دہلی : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے ملک بھر میں تین ہفتوں کے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔
بھارتی وزیراعظم نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن منگل کو رات کے بارہ بجے سے نافذ ہو جائے گا، لوگوں کے گھروں سے باہر نکلنے پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن ہر ضلع، ہر سڑک اور ہر گاؤں پر نافذ ہو گا، اگر آپ لوگ یہ 21 دن برداشت نہیں کر سکے تو ملک 21 سال پیچھے چلا جائے گا۔
نریندر مودی کا کہنا تھا کہ سماجی فاصلے اور ایک دوسرے سے دور رہنے کے سوا کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کا اور کوئی رستہ نہیں ہے۔
اگر انہوں نے مبہم انداز میں سول سوسائٹی اور حکومت کی امداد کا ذکر کیا ہے لیکن یہ واضح نہیں کیا کہ عوام ان تین ہفتوں کے دوران خوراک اور دیگر اشیائے ضرورت کہاں سے حاصل کریں گے۔
بھارت میںجنتا کرفیو کامیاب، لاک ڈاؤن 75 شہروں تک پھیلا دیا گیا
کورونا وائرس: اٹلی میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کیلئے فوج طلب
کورونا وائرس: بھارتی سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت آن لائن ہوگی
اس وقت تک بھارت میں صرف 500 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے تاہم یہ خدشہ موجود ہے کہ اگر چین، اٹلی، امریکہ اور برطانیہ کی طرح یہ بھارت میں بھی پھیل گیا تو یہ بہت بڑی تباہی لا سکتا ہے۔
نریندر مودی نے طبی سازوسامان، آئسولیشن رومز، وینٹی لیٹرز، آئی سی یوز اور طبی تربیت کے لیے دو ارب ڈالر کے پیکج کا اعلان بھی کیا ہے۔