• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انٹرٹینمنٹ

کرشمہ کپور کا سنجے کپور کی جائیداد میں کوئی حصہ نہیں تو پھر 30 ہزار کروڑ کی جائیداد کا وارث کون ؟ 

by ویب ڈیسک
جولائی 28, 2025
in انٹرٹینمنٹ
0
کرشمہ کپور کا سنجے کپور کی جائیداد میں کوئی حصہ نہیں تو پھر 30 ہزار کروڑ کی جائیداد کا وارث کون ؟ 
0
SHARES
597
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور کپور فیملی سے تعلق رکھنے والی کرشمہ کپور کو سنجے کپور کی موت کے بعد پیدا ہونے والے 30 ہزار کروڑ بھارتی روپے مالیت کے وراثتی تنازعے سے دور رکھا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاندان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ کرشمہ کپورکو اپنے سابقہ شوہر کی جائیداد سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ان کا اس تنازعے میں کوئی کردارنہیں ہے۔ ان کی واحد ترجیح اپنے بچوں کی فلاح و بہبود ہے، جو مرحوم سنجے کپور کے قانونی وارث ہیں۔

سنجے کپور، جو 3.6 بلین ڈالر مالیت کے سونا کوم اسٹار گروپ کے چیئرمین تھے، 12 جون کو اچانک دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے تھے۔ ان کی غیر متوقع موت کے بعد ایک بہت بڑے وراثتی مسئلہ سامنے آیا ہے جس میں اہل خانہ کے مختلف افراد اثاثوں کے دعویدار بن گئے ہیں۔

سنجے کی والدہ رانی کپور نے حال ہی میں ایک سرکاری بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ گروپ میں سب سے زیادہ حصہ دار ہیں اور جائیداد کی قانونی وارث ہیں۔

تنازعہ اس وقت پیچیدہ صورت اختیار کرگیا جب رانی کپور نے نام ظاہر نہ کرنے والے خاندان کے افراد پر خاندان کی وراثت پر قابض ہونے کی کوششوں کا الزام عائد کیا ۔

کرشمہ کپور اور سنجے کپور کی شادی 2003 میں ہوئی تھی اور 2016 میں دونوں کی طلاق ہو گئی تھی۔ اس جوڑے کے دو بچے، سمائرا اور کیان، مرحوم سنجے کپور کی جائیداد کے قانونی وارث ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرشمہ کپور نے اس معاملے میں کسی قسم کی سرکاری گفتگو سے اجتناب کیا ہےاور ان کی مکمل توجہ اپنے بچوں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کی حفاظت پر ہےاور زیادہ تر وقت اپنے خاندانی امور میں مصروف رہتی ہیں۔

اس پیچیدہ وراثتی تنازعے کے دوران قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے کیسز میں بچوں کے حقوق کو ترجیح دی جاتی ہے، خاص طور پر جب وہ صریح قانونی وارث ہوں۔ تاہم، خاندان کے اندرونی اختلافات اور دعوے اس معاملے کو مزید مشکل بنا سکتے ہیں۔

اس حوالے سے قریبی قانونی مشیروں کا کہنا ہے کہ جائیداد کی تقسیم میں وقت لگ سکتا ہے اور اس دوران معاملات قانونی عدالتوں میں زیر سماعت رہیں گے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
خلیجی ممالک میں تاریخ کی سب سے مہنگی طلاق؟

خلیجی ممالک میں تاریخ کی سب سے مہنگی طلاق؟

کراچی کے ساحلی علاقے میں ملے نوجوان جوڑے کا "ایگزیکیوشن اسٹائل” میں پراسرار قتل آنر کلنگ کا شاخسانہ ؟

کراچی کے ساحلی علاقے میں ملے نوجوان جوڑے کا "ایگزیکیوشن اسٹائل" میں پراسرار قتل آنر کلنگ کا شاخسانہ ؟

کراچی کے ساحلی علاقے میں ملے نوجوان جوڑے کا "ایگزیکیوشن اسٹائل” میں پراسرار قتل آنر کلنگ کا شاخسانہ ؟

کلفٹن سے جوڑے کی لاش ملنے کا کیس : مقتولہ کا بھائی قتل میں ملوث نکلا، اعتراف جرم کر لیا

پاکستانی کی پہلی ٹرین ڈرائیور یہ خاتون کون ہیں ؟ 

پاکستانی کی پہلی ٹرین ڈرائیور یہ خاتون کون ہیں ؟ 

پنجاب حکومت کا ہتک عزت قانون لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

وزیراعظم کے بیٹے پر جعلی چیک کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In