہ براندام ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مسلسل اس کی تلاش میں مصروف ہیں۔
لیکن جیسے جیسے دن ہفتوں میں تبدیل ہوتے گئے، آئسیکل کریک کی قدرتی خاموشی پر منڈلاتے ہیلی کاپٹروں کی آواز بھی مدھم پڑ گئی، اور اب جنگلات میں ٹریوس ڈیکر کی تلاش کرنے والوں کی تعداد بھی کم ہو گئی ہے۔
کٹیٹاس کاؤنٹی کے شیرف کے دفتر، جو اس تعاقب میں معاونت کر رہا ہے، نے ایک بیان میں کہا:”فی الحال کوئی یقینی ثبوت موجود نہیں کہ ڈیکر زندہ ہے یا اسی علاقے میں ہے۔”انہوں نے مزید کہا: "ابتدائی طور پر ملنے والے بظاہر مضبوط سراغ، گزشتہ دو ہفتوں کی تلاش کے دوران کمزور اور غیرتسلی بخش شواہد میں بدل گئے ہیں۔”تحقیقات کی سمت اب غیر یقینی ہے، اور حکام اس معمہ کو حل کرنے کے لیے محدود امکانات کے ساتھ جدوجہد کر رہے ہیں۔
اس وسیع پیمانے پر جاری تعاقب میں پیش رفت نہ ہونا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے تو تکلیف دہ ہے ہی، لیکن سب سے زیادہ دل خراش صورتحال ٹریوس ڈیکر کی سابقہ اہلیہ، وٹنی، اور ان کے بچوں کی ماں کے لیے ہے۔وٹنی ڈیکر کی وکیل، اریانا کوزارٹ، نے CNN سے بات کرتے ہوئے کہا:”میں مکمل یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ وٹنی اور میں دونوں اس بات پر شدید مایوس اور پریشان ہیں کہ ٹریوس ابھی تک نہیں ملا۔”یہ الفاظ ایک ماں کے دل کی گہرائیوں سے نکلنے والی بے بسی کو ظاہر کرتے ہیں، جسے نہ صرف اپنے بچوں کے نقصان کا صدمہ سہنا پڑا بلکہ انصاف کی راہ میں مسلسل تاخیر کا کرب بھی جھیلنا پڑ رہا ہے۔
اگرچہ حکام یہ کہنے میں دیر نہیں لگاتے کہ انہوں نے ٹریوس ڈیکر کو — چاہے زندہ ہو یا مردہ — تلاش کرنے کی کوششیں ترک نہیں کیں، لیکن قدرتی رکاوٹوں اور ڈیکر کی سخت اور تنہا زندگی گزارنے کی سابقہ عادتوں نے اس تلاش کو غیر معمولی حد تک مشکل بنا دیا ہے۔
تین معصوم بچیوں کے لیے انصاف تلاش کرنے والے افسران ایک ایسے دشمن کا پیچھا کر رہے ہیں جو نہ صرف علاقے کے قدرتی ماحول سے مانوس ہے بلکہ خفیہ طور پر طویل عرصے تک زندہ رہنے کا ہنر بھی جانتا ہے۔ یہی وجوہات اس المیے کو مزید پیچیدہ اور دل خراش بنا دیتی ہیں۔
ڈیکر کو فوجی تربیت کے دوران زندہ رہنے کی مہارتیں حاصل تھیں۔تحقیقات کرنے والوں کو شروع سے ہی اندازہ تھا کہ ٹریوس ڈیکر — جو کہ ایک سابقہ فوجی ہے اور زندہ رہنے کی پیشہ ورانہ تربیت رکھتا ہے — کو تلاش کرنا آسان کام نہیں ہوگا۔ایک نائب یو ایس مارشل نے عدالت میں حلفیہ بیان دیتے ہوئے کہا:”ڈیکر باقاعدگی سے ہائیکنگ، کیمپنگ، بقا کی مشقوں، شکار میں مشغول رہا ہے، اور ایک موقع پر وہ تقریباً ڈھائی ماہ تک پچھلے جنگلات میں آف دی گرِڈ یعنی مکمل طور پر تنہا اور بجلی و سہولیات کے بغیر زندگی گزار چکا ہے۔اس پس منظر کے ساتھ، ٹریوس ڈیکر کی تلاش ایک بڑا چیلنج ہے۔
عدالتی حلف نامے میں مزید انکشاف کیا گیا کہ فوج میں خدمات کے دوران جس میں افغانستان میں تعیناتی بھی شامل تھی ٹریوس ڈیکر کو متعدد اہم مہارتوں کی تربیت دی گئی تھی۔بیان کے مطابق:”ڈیکر کو نیویگیشن، جنگلاتی اور پہاڑی علاقوں میں چلنے پھرنے، طویل فاصلے طے کرنے، زندہ رہنے اور دیگر کئی مہارتوں کی تربیت حاصل ہے، جو اسے واشنگٹن کے مشرقی ضلع سے فرار ہونے کے قابل بناتی ہیں۔”یہ مہارتیں نہ صرف اسے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے چھپنے میں مدد دیتی ہیں بلکہ اسے ایک ایسا خطرناک مفرور بنا دیتی ہیں جس کی تلاش غیر معمولی صبر، وسائل اور مہارت کی متقاضی ہے۔
اگرچہ ٹریوس ڈیکر اکثر بے گھر رہتا تھا اور اس کی نقل و حرکت کو ٹریک کرنا دن بدن مشکل ہوتا جا رہا تھا، لیکن وہ کچھ "الیکٹرانک سراغ” ضرور چھوڑ گیا، جیسا کہ وٹنی ڈیکر نے تحقیقاتی ٹیم کو بتایا۔یو ایس مارشلز نے اپنی عدالتی درخواست میں انکشاف کیا کہ اغوا سے چار دن قبل، ڈیکر نے گوگل پر ایسی معلومات سرچ کیں جیسے:”ایک شخص کینیڈا کیسے جا سکتا ہے؟”اور اسی طرح کے دیگر جملے۔مارشلز نے یہ بھی نوٹ کیا کہ ڈیکر کا کیمپنگ مقام پیسیفک کرسٹ ٹریل (Pacific Crest Trail) سے محض چند میل کے فاصلے پر تھا —ایک ایسا راستہ جو براہِ راست کینیڈا کی طرف جاتا ہے، یہ اشارے اس خدشے کو مزید تقویت دیتے ہیں کہ ڈیکر ممکنہ طور پر بین الاقوامی سرحد عبور کرنے کی منصوبہ بندی کر چکا تھا۔
چیلیان کاؤنٹی کے شیرف مائیک موریسن نے CNN سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:”ہم نے رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کے ساتھ تعاون کیا۔ وہ کینیڈا میں ہمارے کچھ سراغوں پر مزید چھان بین کر رہے تھے۔”یہ بیان اس امر کی تصدیق کرتا ہے کہ تفتیش کا دائرہ اب صرف ریاست ہائے متحدہ تک محدود نہیں رہا، بلکہ بین الاقوامی سطح پر، خصوصاً کینیڈا میں بھی ڈیکر کی تلاش جاری ہے۔ حکام کو شبہ ہے کہ وہ ممکنہ طور پر سرحد پار فرار ہونے کی کوشش کر چکا ہو یا اس وقت کینیڈا میں روپوش ہو۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
پاکستان کے ہاتھوں رافیل کی تباہی، فرانس کی فوج اور خفیہ ایجنسی کا ردعمل بھی آگیا، چین پرسنگین الزامات کی بوچھاڑ ، چین نےکیا کہا ؟ 

