• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, دسمبر 2, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان میں فون ٹیپنگ اور فائر وال سے لاکھوں شہریوں کی جاسوسی ہو رہی ہے: ایمنسٹی

by ویب ڈیسک
ستمبر 9, 2025
in پاکستان
0
پاکستان میں فون ٹیپنگ اور فائر وال سے لاکھوں شہریوں کی جاسوسی ہو رہی ہے: ایمنسٹی
0
SHARES
114
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ پاکستان میں لاکھوں شہریوں کی کالز ٹیپ کر کے جاسوسی کی جا رہی ہے جبکہ چین کی تیارکردہ فائر وال کے ذریعے سوشل میڈیا کی کو بھی سنسر کیا جا رہا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق تنظیم نے اس صورتحال کو چین کے باہر ریاستی نگرانی کے طریقہ کاروں میں سب سے جامع مثال قرار دیا ہے۔

ادارے کی جانب سے منگل کو جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے مانیٹرنگ نیٹ ورک کو چینی اور مغربی ساختہ ٹیکنالوجیز سے تیار کیا گیا ہے اور اسی کے ذریعے اختلاف رائے اور اظہار رائے کی آزادی کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔

بیان کے مطابق اس صورت حال کے باعث ملک میں پہلے سے ہی محدود سیاسی اور میڈیا کی آزادیوں میں حالیہ برسوں کے دوران مزید سختی آئی ہے، خصوصاً ملک کے سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت سے علیحدگی کے بعد اور ان کی پارٹی کے ہزاروں کارکنوں کو حراست میں لیا گیا۔
بیان کے مطابق ’پاکستان کے خفیہ ادارے لافل انٹرسیپٹ مینیجمنٹ سسٹم (لمز) کے ذریعے بیک وقت 40 لاکھ شہریوں کے موبائل فونز کو مانیٹر کر سکتے ہیں۔‘

ایمنسٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں مانیٹرنگ سسٹم مل کر کام کرتے ہیں، ایک ایجنسیوں کو کالز اور ٹیکسٹس ٹیپ کر کے دیتا ہے جبکہ دوسرا ملک میں ویب سائٹس اور سوشل میڈیا کو سست یا بلاک کرتا ہے۔

تنظیم کے ٹیکنالوجسٹ جورے وین برج نے روئٹرز کو بتایا کہ نگرانی کی زد میں آنے والے فونز کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ چاروں بڑے موبائل آپریٹرز کو لمز سے منسلک ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بڑے پیمانے پر نگرانی منفی اثر پیدا کرتی ہے اور اس کی وجہ سے لوگوں کے آن لائن اور آف لائن دونوں لحاظ سے حقوق متاثر ہوتے ہیں۔

عدالت میں ملک کے وزارت دفاع اور خفیہ اداروں نے فون کی ٹیپس سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس کی صلاحیت نہیں رکھتے تاہم سوال جواب میں ٹیلی کام کی نگرانی کرنے والے ادارے نے تسلیم کیا کہ اس کی جانب سے پہلے ہی ’نامزد ایجنسیوں‘ کے استعمال کے لیے فون کمپنیوں کو لمز سسٹم انسٹال کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

رائٹرز نے جب ایمنسٹی کی رپورٹ پر تبصرے کے لیے پاکستان کی وزارتِ ٹیکنالوجی، وزارتِ داخلہ، وزارتِ اطلاعات اور ٹیلی کام ریگولیٹر سے رابطہ کیا تو کسی نے جواب نہیں دیا۔

ایمنسٹی کے مطابق پاکستان اس وقت تقریباً 6,50,000
ویب لنکس بلاک کر رہا ہے اور یوٹیوب، فیس بک اور ایکس (ٹوئٹر) جیسے پلیٹ فارمز پر پابندیاں عائد ہیں۔

ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ اس نے لائسنسنگ معاہدے، تجارتی اعداد و شمار، لیک ہونے والی ٹیکنیکل فائلز اور چینی ریکارڈ کا جائزہ لیا جن سے ظاہر ہوا کہ فائر وال کا سپلائر بیجنگ کی سرکاری کمپنیوں سے جڑا ہوا ہے۔

یہ فائر وال چینی کمپنی Geedge Networks فراہم کرتی ہے۔ کمپنی نے اس حوالے سے اان کے موقف کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

