سنجے کپور کی بیوہ پریا سچدیف اور ان کے بچوں (جو کرشمہ کپور سے ہیں) کے درمیان جاری قانونی لڑائی کے دوران، مرحوم صنعتکار کی والدہ رانی کپور نے بھی پریا پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
رانی نے پریا کے خلاف مقدمہ بھی دائر کیا ہے، دعویٰ کرتے ہوئے کہ اس نے سنجے کی جائیداد ہتھیا لی ہے اور انہیں کچھ نہیں چھوڑا۔
کرشمہ اور سنجے کے بچے، سمائرا (20) اور کیان (14)، نے بھی پریا کے خلاف الگ مقدمہ دائر کیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس نے سنجے کی موت کے بعد ان کی وصیت جعلی بنائی۔
یہ مقدمہ اس وقت دہلی ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ہے، جہاں بدھ کے روز تمام فریقین کو سنا گیا۔ کیان اور سمائرا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد کی جائیداد میں اپنا جائز حق حاصل کرنے کی لڑائی لڑ رہے ہیں، جبکہ پریا کا موقف ہے کہ وصیت میں پہلے ہی ان کا خیال رکھا گیا ہے۔
دوسری طرف رانی کپور نے الزام لگایا کہ پریا نے نہ صرف انہیں ان کے بیٹے کی جائیداد سے محروم کیا بلکہ اب وہ اثاثے بیچنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔وصیت کو چیلنج کرتے ہوئے رانی کپور نے اس عمل کو "ناپاک” قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دس ہزار کروڑ روپے کے اثاثے میرے ہونے چاہیے تھے۔ میں 80 سال کی ہوں۔ ماں کے طور پر میرا جائز حق ایک ٹرسٹ میں جانا چاہیے تھا۔ سب کچھ ختم ہو گیا۔ میں کہیں نہیں ہوں۔
سچدیوا (پریا) آتی ہیں اور شادی کے تین مہینے کے اندر اندر سب کچھ بدل جاتا ہے؟ میرا بیٹا آج مجھے بغیر چھت کے چھوڑ گیا ہے۔‘‘ وکیل نے مزید دعویٰ کیا کہ سنجے کے اثاثے بیچے جا رہے ہیں۔