• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home دنیا

دبئی کی قدیم ترین لانڈری بندش کے خطرے سے دوچار مالک نے 34 ہزار درہم آن لائن اسکیم میں گنوا دیے

by ویب ڈیسک
جولائی 26, 2025
in دنیا
0
دبئی کی قدیم ترین لانڈری بندش کے خطرے سے دوچار مالک نے 34 ہزار درہم آن لائن اسکیم میں گنوا دیے
0
SHARES
323
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

دبئی: جمیرا 1 کے علاقے میں قائم تقریباً 50 سال پرانی لانڈری "بیت الابیض کلاتھ پریسنگ” بندش کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔ دکان کے مالک روی ورما نے بتایا کہ وہ ایک پیچیدہ آن لائن فراڈ کا شکار ہو کر 34ہزار درہم سے محروم ہو گئے ہیں۔

یہ لانڈری 1978 میں ورما کے سسر نے قائم کی تھی اور برسوں سے پرانی روایات، وفادار گاہکوں اور مستحکم آمدنی پر چلتی رہی ہے۔35 سالہ روی ورما نے بتایا، "مجھے سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا کروں۔

انہوں نے اپنے دکان اور گھر کے باونس چیکس دکھاتے ہوئے کہا، اس اسکیم نے میری زندگی برباد کر دی ہے۔ رئیل اسٹیٹ کمپنی نے میرے خلاف کیس دائر کر دیا ہے۔ورما کے مطابق ان کے مسائل اس وقت شروع ہوئے جب جون کے آغاز میں انہیں ‘ریا’ نامی خاتون کا واٹس ایپ پیغام موصول ہوا، جس نے انہیں آن لائن جز وقتی ملازمت کی پیشکش کی۔

ریا نے ورما کو ‘سلامہ’ نامی سینیئر سے ٹیلیگرام پر رابطہ کروایا۔ ورما کا کہنا ہے کہ وہ فراڈ کے خدشے کے باعث پہلے ہی ٹیلیگرام ڈیلیٹ کر چکے تھے، لیکن آسان کمائی کے لالچ میں دوبارہ انسٹال کر لیا۔

ورما کو ایک ٹیلیگرام گروپ میں شامل کیا گیا جس میں 45 کے قریب افراد تھے۔ شروع میں معمولی نوعیت کے کام ملتے جیسے ایمیزون کی کارٹ میں اشیاء ڈال کر اسکرین شاٹ بھیجنا۔ ہر کام پر 5 درہم ملتے تھے، جو ان کے مطابق ایک قمیص اور پتلون دھونے اور استری کرنے کی اجرت کے برابر تھا۔

رفتہ رفتہ کام کی نوعیت بدلتی گئی۔ ورما نے بتایا کہ انہیں 120 درہم بھیجنے کے بدلے اسی دن 156 درہم کمانے کا کہا گیا۔ پھر 300 درہم کے بدلے 390 درہم، 1ہزار 480درہم کے بدلے مزید رقم کمانے کی پیشکش کی گئی۔ "یہ سب لانڈری چلانے سے کہیں زیادہ آسان لگنے لگا،”

ایک دن ورما کو بتایا گیا کہ انہوں نے ایک کام میں غلطی کی ہے، جسے درست کرنے کے لیے انہیں
5ہزار 890 درہم کے اضافی کام کرنے ہوں گے۔ اب میں اپنی رقم واپس لینے کے لیے مایوس ہو چکا تھا۔ وہ اسی طرح آپ کو پھنساتے ہیں۔

اس کے بعد ‘مینٹور’ کے نام پر ایک شخص نے ان سے ہزاروں درہم کی رقم مانگنی شروع کر دی، جیسے 8ہزار 640 درہم، 3ہزار 150 درہم اور10 ہزار 800 درہم۔ ہر بار یہ کہا جاتا کہ وہ اپنی رقم واپس لینے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ اس دوران ورما نے قسطوں میں مختلف یو اے ای بینک اکاؤنٹس میں 34ہزا150 درہم منتقل کر دیے۔

ورما کا کہنا ہے کہ آخری دھچکا اس وقت لگا جب انہیں ایک جعلی اسکرین شاٹ بھیجا گیا جس میں ان کا ‘کریڈٹ اسکور’ 100 سے نیچے گرنے کا بتایا گیا، اور اسکور بحال کرنے کے لیے 18ہزار درہم ادا کرنے کو کہا گیا۔ جب انہوں نے پیغام کے ذریعے دلیل دینے کی کوشش کی تو انہیں گروپ سے نکال دیا گیا۔ تب مجھے احساس ہوا کہ میں دھوکہ کھا چکا ہوں۔

ورما نے دبئی پولیس میں شکایت درج کروا دی ہے اور تمام ٹرانزیکشنز، ٹیلیگرام گروپ اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔ ورما کا کہنا ہے کہ مجھے ہر دن اس فیصلے پر افسوس ہوتا ہے۔ میرے سسر نے مجھ پر اعتماد کر کے یہ دکان سونپی تھی، اور میں نے اسے بندش کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ اب میں اپنے خاندان کو بھارت واپس بھیجنے کے بارے میں سوچ رہا ہوں کیونکہ یہاں ان کا خرچ برداشت نہیں کر سکتا۔

ورما کا واقعہ ان سیکڑوں کہانیوں میں سے ایک ہے جن میں لوگ ایسی آن لائن کام کے جھانسے میں اپنی جمع پونجی گنوا بیٹھتے ہیں۔ گزشتہ سال خلیج ٹائمز نے رپورٹ کیا تھا کہ دبئی کے ایک ہوٹل مالک نے اسی طرز کے فراڈ میں 66ہزار
درہم گنوا دیے تھے۔ سائبر سیکیورٹی فرم CloudSEK کے مطابق اس قسم کی اسکیموں کے ذریعے عالمی سطح پر 400 ملین درہم سے زائد رقم لوٹی جا چکی ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
راولپنڈی : جرگے کے فیصلے پر گلا گھونٹ کر قتل کی جانے والی سدرہ کے کیس میں نئے انکشافات سامنے آگئے

راولپنڈی : جرگے کے فیصلے پر گلا گھونٹ کر قتل کی جانے والی سدرہ کے کیس میں نئے انکشافات سامنے آگئے

پولیس کی گاڑی ہوٹل کے قریب ہی موجود تھی ،سانحہ سوات کی انکوائری رپورٹ میں پولیس کی سنگین غفلتیں بے نقاب

پولیس کی گاڑی ہوٹل کے قریب ہی موجود تھی ،سانحہ سوات کی انکوائری رپورٹ میں پولیس کی سنگین غفلتیں بے نقاب

یہ اماراتی رہائشی سورج نکلنے سے پہلے خود کو گردن تک ریت میں کیوں دفن کرتے ہیں؟حیرت انگیز انکشافات

یہ اماراتی رہائشی سورج نکلنے سے پہلے خود کو گردن تک ریت میں کیوں دفن کرتے ہیں؟حیرت انگیز انکشافات

19 سالہ سدرہ کی کہانی

19 سالہ سدرہ کی کہانی

خاتون مداح سے ملنے والی 2 ارب 37 کروڑ سے زائد کی جائیداد کا سنجے دت نے کیا کیا؟

خاتون مداح سے ملنے والی 2 ارب 37 کروڑ سے زائد کی جائیداد کا سنجے دت نے کیا کیا؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In