• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home صحت

یہ اماراتی رہائشی سورج نکلنے سے پہلے خود کو گردن تک ریت میں کیوں دفن کرتے ہیں؟حیرت انگیز انکشافات

by ویب ڈیسک
جولائی 28, 2025
in صحت
0
یہ اماراتی رہائشی سورج نکلنے سے پہلے خود کو گردن تک ریت میں کیوں دفن کرتے ہیں؟حیرت انگیز انکشافات
0
SHARES
428
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

شارجہ کے ساحل پر طلوع آفتاب سے پہلے ایک انوکھا منظر دیکھنے کو ملتا ہے کچھ لوگ اپنی مرضی سے خود کو ریت میں گردن تک دفن کر لیتے ہیں۔

یہ کوئی تفریحی مظاہرہ نہیں، بلکہ قدرتی شفایابی (نیچرل تھراپی) کی ایک قدیم شکل ہے جسے یہ افراد "مٹی کا غسل” یا Mud Bath کہتے ہیں۔اس عمل کے شرکاء کا ماننا ہے کہ ریت میں دفن ہونے سے جسم میں خون کی گردش بہتر ہوتی ہے، جوڑوں اور پٹھوں کا درد کم ہوتا ہے، اور ذہنی سکون حاصل ہوتا ہے۔ سمندر کا غسل اس کے اثرات کو دوگنا کر دیتا ہے۔

شارجہ کے ایک ساحل پر، بھارتی ریاست گوا سے تعلق رکھنے والے تارکینِ وطن کا ایک خوش باش گروپ مہینے میں ایک یا دو بار صبح سویرے جمع ہوتا ہے اور ریت میں گڑھے کھود کر خود کو دوستوں کی مدد سے دفن کرتا ہے۔
گروپ کے منتظم، سابقہ اسکول ایڈمنسٹریٹر انتھونی ڈی سوزا کہتے ہیں:یہ محض تفریح نہیں، بلکہ خون کی گردش کو بہتر بنانے اور جوڑوں کے درد میں افاقہ دینے کا ایک مؤثر طریقہ ہے۔

انتھونی، جو نیچروپیتھی کے پیروکار ہیں، مزید بتاتے ہیں کہ یہ لوگ صبح ساڑھے پانچ بجے سے سے ساڑھے چھ بجے تک تقریباً 30 منٹ تک گیلی ریت میں دفن رہتے ہیں، اور پھر سمندر میں غسل کرتے ہیں۔مٹی سے نکلنے والی قدرتی توانائی حیران کن ہوتی ہے، یہ وہ چیز ہے جو کسی دواخانے سے نہیں مل سکتی۔انتھونی کے مطابق، مٹی کا یہ غسل نہ صرف جوڑوں کے درد، گٹھیا اور دیگر جسمانی تکالیف میں راحت دیتا ہے بلکہ سمندر کا غسل اس کے اثرات کو مزید بڑھا دیتا ہے۔

حال ہی میں اس گروپ میں شامل ہونے والے جوڑے، ڈیزی اور بونی ڈی سوزا، اس تجربے سے بے حد متاثر ہیں۔ڈیزی کہتی ہیں: ہمیں کمر اور جوڑوں کے درد سے ریلیف ملا۔ جسم میں خون کی روانی واقعی محسوس ہوئی۔ ہم بہت تازہ دم اور مثبت محسوس کر رہے تھے۔

شارجہ کے ایک اور رہائشی، وشنو، نے بتایا کہ اس عمل سے ان کے جسم کو شفا، صفائی اور توانائی ملی۔ہم زمین سے آئے ہیں، اور اسی زمین سے ہمیں سکون، شفا اور راحت بھی ملتی ہے ۔یہی کچھ میں نے اس تجربے میں محسوس کیا۔یہ سادہ مگر گہرا عمل اب رفتہ رفتہ شارجہ کے دیگر رہائشیوں کی بھی توجہ حاصل کر رہا ہے، جو قدرتی علاج کے خواہش مند ہیں۔

لیکن اگرچہ یہ گروپ مٹی کے غسل کے فوائد کا دعویٰ کرتا ہے، کیا یہ واقعی اتنے شفا بخش ہیں جتنے دکھائی دیتے ہیں؟اور کیا متحدہ عرب امارات کے گرم موسم میں اسے باقاعدگی سے کرنا محفوظ ہے ؟ 

اس حوالے سے طبی ماہرین کا کیا کہناہے ؟ 

ڈاکٹر سریش وشواکمار، جو ویلٹ  دبئی میں آیورویدک میڈیسن کے ماہر ہیں، کہتے ہیں کہ مٹی کے غسل کی جڑیں قدیم تہذیبوں میں موجود ہیں اور یہ عمل گٹھیا، ذہنی دباؤ، بے خوابی اور جلدی امراض میں فائدہ پہنچا سکتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مٹی کے غسل جوڑوں کے درد اور پٹھوں کی سوجن کو کم کرتے ہیں، اور کورٹیسول (تناؤ کا ہارمون) کی سطح کو گھٹا کر بہتر نیند کو فروغ دیتے ہیں۔

