پولیس کے مطابق جمعہ کے روز ایک ٹورسٹ بس کے ڈرائیور کی توجہ ہٹنے کے باعث نیویارک اسٹیٹ ہائی وے پر بس حادثے کا شکار ہو گئی جس میں پانچ مسافر ہلاک ہو گئے۔ حادثہ بفیلو (Buffalo) کے مشرق میں 25 میل (40 کلومیٹر) کے فاصلے پر پیش آیا جب سیاح نیاگرا فالس کی سیر کے بعد نیویارک سٹی واپس جا رہے تھے۔
حکام نے بتایا کہ مسافر بھارتی، چینی اور فلپائنی نژاد تھے۔
نیویارک اسٹیٹ پولیس کمانڈر میجر آندرے رے کا کہنا تھا یقین ہے کہ ڈرائیور کی توجہ تقسیم ہوئی ، اس نے کنٹرول کھو دیااور کنٹرول کرتے کرتے گارڈی حادثے کا شکار ہوئی ۔
آفیسر نے بتایا کہ زخمی میں سے کوئی بھی تشویوشناک حالت میں نہیں ہے ۔ اکثر مسافروں کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔
حادثے کے وقت بس میں 54 افراد سوار تھے اور امریکی میڈیا کے مطابق کوئی بچہ ہلاک نہیں ہوا، جو کہ پولیس کی ابتدائی بریفنگ کے برعکس تھا۔
یہ بس کینیڈا کی سرحد پر واقع نیاگرا فالس کے ایک روزہ سفر کے بعد واپس جا رہی تھی جب پمبروک کے قریب ہائی وے پر حادثہ پیش آیا۔
رے کا کہنا ہے کہ گاڑی میں ٹیکنیکل فالٹ یا ڈرائیور کے شراب ، منشیات کے زیراثر ہونے کے شواہد نہیں پائے گئے ۔