• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

کلفٹن سے جوڑے کی لاش ملنے کا کیس : مقتولہ کا بھائی قتل میں ملوث نکلا، اعتراف جرم کر لیا

by ویب ڈیسک
جولائی 30, 2025
in Uncategorized
0
کراچی کے ساحلی علاقے میں ملے نوجوان جوڑے کا "ایگزیکیوشن اسٹائل” میں پراسرار قتل آنر کلنگ کا شاخسانہ ؟
0
SHARES
1.5k
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی: کلفٹن سے جوڑے کی لاش ملنے کے کیس میں مقتولہ ثناء کا بھائی وقاص قتل میں ملوث نکلا اور اس نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔

کلفٹن میں قتل کیے گئے ساجد کے والد عارف نے بیٹے کے دوست اور بہو کے بھائی سمیت 5 افراد پر شک ظاہر کیا تھا جس کے بعد گوجرانوالہ سے مقتولہ کے بھائی سمیت 11 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ ثناء کا بھائی وقاص قتل میں ملوث نکلا اور اس نے اعتراف بھی جرم کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق وقاص کا رشتہ دار عاصم اور اس کا دوست عمران بھی ملوث ہیں۔

مقتولہ کے بھائی وقاص نے اپنے بیان کہا کہ عاصم اور عمران مقتولہ ثناء اور ساجد کے پیچھے کراچی گئے، عاصم کا پلان تھا کہ شوٹرز کے ذریعے قتل کروایا جائے گا۔

پولیس کے مطابق 19 جولائی کو عاصم اور عمران لاہور سے کراچی گئے اور 25 کو واپس آئے، مقتول ساجد کے ساتھ اس کا دوست احتشام بھی کراچی ساتھ گیا تھا، احتشام ملزم عاصم کا بھی دوست ہے، دونوں میں کراچی جا کر ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا۔

پولیس نے بتایا کہ شبہ ہےکہ احتشام کے ذریعے ہی عاصم، ساجد اور ثناء تک پہنچا، جوڑے کے قتل کے بعد سے احتشام غائب ہے اس نے پولیس یا کسی سےرابطہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن میں چائنہ پورٹ کے قریب ملنے والی جوڑے کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جوڑے کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا، دونوں کو سر کے پچھلے حصے پر ایک ایک گولی ماری گئی، جائے وقوع سے ملنے والے موبائل فون میں سم نہیں ہے۔

مقتول جوڑے کا نکاح نامہ بھی منظرِ عام پر آیا تھا، مرنے والے میاں بیوی تھے، جن کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا۔

دستاویز کے مطابق مقتول ساجد مسیح نے 22 جولائی کو اسلام قبول کیا تھا اور دونوں نے 22 جولائی کو ہی کورٹ میرج کی تھی۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
پاکستانی کی پہلی ٹرین ڈرائیور یہ خاتون کون ہیں ؟ 

پاکستانی کی پہلی ٹرین ڈرائیور یہ خاتون کون ہیں ؟ 

پنجاب حکومت کا ہتک عزت قانون لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

وزیراعظم کے بیٹے پر جعلی چیک کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار

این ایچ اے کو 108 ارب روپے کی وصولی، 57 ارب روپے کے اخراجات کا انکشاف

این ایچ اے کو 108 ارب روپے کی وصولی، 57 ارب روپے کے اخراجات کا انکشاف

9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز ، زرتاج گل اور صاحبزادہ حامد رضا کو 10,10سال قید کی سزا سنادی گئی

9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز ، زرتاج گل اور صاحبزادہ حامد رضا کو 10,10سال قید کی سزا سنادی گئی

49 سالہ ماں کا 30 سال پرانا ڈاکٹر بننے کا خواب ، بیٹی کے ساتھ تیاری کرکے نیشنل میڈیکل انٹرنس ٹیسٹ پاس کر لیا ، سبق آموز کہانی

49 سالہ ماں کا 30 سال پرانا ڈاکٹر بننے کا خواب ، بیٹی کے ساتھ تیاری کرکے نیشنل میڈیکل انٹرنس ٹیسٹ پاس کر لیا ، سبق آموز کہانی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In