• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, اپریل 20, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home ایکسکلوسو

ملک بھر کی جیلوں‌ میں‌2400 قیدی جان لیوا بیماریوں میں‌ مبتلا، نقارخانہ ایکسکلوسو میں انکشاف

by sohail
مارچ 24, 2020
in ایکسکلوسو, تازہ ترین, کورونا وائرس
0
ملک بھر کی جیلوں‌ میں‌2400 قیدی جان لیوا بیماریوں میں‌ مبتلا، کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد : ملک بھر کی جیلوں میں 2400 قیدیوں کے جان لیوا اور مہلک بیماریوں میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

نقارخانہ کو دستیاب دستاویز کے مطابق جیلوں میں موجود قیدیوں میں ہیپاٹائٹس، ایچ آئی وی ایڈز اور ٹی بی جیسی جان لیوا بیماریاں پائی گئی ہیں، مرض میں مبتلا قیدیوں کی سب سے زیادہ تعداد پنجاب کی جیلوں میں موجود ہے۔

ان مہلک بیماریوں میں مبتلا قیدیوں کا مدافعاتی نظام کمزور ہونے کیوجہ سے جیلوں میں کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھنے لگا ہے۔

اسی خدشے کے پیش ِ نظر وفاقی محتسب کے سینئر مشیر حافظ احسان احمد کھوکھر نے صوبوں کے محکمہ داخلہ اور جیل حکام کو قیدیوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سفارشات بھجوا دی ہیں۔

اس کے علاوہ ملک بھر میں 2100 مرد و خواتین قیدی مختلف نوعیت کی دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا ہیں جبکہ 600 قیدیوں میں مختلف نوعیت کے نفسیاتی مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے۔

کورونا سے متاثر ہونے والی دنیا کی مشہور شخصیات

کورونا وائرس: بھارتی سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت آن لائن ہوگی

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے تحت وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی سربراہی میں بنائے گئے کمیشن برائے جیل اصلاحات نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں 1047 مرد اور 34 خواتین قیدیوں کو ہیپاٹائٹس کی بیماری لاحق ہے۔

نقارخانہ کو موصول اس رپورٹ کے مطابق پنجاب ہی میں 255 مرد اور دو خواتین قیدیوں میں ایچ آئی وی ایڈز پائی گئی ہے جبکہ 87 مرد قیدیوں کو ٹی بی کا مرض لاحق ہے۔

کمیشن برائے جیل اصلاحات نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے 298 خواتین اور مرد قیدیوں کو مختلف قسم کے نفسیاتی مسائل جبکہ 1480 قیدیوں کو مختلف قسم کی بیماریاں ہیں۔

اسی طرح صوبہ سندھ میں 461 مرد اور ایک خاتون قیدی میں ہیپاٹائٹس  کے مرض کا انکشاف ہوا ہے جبکہ 115 مرد اور ایک خاتون قیدی ایچ آئی وی ایڈز کا شکار ہیں۔

سندھ ہی میں 50 مرد اور دو خواتین قیدیوں کو ٹی بی کا مرض لاحق ہے، 100 قیدیوں کو مختلف نوعیت کے نفسیاتی مسائل سمیت دیگر بیماریاں لاحق ہیں۔

برازیل کے صدر نے کورونا وائرس کے مسئلے کو میڈیا کی چال قرار دے دیا

کورونا کے شکار اٹلی کے 72 سالہ پادری نے قربانی کی لازوال داستان رقم کر دی

رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کی جیلوں میں کسی بھی خاتون قیدی کو جان لیوا بیماری نہیں تاہم 208 مردقیدی ہیپاٹائٹس، 39 ایچ آئی وی ایڈز اور 27 قیدی ٹی بی کے مرض میں مبتلا ہیں جبکہ 235 قیدی نفسیاتی امراض کا شکار ہیں۔

اس کے علاوہ 662 قیدیوں کو دیگر جسمانی بیماریاں لاحق ہیں، ان میں 20 خواتین قیدی بھی شامل ہیں۔

صوبہ بلوچستان کی جیلوں میں قید خواتین مکمل طور پر صحتیاب ہیں تاہم 72 مرد قیدی ہیپاٹائٹس، 13 ایچ آئی وی اور سات ٹی بی کے مرض میں مبتلا ہیں، اسی طرح 11 قیدی نفسیاتی امراض کا شکار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان پریزن رولز کے تحت بیمار قیدیوں کے علاج کی سہولیات بارے قوانین موجود ہیں لیکن ان پر عملدرآمد میں مسائل موجود ہیں۔

