• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

کراچی کے ساحلی علاقے میں ملے نوجوان جوڑے کا "ایگزیکیوشن اسٹائل” میں پراسرار قتل آنر کلنگ کا شاخسانہ ؟

by ویب ڈیسک
جولائی 29, 2025
in Uncategorized
0
کراچی کے ساحلی علاقے میں ملے نوجوان جوڑے کا "ایگزیکیوشن اسٹائل” میں پراسرار قتل آنر کلنگ کا شاخسانہ ؟
0
SHARES
861
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی کے ساحلی علاقے میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل، نئی تفصیلات سامنے آگئیں ۔ پولیس کے مطابق دونوں کو انتہائی قریب سے ایک ایک گولی سر میں مار کر "ایگزیکیوشن اسٹائل” میں ہلاک کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت ثناء محمد آصف اور ساجد مسیح کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں کا تعلق پنجاب کے گوجرانوالہ ڈویژن کے نوشہرہ ورکاں کے علاقے ڈکھانہ لالہ پل عبداللہ پور سے ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ، منظور علی کے مطابق لاشیں بوٹ بیسن کے علاقے میں چائنا پورٹ کے قریب ویران مقام سے ملی ہیں۔ مقتول جوڑے ساجد مسیح اور ثنا آصف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے ساجد اور ثنا کی کلفٹن کے علاقے چائنا پورٹ سے گولیاں لگیں لاشیں ملی تھیں، دونوں کو چہروں پر قریب سے گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔

چائنا پورٹ پر اس دہرے قتل کے معاملے میں بوٹ بیسن تھانے میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے، جس کے مطابق کلفٹن اتوار بازار کے عقب میں ایک کلو میٹر کے فاصلے پر مرد اور خاتون کی لاشیں پڑی ہوئی ملی تھیں، لاشیں ساحل سمندر کی جانب ٹیلوں کے درمیان کھڈوں کے اندر موجود تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے، جس کے بعد دونوں لاشیں چھیپا سرد خانے منتقل کر دی گئی ہیں، رپورٹ کے مطابق مرد اور خاتون کے سروں میں گولیاں لگی ہوئی تھیں، عورت کے سر پر پیچھے کی جانب سے گولیاں ماری گئیں جو گردن سے نکلی، مرد کے سر پر پچھلی جانب سے گولی داخل ہوئی اور جبڑے سے باہر نکلی۔

دونوں متوفیوں کی موت گولیاں لگنے سے ہوئی، اور ان کی شناخت تلاش ایپ کے ذریعے معلوم کی گئی۔

اس کیس کی تحقیقات میں یہ انکشاف سامنے آیا تھا کہ مقتول لڑکے ساجد مسیح پر مقتولہ لڑکی ثنا آصف کے بھائیوں نے گجرانوالہ میں اغوا کا مقدمہ درج کرا رکھا تھا۔

پولیس کے مطابق مقتول ساجد کے خلاف گجرانوالہ کے تھانے تتلی میں مقتولہ ثنا کو اغوا کرنے کا مقدمہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں 10 روز قبل درج کیا گیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ساجد اور ثنا کب کراچی پہنچے، کہاں رہائش پذیر تھے، اور کن سے ملاقاتیں کیں، تفتیش جاری ہے، ساوٴتھ زون پولیس نے گجرانوالہ پولیس سے رابطہ کر کے لڑکی کے بھائی مدعی مقدمہ وقاص کو حراست میں لے لیا ہے، جس سے واقعے کے متعلق مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔

گوجرنوالہ میں درج 356 بی مقدمے کے مطابق 17 سالہ ثنا آصف کو زبردستی اغوا کیا گیا تھا، یہ مقدمہ ساجد مسیح سمت دیگر افراد کے خلاف رواں ماہ 15 جولائی کو درج ہوا، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ لڑکا کرسچن اور لڑکی مسلمان ہے، دونوں کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا۔

ڈی آئی جی سائوتھ اسد رضا کے مطابق ثنا کے بھائی وقاص کو گوجرانوالہ پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
کراچی کے ساحلی علاقے میں ملے نوجوان جوڑے کا "ایگزیکیوشن اسٹائل” میں پراسرار قتل آنر کلنگ کا شاخسانہ ؟

کلفٹن سے جوڑے کی لاش ملنے کا کیس : مقتولہ کا بھائی قتل میں ملوث نکلا، اعتراف جرم کر لیا

پاکستانی کی پہلی ٹرین ڈرائیور یہ خاتون کون ہیں ؟ 

پاکستانی کی پہلی ٹرین ڈرائیور یہ خاتون کون ہیں ؟ 

پنجاب حکومت کا ہتک عزت قانون لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

وزیراعظم کے بیٹے پر جعلی چیک کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار

این ایچ اے کو 108 ارب روپے کی وصولی، 57 ارب روپے کے اخراجات کا انکشاف

این ایچ اے کو 108 ارب روپے کی وصولی، 57 ارب روپے کے اخراجات کا انکشاف

9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز ، زرتاج گل اور صاحبزادہ حامد رضا کو 10,10سال قید کی سزا سنادی گئی

9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز ، زرتاج گل اور صاحبزادہ حامد رضا کو 10,10سال قید کی سزا سنادی گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In