جلد کے حوالے سے، مٹی کے غسل جلد کو صاف (ایکسفولی ایٹ)، مرمت اور اس کی لچک میں بہتری لاتے ہیں۔ اس طرح یہ اینٹی ایجنگ (عمر رسیدگی کے خلاف) اثرات رکھتا ہے، مہاسوں (acne) کو ٹھیک کرتا ہے اور سورائسس (psoriasis) جیسی حالتوں میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

ڈاکٹر سریش مزید بتاتے ہیں کہ مٹی میں موجود معدنیات جیسے میگنیشیم، کیلشیم، سلفر اور زنک بھی علاجی خصوصیات رکھتے ہیں۔تاہم وہ خبردار کرتے ہیں کہ مٹی کا علاج ہر فرد کی ضروریات کے مطابق ہونا چاہیے۔ماہانہ سیشن عمومی صحت کے لیے محفوظ ہیں، لیکن اگر کسی طبی مسئلے کے لیے کیا جائے تو اس کا ایک باقاعدہ اور منظم طریقہ کار ہونا چاہیے۔

ڈاکٹر سریش کا کہنا تھا کہ وہ خاص طور پر ان افراد کو خبردار کرتے ہیں جو کسی فعال انفیکشن، دل کے مسائل یا کھلے زخموں کا شکار ہوں کہ وہ مٹی کے غسل سے پرہیز کریں۔ساتھ ہی وہ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ استعمال ہونے والی مٹی صاف ستھری اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق تیار کی گئی ہو۔

ڈاکٹر نصر اللہ جکھرانی، جو آستر کلینک بر دبئی میں انٹرنل میڈیسن کے ماہر ہیں، بھی اس خیال سے متفق ہیں۔”مٹی کے غسل کے واضح شفا بخش اثرات ہیں، جیسے خون کی بہتر گردش، پٹھوں کی اکڑن میں کمی، اور جلد کے فوائد،” وہ کہتے ہیں۔تاہم وہ متحدہ عرب امارات کی سخت گرمیوں میں اس عمل کے خطرات کی نشاندہی کرتے ہیں:”ڈی ہائیڈریشن (پانی کی کمی) اور جسم کا حد سے زیادہ گرم ہو جانا حقیقی خدشات ہیں۔ سیشنز کا وقت احتیاط سے طے کیا جائے، اور شرکاء کو سیشن سے پہلے اور بعد میں پانی ضرور پینا چاہیے۔

وہ یہ بھی خبردار کرتے ہیں کہ اگر مٹی صاف نہ ہو تو انفیکشن کا خطرہ موجود ہوتا ہے:”آلودہ مٹی میں بیکٹیریا یا الرجی پیدا کرنے والے عناصر موجود ہو سکتے ہیں۔ ہمیشہ صفائی ستھرائی والے ماحول اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق تیار کی گئی مٹی کا انتخاب کریں۔”وہ مشورہ دیتے ہیں کہ بچے، بزرگ، اور ایسے افراد جو سانس یا جلد کی دائمی بیماریوں میں مبتلا ہوں، مٹی کے غسل سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
19 سالہ سدرہ کی کہانی

19 سالہ سدرہ کی کہانی

خاتون مداح سے ملنے والی 2 ارب 37 کروڑ سے زائد کی جائیداد کا سنجے دت نے کیا کیا؟

خاتون مداح سے ملنے والی 2 ارب 37 کروڑ سے زائد کی جائیداد کا سنجے دت نے کیا کیا؟

کرشمہ کپور کا سنجے کپور کی جائیداد میں کوئی حصہ نہیں تو پھر 30 ہزار کروڑ کی جائیداد کا وارث کون ؟ 

کرشمہ کپور کا سنجے کپور کی جائیداد میں کوئی حصہ نہیں تو پھر 30 ہزار کروڑ کی جائیداد کا وارث کون ؟ 

خلیجی ممالک میں تاریخ کی سب سے مہنگی طلاق؟

خلیجی ممالک میں تاریخ کی سب سے مہنگی طلاق؟

کراچی کے ساحلی علاقے میں ملے نوجوان جوڑے کا "ایگزیکیوشن اسٹائل” میں پراسرار قتل آنر کلنگ کا شاخسانہ ؟

کراچی کے ساحلی علاقے میں ملے نوجوان جوڑے کا "ایگزیکیوشن اسٹائل" میں پراسرار قتل آنر کلنگ کا شاخسانہ ؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In