ہر جیل میں صحت کی سہولیات اور آلات نہیں ہیں اور بہت کم جیلوں میں لیبارٹریز اور میڈیکل اسٹاف دستیاب ہے، زیادہ تر کیسز میں جیل حکام ایمرجنسی کی صورت میں مریض قیدی کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے ایمبولنس کی فراہمی میں ناکام رہتے ہیں۔

اس وقت ملک بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد گنجائش سے کہیں زیادہ ہے، 144 مشہور جیلوں میں تقریباً 57 ہزار7 سو42 قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے لیکن موجودہ قیدیوں کی تعداد 77 ہزار2 سو 75 ہے۔

خیبر پختونخوا کی 20 جیلوں میں قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش 4 ہزار 5 سو19 ہے تاہم ان میں میں نو ہزار نو سو قیدیوں کو رکھا گیا ہے۔

اسی طرح صوبہ پنجاب کی 41 جیلوں میں 32 ہزار 4 سو77 قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے مگر وہاں 45 ہزار3سو 24 افراد قید ہیں۔

24 جیلیں صوبہ سندھ میں موجود ہیں جن میں 13 ہزار 5 سو38 قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے تاہم ان میں 16 ہزار3 سو15 افراد قید ہیں۔

صرف بلوچستان کی کل گیارہ جیلیں ایسی ہیں جن میں قیدیوں کی تعداد گنجائش سے کم ہے، ان میں 2 ہزار 5 سو 85 قیدیوں کو رکھنے کی جگہ ہے تاہم 2122  قیدی موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق قیدیوں میں انڈر ٹرائل قیدیوں کی تعداد سزا یافتہ قیدیوں سے زیادہ ہے۔ 48 ہزار8 قیدی ٹرائل کے مختلف مراحل میں ہیں جبکہ 25 ہزار4 سو 56 سزا یافتہ قیدی مختلف جرائم میں سزائیں کاٹ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور کیمپ جیل میں ایک قیدی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جسکے بعد پبلک لائرز فرنٹ نامی انسانی حقوق کی تنظیم نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر کے استدعا کی ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے رسک والے قیدیوں کو فوراً رہا کیا جائے تاکہ مزید افراد میں یہ وبا نہ پھیل سکے۔

انسانی حقوق تنظیم کے صدر اسامہ خاور گھمن نے نقارخانہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ کمیشن رپورٹ کے مطابق جیلوں میں پہلے ہی طبی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں اور ایسے میں کورونا وائرس قیدیوں میں پھیلنے سے حالات مزید خراب ہوں گے۔

ملک بھر کی جیلوں میں طبی سہولیات کے فقدان اور بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر پاکستان بار کونسل کے ممبر اور سینیئر وکیل راحیل کامران شیخ نے دیگر ممبران کو لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ ملک بھر میں زیادہ تعداد انڈر ٹرائل قیدیوں کی ہے۔

اپنے خط میں انہوں نے کہا ہے کہ ہزاروں انڈر ٹرائل قیدیوں کی زندگی کورونا وائرس کیوجہ سے خطرے میں ہے لہٰذا پاکستان بار کونسل وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے ایسے قیدیوں کو جنہیں جیلوں میں رکھنا ضروری نہیں کو ضمانت پر رہا کرنے کا مطالبہ کرے۔

انہوں نے اپنے خط میں پاکستان بار کونسل سے یہ قرار داد پاس کرنے کی استدعا کی کہ حکومت سے سزا یافتہ قیدیوں کی سزا آئین کے آرٹیکل 45 اور ضابطہ فوجداری کی شقوں کے تحت معاف اور معطل کرنے کا مطالبہ بھی کیا جائے۔

مذکورہ خط پر چیئرمین پاکستان بار کونسل عابد ساقی نے اتفاق کرتے ہوئے وکیل راحیل کامران شیخ کی تجاویز پر انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Tags: پاکستان میں‌ کورونا وائرسقیدیوں میں‌ مہلک بیماریوں‌ کا انکشافقیدیوں‌میں کورونا وائرسکورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post

کورونا وائرس اور مذاہب کا ردعمل

کیا ایسا ممکن ہے؟

ٹرمپ کے جھوٹ نے ایک شخص کی جان لے لی

ناروے میں کرونا اور ہزاروں کرونے کے جرمانے، ایک دلچسپ رپورٹ

بے وفائی کا بدلہ، کورونا مریض اپنی گرل فرینڈ کے منہ پر چھینک مار کر فرار

بے وفائی کا بدلہ، کورونا مریض اپنی گرل فرینڈ کے منہ پہ چھینک کر فرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In