انسانی حقوق اور ٹیکنالوجی کے ماہر پروفیسر بین ویگنر (آسٹریا کی IT:U یونیورسٹی) کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں موبائل کال مانیٹرنگ سینٹرز عام ہیں لیکن عوام کے لیے انٹرنیٹ فلٹرنگ نایاب ہے۔ پاکستان میں دونوں نظاموں کی موجودگی "انسانی حقوق کے نقطۂ نظر سے تشویشناک پیش رفت ہے” اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اظہارِ رائے اور پرائیویسی پر زیادہ پابندیاں لگانا مستقبل میں آسان ہو جائے گا۔

ایمنسٹی کے مطابق فائر وال میں امریکہ کی کمپنی Niagara Networks کا سامان، فرانس کی Thales DIS کا سافٹ ویئر اور چین کی سرکاری آئی ٹی کمپنی کے سرورز استعمال ہوتے ہیں۔ اس کا ایک پرانا ورژن کینیڈا کی Sandvine پر مبنی تھا۔

Niagara نے رائٹرز کو بتایا کہ وہ امریکی برآمدی قوانین کی پابندی کرتی ہے، وہ صارفین کو نہیں جانتی اور نہ ہی یہ دیکھتی ہے کہ اس کی مصنوعات کیسے استعمال ہو رہی ہیں، وہ صرف ٹیپنگ اور ایگریگیشن کا سامان فروخت کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فون ٹیپنگ سسٹم جرمنی کی کمپنی Utimaco نے بنایا ہے اور یہ یو اے ای کی کمپنی Datafusion کے تحت چلنے والے مانیٹرنگ سینٹرز کے ذریعے استعمال ہوتا ہے۔

Datafusion نے ایمنسٹی کو بتایا کہ اس کے سینٹر صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فروخت کیے جاتے ہیں اور وہ LIMS نہیں بناتی۔

رپورٹ میں شامل دیگر کمپنیوں نے رائٹرز کی ان کا موقف دینے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
نیپال کے وزیر اعظم مستعفی ، بالیندرا شاہ عرف ’بالن شاہ‘ کون ہیں جنہیں نیپالی نوجوان اپنا اگلا وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں

نیپال کے وزیر اعظم مستعفی ، بالیندرا شاہ عرف ’بالن شاہ‘ کون ہیں جنہیں نیپالی نوجوان اپنا اگلا وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں

دھوکے کا الزام ، اداکارہ و ٹک ٹاکر ایمن زمان نے اپنے شوہر مجتبیٰ لاکھانی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

دھوکے کا الزام ، اداکارہ و ٹک ٹاکر ایمن زمان نے اپنے شوہر مجتبیٰ لاکھانی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

نیپال میں کے پی شرما اولی کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا ، بالن شاہ بھی فہرست میں مگر عبوری حکومت کی ممکنہ سربراہ کے طور پر سامنے آ نے والی سشیلا کارکی کون ہیں ؟ 

نیپال میں کے پی شرما اولی کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا ، بالن شاہ بھی فہرست میں مگر عبوری حکومت کی ممکنہ سربراہ کے طور پر سامنے آ نے والی سشیلا کارکی کون ہیں ؟ 

30 ہزار کروڑ کی جائیداد کی وصیت جعلی ؟ کرشمہ کپور کے بچے آنجہانی والد کی کھربوں کی جائیداد سے حصہ لینے عدالت پہنچ گئے،وصیت میں جائیداد کس کے نام ہے ؟ 

30 ہزار کروڑ کی جائیداد کی وصیت جعلی ؟ کرشمہ کپور کے بچے آنجہانی والد کی کھربوں کی جائیداد سے حصہ لینے عدالت پہنچ گئے،وصیت میں جائیداد کس کے نام ہے ؟ 

دس ہزار کروڑ کے اثاثے مجھے ملنے چاہئیں تھے ، میرا بیٹا مجھے سر چھپانے کیلئے چھت کے بغیر چھوڑ گیا، سنجے کپور کی والدہ رانی کپور بھی عدالت پہنچ گئیں

دس ہزار کروڑ کے اثاثے مجھے ملنے چاہئیں تھے ، میرا بیٹا مجھے سر چھپانے کیلئے چھت کے بغیر چھوڑ گیا، سنجے کپور کی والدہ رانی کپور بھی عدالت پہنچ گئیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In