• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

سفر کا دورانیہ 20 گھنٹوں سے کم ہو کر محض 5 گھنٹے ، پاکستان ریلوے کا لاہور سے کراچی بلٹ ٹرین منصوبے کا اعلان ، ٹرین کی سپیڈ کیا ہوگی ؟ 

by ویب ڈیسک
اگست 25, 2025
in پاکستان
0
سفر کا دورانیہ 20 گھنٹوں سے کم ہو کر محض 5 گھنٹے ، پاکستان ریلوے کا لاہور سے کراچی بلٹ ٹرین منصوبے کا اعلان ، ٹرین کی سپیڈ کیا ہوگی ؟ 
0
SHARES
225
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان ریلوے نے لاہور سے کراچی کے درمیان بلٹ ٹرین منصوبے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت دونوں شہروں کے درمیان سفر کا دورانیہ 20 گھنٹوں سے کم ہو کر صرف 5 گھنٹے رہ جائے گا۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق لاہور سے کراچی تیز رفتار بلٹ ٹرین 2030 تک چلانے کا منصوبہ ہے۔

بلٹ ٹرین منصوبہ 1215 کلومیٹر طویل ہائی اسپیڈ ریل لائن چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے تحت 6.8 ارب ڈالر مالیت کے ایم ایل-1 اَپ گریڈ منصوبے کا حصہ ہے۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی کے مطابق اس منصوبے میں چین کی معاونت شامل ہوگی اور اسے چائنا ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن کی مدد سے مکمل کیا جائے گا۔

بلٹ ٹرین کی رفتار 250 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوگی، جبکہ اس کا راستہ حیدرآباد، ملتان اور ساہیوال جیسے اہم شہروں سے گزرے گا۔ منصوبے میں دہری نئی پٹڑیوں کی تنصیب، پرانے پلوں کی ازسر نو تعمیر اور جدید سگنلنگ سسٹم کی تنصیب شامل ہے۔

حکام کے مطابق یہ منصوبہ نہ صرف عوام کے لیے تیز، آرام دہ اور محفوظ سفر فراہم کرے گا بلکہ اس سے ہزاروں ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

اس کے علاوہ، ریلوے کے ذریعے مال برداری کی شرح موجودہ 4 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد تک کی جائے گی، جس سے مہنگے زمینی ٹرانسپورٹ پر انحصار کم ہوگا اور ایندھن کی درآمد پر اربوں روپے کی بچت متوقع ہے۔

اسی سلسلے میں رواں سال وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور سے راولپنڈی کے درمیان بلٹ ٹرین منصوبے کی منظوری بھی دی ہے، جس سے دونوں شہروں کے درمیان سفر صرف 2.5 گھنٹے میں طے کیا جا سکے گا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
تیز بارش میں دکان میں پناہ لینے والی خاتون کروڑ پتی کیسے بن گئی؟

تیز بارش میں دکان میں پناہ لینے والی خاتون کروڑ پتی کیسے بن گئی؟

مشہور بھارتی اداکار اور بی جے پی رہنما 63 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

مشہور بھارتی اداکار اور بی جے پی رہنما 63 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

گمشدگی کا شور مچا کر7 ماہ کے بچے کو دیوانہ وار ڈھونڈنے والے والدین ہی قاتل نکلے

گمشدگی کا شور مچا کر7 ماہ کے بچے کو دیوانہ وار ڈھونڈنے والے والدین ہی بچے کے قاتل نکلے ،لرزہ خیز انکشافات

گمشدگی کا شور مچا کر7 ماہ کے بچے کو دیوانہ وار ڈھونڈنے والے والدین ہی بچے کے قاتل نکلے ،لرزہ خیز انکشافات

ہندوستان کے پاس پانچ ہزار سا ل قبل ڈرونز اور میزائل موجود تھے ، بھارتی وزیر زراعت کے بیان پر ہندوستان میں شدید رد عمل

ہندوستان کے پاس پانچ ہزار سا ل قبل ڈرونز اور میزائل موجود تھے ، بھارتی وزیر زراعت کے بیان پر ہندوستان میں شدید رد عمل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In