پاکستان کے ہاتھوں رافیل کی تباہی، فرانس کی فوج اور خفیہ ایجنسی کا ردعمل بھی آگیا، چین پرسنگین الزامات کی بوچھاڑ ، چین نےکیا کہا ؟ 

بڑی بیٹری اور بہتر کیمروں کے ساتھ بڑی اپ گریڈ کی خبر،نیا آئی فون 17 پرو میکس کن خصوصیات کا حامل ہوگا؟

بڑی بیٹری اور بہتر کیمروں کے ساتھ بڑی اپ گریڈ کی خبر،نیا آئی فون 17 پرو میکس کن خصوصیات کا حامل ہوگا؟

یمن میں بھارتی نرس کو سزائے موت، عملدرآمد کی تاریخ کا اعلان، لیکن آخری امید باقی، نمیشا کو سزائے موت کیوں سنائی گئی ؟ جانیں 

یمن میں بھارتی نرس کو سزائے موت، عملدرآمد کی تاریخ کا اعلان، لیکن آخری امید باقی، نمیشا کو سزائے موت کیوں سنائی گئی ؟ جانیں 

اسرائیل میں 4 ہزار 5سو سال قدیم چار گدھیوں کی قربانی کے شواہد ،حیرت انگیز طور پر ان سب گدھیوں کی کھوپڑیاں مشرق کے رخ دفن کی گئی تھیں 

اسرائیل میں 4 ہزار 5سو سال قدیم چار گدھیوں کی قربانی کے شواہد ،حیرت انگیز طور پر ان سب گدھیوں کی کھوپڑیاں مشرق کے رخ دفن کی گئی تھیں 

حمیرہ اصغر کی لاش 6 ماہ سے بھی زیادہ پرانی نکلی، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

حمیرہ اصغر کی لاش 6 ماہ سے بھی زیادہ پرانی نکلی، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In